تعارف میں ہوں پروفیسر افلاطون۔

السلام علیکم۔
فی الحال اپنا مجازی تعارف ہی پیش خدمت ہے۔
میرا اردو ویب سے ناطہ کئی سال پہلے ایک گوگل سرچ سے شروع ہوا۔ اور وہ سرچ کی ورڈز تھے کہ وینڈوز سیون میں اردو کیسے لکھتے ہیں؟
بس اس سرچ سے اردو ویب کا ایک پنڈورہ باکس کھل گیا، وہ دن گیا اور آج کا دن آیا اردو ویب سے مسلسل رابطہ رہا۔
یونیکوڈ ٹیکسٹ باکسز، اردو فونٹ، اردو کتابیں، جملہ سی ایم ایس کے اردو ترجمے سے لیکر لیکنس اردو ورژن، پروگرامنگ لینگوئج پائتھون، روبی تک سب پر طبع آزمائی کی۔
تو اج پہلی دفعہ اردو ویب پر تعارف اور اردو ویب کے مدیر حضرات کا شکریہ ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔
اگرچہ سوشل میڈیا کی وجہ سے فورمز اتنی رنگا رنگ دنیا نہیں، لیکن پھر بھی سیکھنے اور سکھانا کا آج بھی بڑا پلیٹ فارم فورمز ہی ہیں۔
جہاں تک پروفیسر افلاطون یوٹیوب چینل کا تعلق ہے، تو اینیمیشن اور کارٹونز کا شوق کافی پرانا تھا، لیکن کبھی موقع نہیں مل سکا، کرونا وبا کی چھٹیوں کے دوران گرافک اور انیمیشن کے شوق نے دوبارہ سر اٹھایا تو اس دفعہ سوچا کہ کچھ تعمیری کام کیا جائے۔
بس یہ اسی پرانے شوق کا حاصل ہے۔
ایک دفعہ پھر اردو ویب کے دوستوں کا شکریہ کہ انہوں نے واقعا بہت اخلاص سے علم کو بانٹا۔
 
آپ سب کا بہت شکریہ۔ اور معذرت بھی کہ لیٹ جواب دے رہا ہوں۔
افلاطون تو ایک بھی کم نہیں ھوتا، چہ جائیکہ دو دو افلاطون محفل میں جمع ھو جائیں۔
اب دھماچکڑی تو مچے گی ہی۔
تو صاحب انشاءاللہ مسلسل حاضری رہے گی اس محفل میں۔
 
اردو محفل میں خوش آمدید

یہ "اطلاطون" نام رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟
شمشاد بھائی افلاطون ایک استعارہ یعنی ایسا شخص کا جس کے پاس معلومات بہت زیادہ ہوں یا بہت ذہین ہو۔
ہمارے پنجابی میں کہتے کہ “بہہ جا توں ایڈا افلاطون۔”
یعنی اتنی ذہانت ناں بکھیرو، اور آرام سے بیٹھےرہو۔
تو چونکہ یو ٹیوب چینل کا ڈومین جو ذہن میں تھا وہ کافی وسیع تھا اور مختلف موضوعات پر معلوماتی ویڈیوز بنانے کا ارادہ بھی تھا۔ تو ذہن میں ایک یہی لفظ آیا۔
ساتھ پروفیسر لگا دیں تو نور علی نور۔
یوں پروفیسر افلاطون معرض وجود میں آیا۔
ان سب سے اہم ایک وجہ یہ بھی کہ اسانی سے یو ٹیوب پر قابل سرچ بھی ہے۔
 

م حمزہ

محفلین
آپ سب کا بہت شکریہ۔ اور معذرت بھی کہ لیٹ جواب دے رہا ہوں۔
افلاطون تو ایک بھی کم نہیں ھوتا، چہ جائیکہ دو دو افلاطون محفل میں جمع ھو جائیں۔
اب دھماچکڑی تو مچے گی ہی۔
تو صاحب انشاءاللہ مسلسل حاضری رہے گی اس محفل میں۔
خوش آمدید جناب افلاطون ثانی!
 
اردو محفل میں خوش آمدید جناب پروفیسر افلاطون ۔ امید ہے محفل میں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہے گا۔
من آنم کہ من دانم۔ بہرحال مہربانی۔


محفل میں خوش آمدید جناب پروفیسر افلاطون صاحب
اُردو محفل میں خوش آمدید پروفیسر افلاطون صاحب ۔۔۔۔
جزاک اللہ، آپ سب کا بہت شکریہ۔

خوش آمدید جناب افلاطون ثانی!
پروفیسر افلاطون صاحب... خوش آمدید.
ہر کلے وایو
بہت نوازش اور آپ سب سے سیکھنے کا موقع ملتا رہے گا۔
 
خوش آمدید پروفیسر افلاطون۔
اپنے یوٹیوب چینل کا لنک تو شیئر کریں تاکہ کچھ استفادہ ہی کر سکیں۔
 
Top