میں کیا کروں ؟ کون سی نوکری کروں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رند

محفلین
ساغر ہری پور ضلع ہے، وہاں پر ڈسٹرکٹ کورٹس کے باہر کئی ایسی دکانیں/دفاتر ہوں گے جہاں‌پر اسٹامپ پیپر اور اس جیسی دوسری دستاویزات کا کام ہوتا ہوگا۔ آپ وہاں‌ پر ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ محنت وہاں‌ بھی آپ کو اتنی ہی کرنی پڑے گی کیونکہ دفتری کام بھی ’’حلوہ‘‘ نہیں ہوتے۔

اور ایک بات، آپ کی پوسٹوں سے لگتا ہے کہ آپ نے اپنی پریشانی کو خود پر طاری کر لیا ہے۔ ذرا خود کو پرسکون رکھتے ہوئے حالات کا سامنا کریں۔

ماورا کا مشورہ صائب ہے۔ آپ کے لیے یہ وقت روزگار کی فکر کرنے اور اپنے پائوں‌ پر کھڑا ہونے کا ہے۔ ’’دل میں رہنے‘‘ کا مرحلہ اس کے بات آئے گا۔ پہلے غم روزگار پھر محبت کا غم۔۔ ترتیب الٹی کریں‌ گے تو زندگی بہت بہت مشکل ہو جائے گی۔

اللہ آپ کو ہمت و حوصلہ عطا کرے۔ آمین

السلام علیکم و رخمت اللہ و برکاتہ
محترم و مکرمی جناب عارف انجم صاحب آپ نے واقعی بہت اچھا مشورہ اور نصحیت عنایت فرمائی میں آپ کا بے حد مشکور ہوں آپ کی باتوں سے مجھے کچھ اندازہ ہورہا ہے کہ شاید آپ بھی ہری پور ہی کے رہنے والے ہیں اگر ایسا ہے تو میں آپ کیساتھ شرف ملاقات کا خواہشمند ہوں تاکہ براہ راست آپ سے گفتگو ہو سکے اور آپ کی رہبر میں مجھے کوئی راہ دکھے اور جہاں تک محنت کا سوال ہے تو جناب میں آٹھ گھنٹے تو کام کرسکتا ہوں مزدوری کا کام لیکن بارہ گھنٹے پیاسہ رہ کر مشینوں کے شور اور گرمی میں کام کرنا میرے بس سے باہر ہے کیونکہ میں نے پہلے کبھی ایسی جاریحانہ مشقت نہیں کی اور جہاں تک پریشانی کی بات ہے تو جناب بے روزگار آدمی کے پاس پریشانی کے علاوہ کرنے کو اور ہوتا ہی کیا ہے اور میرے بارے میں آپ نے یہ اندازہ کہاں سے لگالیا کہ میرے پاس عشق مزاجی جیسے فضول کام کے لیے وقت ہے کہ میں میں محبت کا غم دل میں لیے پھروں جناب مجھے تو صرف غم روزگار ہے جسکا رونا میں ہر جگہ رو رہا ہوں اور یہ غم تو ایسا غم ہے کہ معازاللہ خدا کی یاد سے بھی انسان کو بیگانہ کر دیتا ہے تو پھر جنس مخالف کی کیا ہیسیت جیسا کہ اک مشہور شعر بھی ہے
د
نیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا
تجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے​
بہرحال اللہ آپ کو خوش رکھے آمین وسلام
 
تیشہ

محفلین
:rolleyes: اب بھلے کام محنت مزدوری سخت ہو پر کرنا تو پڑے گا ہی ۔ ۔ کہ نہیں ۔؟ :rolleyes: :confused:

ایسا تو نہیں ہوتا کہ بندہ ہل جل کے کچھ نہ کرے اور چاہے کہ سب کچھ میسر ہوجائے ۔ ، حرکت میں برکت ہے ۔ نہیں عادت کچھ کرنے کی تو سر پر پڑتی ہے تو بڑے بڑوں کو آجاتا ہے کام وام ،

