نئی محفل فورم پر خوش آمدید

S. H. Naqvi

محفلین
بہت خوب، مبارک باد قبول کیجیے، میں کافی عرصے بعد فورم پر حاضر ہوپایا ہوں اور فورم کا نیا نیا اندازدیکھ کر اچھا لگا۔ :):)
 
اردو محفل کا یہ خوبصورت انداز بہت ہی اچھا ہے، بہت زیادہ پسند آیا، ان نئی جدت آمیز پرکشش کاوشوں کیلئے بہت بہت مبارکباد قبول کیجئے،!!!!
 
پڑھے ہوئے اور ان پڑھے پیغامات میں کچھ ہلکے اور گہرے رنگوں کا استعمال کیا جائے تو بہتر ہوگا،!!! اور پروفائل میں شکریہ ادا کئے گئے مراسلات کے ساتھ " تمام شروع کردہ مراسلات" کا ایک کالم الگ سے رکھا جائے تو شاید موضوعات تلاش کرنے میں مزید کچھ آسانیاں پیدا ہوسکتی ہیں،!!!!
 
پروفائل پیج میں ایک ٹیب میں نہ صرف تمام شروع کردہ موضوعات کا ربط ہے بلکہ تمام مراسلوں کا بھی ربط موجود ہے۔ :)
 
السلام علیکم۔ آج میرا اردو محفل میں پہلا دن ہے ۔ اس لئیے تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ راہنمائی اور حوصلہ افزائی فرمائیں تا کہ کچھ آگے قدم آٹھا سکوں۔۔۔۔
سید مجاہد گیلانی

اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گذرے گا اور تمام محفلین کا تعاون آپ کو حاصل رہے گا۔ آپ مناسب خیال کریں تو تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کرا دیں۔ :)
 
بلال

محفلین
کیا ہمیں کچھ ایسے یو آر ایل بطور نمونہ مل سکتے ہیں جن کی ری ڈائریکش غلط ہو رہی ہو؟ :)
جس ربط کا نبیل بھائی نے ذکر کیا کل میں وہ کسی دوست کو بھیجنے لگا تھا تو سوچا پہلے چیک کر لوں تو مسئلہ ہو گیا، ۔ اس کے علاوہ دیگر بھی چیک کیے تو سب میں مسئلہ تھا۔ تو آپ کو اطلاع کی۔ خیر ابھی سب ٹھیک چل رہے ہیں۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
 
ویسے بہتر ہوگا کہ وقت ملنے پر آپ ان تمام روابط کو یکے بعد دیگرے اپڈیٹ کر دیں۔ :)
 
السلام و علیکم،
مبارک باد قبول کیجیے، اور نیک تمناءیں بھی۔ مجھے ایک مشکل پیش آ رہی ہے، اگر کوی اس کا حل ہو تو بتاییے
میرے شامل کردہ دھاگے پہلے نظام میں تو مل جاتے تھے، اب نہیں پتہ کیسے ملیں گے؟
خاکسار
آطہر
 
آپ کے پروفائل پیج میں ایک ٹیب کے تحت آپ کے شروع کرداہ موضوعات اور آپ کےے تمام مراسلوں کا ربط موجود ہے۔ اس کے علاوہ عمومی تلاش والے خانے پر کلک کرنے سے ایک مینو نمودار ہوگا اس میں بائیں جانب نچلے گوشے میں ایک آئکن ہے، اس پر کلک کر کے دیکھیں۔ :)
 
najmi

محفلین
خوبصورت تبدیلی۔ سیرت کے تجربات جاری ہیں۔ دیکھنے میں تو سیرت بھی بھلی ہی لگی ہے۔ سادہ و شوخ، مگر پکی عمر کی وی بلیٹن کے سگھڑاپے اور سلجھاؤ سے نکلتے کچھ تو سمے لگتا ہے۔
 
najmi

محفلین
اولیں تجربات تو اچھے ہی رہے۔۔ اسقدر خوبصورت تبدیلی پہ مبارکباد قبولئیے۔۔ کافی عرصہ بعد ابلاغی کرے پہ کوئی شے دکھی جوصورت اور سیرت دونوں میں(شے سے مراد شے ہی لی جائے)۔۔۔۔۔ بہرحال ایک شے جس پہ آپ سب لوگ مبارکباد در مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وہ ہے کلیدی تختے کی بہتری۔ وی بلیٹن کی نسبت بہت بہتر نظام مرتب کیا گیا ہے۔۔ خوش رہیں
 
آپ کے پروفائل پیج میں ایک ٹیب کے تحت آپ کے شروع کرداہ موضوعات اور آپ کےے تمام مراسلوں کا ربط موجود ہے۔ اس کے علاوہ عمومی تلاش والے خانے پر کلک کرنے سے ایک مینو نمودار ہوگا اس میں بائیں جانب نچلے گوشے میں ایک آئکن ہے، اس پر کلک کر کے دیکھیں۔ :)
جناب وہ آپ کا شامل کردہ مواد کے نام سے ہے تو ، لیکن اُس سے تو سبھی دھاگے جن میں حسہ لیا ہو کھل جاتے، جبکہ اس سے پہلے ایک آپشن سے صرف اپنے شروع کیے ہوے دھاگے کھل جاتے تھے
خیر نوازش آپ کی
 
جناب وہ آپ کا شامل کردہ مواد کے نام سے ہے تو ، لیکن اُس سے تو سبھی دھاگے جن میں حسہ لیا ہو کھل جاتے، جبکہ اس سے پہلے ایک آپشن سے صرف اپنے شروع کیے ہوے دھاگے کھل جاتے تھے
خیر نوازش آپ کی

جہاں تمام مواد کا ربط ہے وہیں شروع کردہ تمام دھاگوں کا بھی ربط ہے۔ :)
 
muhajir

محفلین
ابن سعید بھائی کو بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالی آپ کی اس کاوش کو قبول کرے۔ اور ہمیں آپ سے کچھ سیکھنے کا موقعہ دے۔ امین

باقی احباب جنہوں نے اس کام میں ابن سعید کی مدد کی، ان کا بھی شکریہ۔ :notworthy:
 
Top