م م مغل: آپ کا اوتار، دستخط کچھ کہتے ہیں۔

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، مغل صاحب کی طبیعت واقعی خراب دکھائی دے رہی ہے۔ دو مزید چائے کے کپ جوشاندے کے ساتھ بھیجیں۔ :grin:

مغل صاحب، آپ نے اپنے اوتار کے بارے میں بتانا تھا۔:(
 

زین

لائبریرین
وہ تو ایک ہی شعر دس پندرہ جگہ پوسٹ کرکے چلے گئے ۔اور اپنے دستخط میں بھی وہی شعر رکھا ہے
 

زینب

محفلین
جناب جوشاندے کا شکریہ :

میں حاضر ہوں ۔۔ رسید بھی حاضر ہے
--------------------------
کسی بے وفا کی خاطر یہ جنوں‌فراز کب تک ؟
جو تمھیں بھلا چکا ہے ، اسے تم بھی بھول جاؤ
--------------------------
کسی بے وفا کی خاطر یہ جنوں‌فراز کب تک ؟
جو تمھیں بھلا چکا ہے ، اسے تم بھی بھول جاؤ

مغل بھائی یہ کیا بات ہوئی بھلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چھڈو نا مٹی پاؤ واپس آؤ پا جی
 

شمشاد

لائبریرین
محمود بھائی اب غصہ جانے دیں اور واپس آ جائیں۔ چلیں ذ پ میں ہی بتا دیں کہ ماجرا کیا ہے؟
 

مغزل

محفلین
بند ہ حاضر ہے جناب ۔۔
بس ذرا مہلت دیجئے ۔
شہر کے حالات کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوں
نیٹ کی سروس بھی متاثر ہے ۔ جلد یا بہ دیر جواب پیش کرتا ہوں۔
واسلام
 

مغزل

محفلین
زینب کے بعد مغل صاحب کی طرف آتے ہیں۔ آپ کو معلوم تو ہو گا ہی کہ کیا کرنا ہے۔ رکن کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ نے بتانا ہے۔ مغل صاحب کے اوتار کو دیکھ کر آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟ اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔۔ اور سب سے آخر میں مغل صاحب بتائیں گے کہ یہ اوتار رکھنے کی کیا وجہ ہے؟

مغل کا اوتار
image.php
تھریڈ کا لنک۔[/center]


لیجئے جناب خاصی دیر کے بعد سہی مگر بندہ حاضر ہے، بدمزگی کی وجہ سے غیر حاضری رہی تو واپسی پر لڑی ہی بھول گیا۔

چلیئے جناب میں بتا رہا ہوں۔ کہ : (پہلے صرف اوتار کی بابت --- باقی فرداَ فرداَ اگلے مراسلات میں )

اوتار مذکورہ (کہ اب بدل دیا ہے) کے چسپیدہ کرنے کی وجہ ۔۔ مجھ پر منکشف ہونے والا ایک راز ہے ،---
بہرکیف آپ اسے زندگی کے نشیب و فراز سے تعبیر کرسکتے ہیں جن احباب نے ایسا کیا انہیں میر ی جانب
مبارکباد ۔۔۔۔۔۔۔۔

سعود بھائی نے آرٹسٹ ہونے کا پتہ دیا -------------------------------------------------- جناب کا شکریہ
شمشاد صاحب نے بھی فنکار اور آرٹسٹ ہونے کا پتہ دیا ------------------------------------ جناب کا شکریہ
تعبیر خاصا قریب تھیں کہ درونِ جاں کے موسم کا پتہ دیا ---------------------------------- جناب کا شکریہ
فہیم نے کہا کہ رونی صورت بنا کر ، بدھو بنا رہے ہیں -------------------------------------- شکریہ حذف کردیا گیا
محمد احمد نے کہا کہ فنونِ لطیفہ سے شغف ہے اور حساس ہیں --------------------------------- جناب کا شکریہ
وجی میاں نے کہا کہ شاعر آدمی ہیں کبھی خوش کبھی ناخوش --------------------------------- جناب کا شکریہ
زونی کو نفسیات کی کتاب کا سرور ق یاد آیا - مجھے مکمل اتفاق ہے---------------------------- جناب کا شکریہ
ظفری نے کہا کہ :مغل بھائی نے اس حقیقت کو نہ صرف جان لیا ہے ، بلکہ قبول بھی کرلیا ہے-- جناب کا بہت بہت شکریہ
فیصل قریشی نے کہا کہ :روناروتی دنیا ساری پیچھے بیٹھ کے ہنستی ہے------------------------- جناب کا شکریہ
عندلیب نے کہا :اک چہرے پہ کئی چہرے لگا لیتے ہیں لوگ ------------------------------- جناب کا شکریہ
شامل کے ابا نے بھی فنون ِ لطیفہ کی بابت ارشاد کیا ------------------------------------- جناب کا شکریہ
آبی ٹوکول نے کہا ’’نظر آتا ہے یکساں رکھیے سیدھا یا گُہر الٹا’’ ---------------------------- جناب کا شکریہ
 
Top