( مجھے دیکھیں اپنے گھر میں رانیوں کے جیسے پلی ہوں اک ایس، پی کی بیٹی ، ۔۔ :cool: شادی کے بعد وہ کام کرنے پڑے ہیں جو کبھی کئے ہی نہیں تھے نا ہی آتے تھے اؤر نا ہی عادت تھی ۔ مگر سر پر پڑے تو کرنے آجاتے ہیں ۔ اپنی بساط سے کہیں بڑھکر میں نے ذمہداریاں اپنے سر لے رکھیں ہیں :rolleyes: آپ تو پھر مرد ہیں :rolleyes: ۔؟
 
ماوراء

محفلین
بھائی۔۔۔۔ہممم۔۔۔ ساغر صاحب ابھی آپ کے راستے میں کچھ رکاوٹیں ہیں۔ آپ کو صبر اور ہمت سے کام لینا ہو گا۔ ماشاءاللہ آپ کی اردو تو بہت اچھی ہے۔ آپ کی اردو دیکھ کر تو مجھے لگ رہا ہے آپ نے ایم اے اردو کیا ہوا ہے۔ :)

خیر، ایک بات تو طے ہوئی کہ آپ عمر میں مجھ سے چھوٹے ہیں۔ میں کچھ حد تک آپ کی پریشانی کو دور کر سکتی ہوں۔ اگر آپ میری باتوں پر عمل کریں تو۔۔۔۔

سب سے پہلے تو محفل پر جو آپ نے اپنا مقام لکھا ہوا ہے۔ اس کو بدل لیجیے۔ کسی کے دل میں رہنے کے بجائے "اپنے دل میں خدا کو بسا لیجئے"۔ (یہ ذرا مشکل کام ہے اور اس میں تھوڑا وقت بھی لگے گا۔)

میں چاہوں تو ساری باتیں ایک ساتھ لکھ سکتی ہوں۔ لیکن آپ کو ایک ایک کر کے سمجھا رہی ہوں تاکہ آپ کو ٹھیک سے سمجھ آ جائے۔ جب آپ کو میری باتیں سمجھ آ جائیں گی تو اس کے بعد آپ کو جو باقی دوستوں نے مشورے دئیے ہیں۔ ان پر عمل آسان ہو جائے گا۔ اب آپ نے اپنی پریشانی کا حل محفل میں پوچھ ہی لیا ہے تو اب آپ سمجھیں کہ آپ کی کافی حد تک پریشانیاں دور ہوئی کہ ہوئیں۔.:p
 
یہ ڈاکٹر ماوراء صاحبہ کی نظر کمال بہت دور تک کام کر رہی ہے اس لئے اب خاموشی سے ہینڈز اپ کرکے جو یہ کہیں مانتے جائیں ۔
 
آپ نے کمپوٹر کے حوالے سے فدوی کی مہارت کا استفسار فرمایا تو جناب بصد احترام عرض ہے کہ بندے کو ایڈوب فوٹو شاپ ، انپیچ اردو ، ایم ایس فرنٹ پیچ انشاءاللہ ستر فیصد سے زیادہ ہی آتا ہے

فوٹو شاپ کی بیس پر کسی" فوٹو سٹوڈیو" میں جائیں اور ان کو بتائیں کہ کام کر لیتا ہوں مگر سند وغیرہ نہیں 2 یا 3 دن ٹسٹنگ کام وہاں کریں تو پھر خود بخود سیٹ ہو جائیں گے اور فوٹو سٹوڈیوز کے کام مشکل بھی نہیں ہیں بس تصویر کا سائز تبدیل کر دیا برائٹ میں کو کم کر دیا یا پھر زیادہ کر دینا بیک راونڈ تبدیل کرنا وغیرہ وغیرہ

نیٹ کیفے میں بھی با آسانی آپ کو جاب مل سکتی ہے وہاں سیٹیل ہو جائیں اور فرنٹ پیج پر کام کو مزید بہتر بنائیں ساتھ ہی دیگر ویب ڈیزائننگ کے سافٹ وئیر کو بھی اپنی گرپ میں لے کر آپ گھر بیٹھ کر کما سکتے ہیں۔

