نئے اردو کی بورڈ کے مسائل اور تجاویز

نبیل

تکنیکی معاون
محفل فورم اپگریڈ کرنے کے بعد اس میں ایک نمایاں تبدیلی اس کا نیا اردو کی بورڈ ہے جوکہ جے کویری آئی ایم ای پر مبنی ہے۔ فورم پر جے کویری آئی ایم ای کا ایک ترمیم شدہ ورژن استعمال کیا جا رہا ہے اور اردو کی بورڈ میپنگ کے لیے کسٹم صوتی اردو میپنگ استعمال کی جا رہی ہے۔ اس لڑی کا مقصد نئے اردو کی بورڈ اور کی بورڈ میپنگ سے متعلق معلومات شئیر کرنا اور مسائل کی نشاندہی کرنا ہے۔ اگر نئے کی بورڈ میں کوئی پرانی میپنگ مسنگ ہے یا کوئی نئی میپنگ درکار ہے تو اس کے بارے میں یہاں بتایا جا سکتا ہے۔ ایک مرتبہ خاطر خواہ ان پٹ جمع ہو جائے تواسے فورم کے اردو کی بورڈ میں شامل کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
موجودہ نمایاں اپگریڈ کے بعد اکثر بٹن کی کی میپنگ تو پہلے کی طرح ہی ہے ۔ لیکن کچھ تبدیلیاں البتہ ضرور ہیں جیسے انورٹڈ کوما سے یہ ؎ نشانی آرہی ہے ۔
اس طرح کا کوئی جامع نقشہ اگر ہو تو کسی مناسب مرکزی جگہ آویزاں کر دیا جائے تو بہتر نہ ہو ؟ خواہ یہ عارضی طور پر ہی کیوں نہ ہو۔
لائبریری/ ٹائپنگ وغیرہ کے کام میں کچھ خلل سے نمٹنے میں سہولت ہو گی ۔
 
تخلص والی ڈنڈی بھی ٹھیک کام نہیں کر رہی ۔۔۔ لفظ ٹوٹ جاتا ہے عجیب طرز پر، جیسے غالبؔ، میرؔ، فیضؔ
اس کے علاوہ اردو ہندسے بھی دستیاب نہیں شاید ۔۔۔ نیومیرک کی پیڈ اورQWERTY سیکشن کے اوپر موجود نمبر کیز سے بھی انگریزی ہندسے ہی ٹائپ ہوتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ہندسے ہم نے کبھی شامل نہیں کیے تھے۔ اس کی تاریخی وجہ یہی ہے کہ مختلف فونٹس میں اردو ہندسوں کی سپورٹ سٹینڈرڈائزڈ نہیں تھی اور اکثر ان کی جگہ گاربیج نظر آتا تھا۔
پہلے مراسلہ ایڈیٹر میں ٹائپنگ کے لیے سسٹم کی بورڈ اردو پر منتقل کرنا پڑتا تھا ۔۔۔ اردو ہندسوں کی سپورٹ اس میں ہوگی پھر شاید۔
 
Top