تعارف میں ہوں پروفیسر افلاطون۔

پروفیسر افلاطون نے 'تعارف و انٹرویو' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 12, 2021 1:45 صبح

  1. پروفیسر افلاطون

    پروفیسر افلاطون محفلین

    مراسلے:
    4
    السلام علیکم۔
    فی الحال اپنا مجازی تعارف ہی پیش خدمت ہے۔
    میرا اردو ویب سے ناطہ کئی سال پہلے ایک گوگل سرچ سے شروع ہوا۔ اور وہ سرچ کی ورڈز تھے کہ وینڈوز سیون میں اردو کیسے لکھتے ہیں؟
    بس اس سرچ سے اردو ویب کا ایک پنڈورہ باکس کھل گیا، وہ دن گیا اور آج کا دن آیا اردو ویب سے مسلسل رابطہ رہا۔
    یونیکوڈ ٹیکسٹ باکسز، اردو فونٹ، اردو کتابیں، جملہ سی ایم ایس کے اردو ترجمے سے لیکر لیکنس اردو ورژن، پروگرامنگ لینگوئج پائتھون، روبی تک سب پر طبع آزمائی کی۔
    تو اج پہلی دفعہ اردو ویب پر تعارف اور اردو ویب کے مدیر حضرات کا شکریہ ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔
    اگرچہ سوشل میڈیا کی وجہ سے فورمز اتنی رنگا رنگ دنیا نہیں، لیکن پھر بھی سیکھنے اور سکھانا کا آج بھی بڑا پلیٹ فارم فورمز ہی ہیں۔
    جہاں تک پروفیسر افلاطون یوٹیوب چینل کا تعلق ہے، تو اینیمیشن اور کارٹونز کا شوق کافی پرانا تھا، لیکن کبھی موقع نہیں مل سکا، کرونا وبا کی چھٹیوں کے دوران گرافک اور انیمیشن کے شوق نے دوبارہ سر اٹھایا تو اس دفعہ سوچا کہ کچھ تعمیری کام کیا جائے۔
    بس یہ اسی پرانے شوق کا حاصل ہے۔
    ایک دفعہ پھر اردو ویب کے دوستوں کا شکریہ کہ انہوں نے واقعا بہت اخلاص سے علم کو بانٹا۔
     
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    10,629
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    اردو محفل میں خوش آمدید جناب پروفیسر افلاطون ۔ امید ہے محفل میں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہے گا۔
     

اس صفحے کی تشہیر