اگر یہ دونوں کام مشکل ہیں تو کسی بھی پرائیوٹ سکول میں ٹیچنگ کے لئے اپلائی کر لیں ۔ ان دنوں عموما سکولز میں ٹیچر کم ہی ہوتے ہیں ۔

پارٹ ٹائم کے لئے کسی موبائل فون کمپنی(موبی لنک، یو فون، وارد، ٹیلی نار) کی فرنچائز کے ساتھ اٹیچ ہو کر مارکیٹنگ کے ذریعے با آسانی کام کر سکتے ہیں ۔
جو بھی کام نظر آئے وہ کریں یہ نہ سوچیں کہ کر لوں گا یا نہیں،بس ذہن میں یہ ہو کہ محنت سے سب کچھ ممکن ہے اور میں سب کچھ کر لوں گا۔
 
رند

محفلین
:rolleyes: اب بھلے کام محنت مزدوری سخت ہو پر کرنا تو پڑے گا ہی ۔ ۔ کہ نہیں ۔؟ :rolleyes: :confused:

ایسا تو نہیں ہوتا کہ بندہ ہل جل کے کچھ نہ کرے اور چاہے کہ سب کچھ میسر ہوجائے ۔ ، حرکت میں برکت ہے ۔ نہیں عادت کچھ کرنے کی تو سر پر پڑتی ہے تو بڑے بڑوں کو آجاتا ہے کام وام ،

( مجھے دیکھیں اپنے گھر میں رانیوں کے جیسے پلی ہوں اک ایس، پی کی بیٹی ، ۔۔ :cool: شادی کے بعد وہ کام کرنے پڑے ہیں جو کبھی کئے ہی نہیں تھے نا ہی آتے تھے اؤر نا ہی عادت تھی ۔ مگر سر پر پڑے تو کرنے آجاتے ہیں ۔ اپنی بساط سے کہیں بڑھکر میں نے ذمہداریاں اپنے سر لے رکھیں ہیں :rolleyes: آپ تو پھر مرد ہیں :rolleyes: ۔؟
پوچھی بہن ہمت باندھے اور محنت کی نصحیت کرنے کا بے حد شکریہ میں انشاءاللہ رمضان کے بعد مزدوری ہی کروں گا کیونکہ اس وقت میں پانی تو پی سکوں گا کام تو انشاءاللہ آپ کی دعا سے کر سکتا ہوں لیکن پیا سہ رہ کر مزدوری کا کام میری ہمت سے باہر ہے میں و ساغر وہ جس میں سمندر سمو لینے کا ظرف نہیں اللہ کریم آپ کو خوش رکھے اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ ایس پی صاحب کی بیٹی ہیں
 
رند

محفلین
بھائی۔۔۔۔ہممم۔۔۔ ساغر صاحب ابھی آپ کے راستے میں کچھ رکاوٹیں ہیں۔ آپ کو صبر اور ہمت سے کام لینا ہو گا۔ ماشاءاللہ آپ کی اردو تو بہت اچھی ہے۔ آپ کی اردو دیکھ کر تو مجھے لگ رہا ہے آپ نے ایم اے اردو کیا ہوا ہے۔ :)

خیر، ایک بات تو طے ہوئی کہ آپ عمر میں مجھ سے چھوٹے ہیں۔ میں کچھ حد تک آپ کی پریشانی کو دور کر سکتی ہوں۔ اگر آپ میری باتوں پر عمل کریں تو۔۔۔۔

سب سے پہلے تو محفل پر جو آپ نے اپنا مقام لکھا ہوا ہے۔ اس کو بدل لیجیے۔ کسی کے دل میں رہنے کے بجائے "اپنے دل میں خدا کو بسا لیجئے"۔ (یہ ذرا مشکل کام ہے اور اس میں تھوڑا وقت بھی لگے گا۔)

میں چاہوں تو ساری باتیں ایک ساتھ لکھ سکتی ہوں۔ لیکن آپ کو ایک ایک کر کے سمجھا رہی ہوں تاکہ آپ کو ٹھیک سے سمجھ آ جائے۔ جب آپ کو میری باتیں سمجھ آ جائیں گی تو اس کے بعد آپ کو جو باقی دوستوں نے مشورے دئیے ہیں۔ ان پر عمل آسان ہو جائے گا۔ اب آپ نے اپنی پریشانی کا حل محفل میں پوچھ ہی لیا ہے تو اب آپ سمجھیں کہ آپ کی کافی حد تک پریشانیاں دور ہوئی کہ ہوئیں۔.:p
السلام علیکم و رخمت اللہ و براکاتہ
پیاری بہن تسلسل کلامی کی پذیرائی کا بے حد شکریہ بندہ جب تسلسل میں آجائے تو خود با بخود الفاظ کے موتیوں کے اخراج کے لیے اس کا دہن جنبش میں آجاتا ہے اور بہن جب میں نے آپ کو بہن مان لیا تو پھر میں ضرور بالضرور آپ کی نصحیتوں پر عمل کروں گا انشاءاللہ میں آپ کی پہلی نصحیت پر با احسن و خوبی عمل پیرا ہوچکا ہوں مقام تبدیل ہو چکا ہے اور اب کسی کے دل میں رہنے کے بجائے خود خدا کریم سے یہ دعا سنج ہوں کہ وہ اپنی الفت کو اس دل میں بسا دے الہی آمین
اور بہن آپ کا سمجھانے اور نصحیت کا طریقہ واقعی ہی میں بہت اچھا ہے آپ ایک دم ہی سے سارے کا سارا بار گراوں کسی چیز پر نہیں ڈالتیں بلکہ درجہ بہ درجہ مد مقابل کے ظرف کے مطابق اس کو جانچنے کی کوشش کرتی ہیں اور میں نے آپ کی پہلی نصحیت پر عمل کرلیا ہے اور اب دوسری پھر تیسری الل آخر تک کا دیدہ و دل فرش راہ کر کے منتظر ہوں اللہ کریم سے دعا ہے کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں وسلام
 
فاتح

لائبریرین

پوچھی بہن ہمت باندھے اور محنت کی نصحیت کرنے کا بے حد شکریہ میں انشاءاللہ رمضان کے بعد مزدوری ہی کروں گا کیونکہ اس وقت میں پانی تو پی سکوں گا کام تو انشاءاللہ آپ کی دعا سے کر سکتا ہوں لیکن پیا سہ رہ کر مزدوری کا کام میری ہمت سے باہر ہے میں و ساغر وہ جس میں سمندر سمو لینے کا ظرف نہیں اللہ کریم آپ کو خوش رکھے اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ ایس پی صاحب کی بیٹی ہیں

ساغر صاحب! آپ نے تیسری بار "بوچھی" جی کو "پوچھی" لکھا ہے۔

ویسے یہ جان کر کہ بوچھی جی ایک ایس پی کی بیٹی ہیں آپ کو کیوں خوشی محسوس ہو رہی ہے؟;)
(مذاق کر رہا ہوں بھائی۔ دل پر مت لے جانا)
 
رند

محفلین
یہ ڈاکٹر ماوراء صاحبہ کی نظر کمال بہت دور تک کام کر رہی ہے اس لئے اب خاموشی سے ہینڈز اپ کرکے جو یہ کہیں مانتے جائیں ۔

جی بلکل بجا فرمایا ٓآپ نے محترم محمد عبیداللہ بھائی اور ہم بھی اتنے کم ظرف بھی نہیں کہ گوہر و گوبر میں فرق محسوس نا کر سکیں یقینا ماوراء بہن کی نصحیتں گوہر یکتا کی مانند ہیں جن سے میں انشاءاللہ ضرور بل ضرور مستفید ہوں گا بس آپ دوستوں کی دعائون کی احتیاج ہر دم مجھے رہے گی
 
رند

محفلین
ساغر صاحب! آپ نے تیسری بار "بوچھی" جی کو "پوچھی" لکھا ہے۔

ویسے یہ جان کر کہ بوچھی جی ایک ایس پی کی بیٹی ہیں آپ کو کیوں خوشی محسوس ہو رہی ہے؟;)
(مذاق کر رہا ہوں بھائی۔ دل پر مت لے جانا)
اصلاح فرمانے کا بے حد شکریہ فاتح بھائی اور قسم بخدا کہ مجھے تو پ سے پوچھی لکھا ہوا ہی نظر آرہا ہے اور لفظ پوچھی یعنی استفسار کی ہوئی سوال کی ہوئی کا کچھ مفہوم و معنی بنتا ہے اس لیے میں یہ الفاظ استعمال کرتا رہا لیکن ب سے بوچھی کا کیا مطلب بنتا ہے؟ :confused: بہر حال میں آئندہ سے محتاط رہوں گا اور ب سے بوچھی ہی لکھا کروں گا اور یہ جان کر بوچھی بہن ایس صاحب کی بیٹی ہیں مجھے اس لیے خوشی ہوئی کہ ان کے والد معاشرے میں ایک اچھا اور عزت دار مقام رکھتے ہیں اور بھلا کس بات کی خوشی ہو سکتی ہے اور اخلاقا بھی یہ بات درست ہے کہ کسی کی اچھی بات جان کر انسان مسرت کا اظہار کرےاس سے مخاطب کا بھی دل خوش ہوتا ہے اور اسے اچھا محسوس ہوتا ہے وسلام
 
رند

محفلین
فوٹو شاپ کی بیس پر کسی" فوٹو سٹوڈیو" میں جائیں اور ان کو بتائیں کہ کام کر لیتا ہوں مگر سند وغیرہ نہیں 2 یا 3 دن ٹسٹنگ کام وہاں کریں تو پھر خود بخود سیٹ ہو جائیں گے اور فوٹو سٹوڈیوز کے کام مشکل بھی نہیں ہیں بس تصویر کا سائز تبدیل کر دیا برائٹ میں کو کم کر دیا یا پھر زیادہ کر دینا بیک راونڈ تبدیل کرنا وغیرہ وغیرہ

نیٹ کیفے میں بھی با آسانی آپ کو جاب مل سکتی ہے وہاں سیٹیل ہو جائیں اور فرنٹ پیج پر کام کو مزید بہتر بنائیں ساتھ ہی دیگر ویب ڈیزائننگ کے سافٹ وئیر کو بھی اپنی گرپ میں لے کر آپ گھر بیٹھ کر کما سکتے ہیں۔

اگر یہ دونوں کام مشکل ہیں تو کسی بھی پرائیوٹ سکول میں ٹیچنگ کے لئے اپلائی کر لیں ۔ ان دنوں عموما سکولز میں ٹیچر کم ہی ہوتے ہیں ۔

پارٹ ٹائم کے لئے کسی موبائل فون کمپنی(موبی لنک، یو فون، وارد، ٹیلی نار) کی فرنچائز کے ساتھ اٹیچ ہو کر مارکیٹنگ کے ذریعے با آسانی کام کر سکتے ہیں ۔
جو بھی کام نظر آئے وہ کریں یہ نہ سوچیں کہ کر لوں گا یا نہیں،بس ذہن میں یہ ہو کہ محنت سے سب کچھ ممکن ہے اور میں سب کچھ کر لوں گا۔

محترم محمد عبیداللہ بھائی ایک بار پھر اس قدر خوبصورت اور مفید مشوروں کے لیے میں دل و جان سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ نے ٹیچنگ کی بات کی تو جناب میرا ایک دوست ادھر ایک پرائیوٹ سکول میں کلرک کا م کرتا ہے اس نے مجھے بتایا کہ سکول میں حساب کے استاد کی ضرورت ہے تم ادھر آجاؤ لیکن اب ایک مسلہ یہ ہے کہ مجھے سائنسی علوم نہیں آتے اس کے برعکس مجھے معاشرتی و عمرانی علوم سے تھوڑی بہت راہ و رسم ہے میں نے ایف میں اردو ادب ، شھریت اور اسلامیات اختیاری پڑھی ہے میٹرک میری سائنس کیساتھ ہے لیکن اس میں بھی میتھ میں میرے صرف چھتیس نمبر تھے اب میں جب میتھ میں اتنا کمزور ہوں تو میتھ کیسے پڑھا سکتا ہوں اس لیے مجھے آج صبح ساڑھے آٹھ بجے سکول انٹر ویو کے لیے جانا تھا لیکن میں نہیں گیا کیونکہ ایک تو میرے تعلیم کم ہے یعنی ایف اے وہ درجہ ثانی میں دوسرا جس شعبے کے لیے جا رہا تھا اس سے تو میں قطعی بے بہرہ ہوں پھر بھلا میں جا کر کیا کرتا؟ میں آپ سب سے یہ عاجزانہ درخواست کروں گا کہ مجھے بتائیں کہ نا جا کر میں نے اچھا کیا کہ برا کیا ؟ اور اس معاملے میں میری مذید رہنمائی فرمائیں اور عبیداللہ بھائی میں انشاءاللہ آج ضرور فوٹو سٹوڈیوز میں ضرور جاؤں گا اور ان سے بات کروں گا انشاءاللہ ایک پھر آپ کا بے حد شکریہ وسلام
 
آپ نے ٹیچنگ کی بات کی تو جناب میرا ایک دوست ادھر ایک پرائیوٹ سکول میں کلرک کا م کرتا ہے اس نے مجھے بتایا کہ سکول میں حساب کے استاد کی ضرورت ہے تم ادھر آجاؤ لیکن اب ایک مسلہ یہ ہے کہ مجھے سائنسی علوم نہیں آتے اس کے برعکس مجھے معاشرتی و عمرانی علوم سے تھوڑی بہت راہ و رسم ہے میں نے ایف میں اردو ادب ، شھریت اور اسلامیات اختیاری پڑھی ہے میٹرک میری سائنس کیساتھ ہے لیکن اس میں بھی میتھ میں میرے صرف چھتیس نمبر تھے اب میں جب میتھ میں اتنا کمزور ہوں تو میتھ کیسے پڑھا سکتا ہوں اس لیے مجھے آج صبح ساڑھے آٹھ بجے سکول انٹر ویو کے لیے جانا تھا لیکن میں نہیں گیا کیونکہ ایک تو میرے تعلیم کم ہے یعنی ایف اے وہ درجہ ثانی میں دوسرا جس شعبے کے لیے جا رہا تھا اس سے تو میں قطعی بے بہرہ ہوں پھر بھلا میں جا کر کیا کرتا؟ میں آپ سب سے یہ عاجزانہ درخواست کروں گا کہ مجھے بتائیں کہ نا جا کر میں نے اچھا کیا کہ برا کیا ؟

آپ سکول جائیں اب مضمون صرف سائنس کے ہی نہیں رہ گے ہیں جو وہ آپ کو دیں گے اور میٹرک کو اگر نہیں پڑھا سکتے ہیں تو ساتویں تک تو پڑھا سکتے ہیں جو موقعہ ہاتھ میں آ رہا ہے اس کو نہ گنوائیں پڑھانا نہیں آتا تو جب جائیں گے تو خود بخود تبدیلیاں آنی شروع ہو جائیں گی اور چند دنوں بعد آپ کو پڑھانا مشکل نہیں لگے گا۔ رہی بات مضمون چوائس کی تو سکول والوں کو آپ بتا دیں کہ فلاں فلاں چیز مجھے آتی ہے اور پڑھا سکتا ہوں ۔کرنا صرف کیا ہو گا گھر سے تیاری کرکے جائیں تو با آسانی آپ کامیاب ہو سکتے ہیں۔
 
بہت بہت شکریہ عبیداللہ بھائی میں ابھی جا کر اس سے بات کرتا ہوں اور اس سے یہ بہانہ بنادوں گا کہ یار میری طیعت خراب تھی اور صبح انشاءاللہ اس کے ساتھ سکول جائوں گا بس آپ دعا لازمی کیجے گا کہ اللہ کریم اپنے حبیب پاک ﷺ کے صدقے مجھ پر کرم فرما دے الہی آمین
 
دعا کے ساتھ ساتھ دوا کی بھی ضرورت ہوتی ہے آپ صبح ضرور جائیں اور اللہ کا نام لے کر شروع کر دیں ک۔چھ بھی مشکل نہیں ہے بس شروع کا کچھ عرصہ دشواریاں ضرور ہوتی ہیں
 
دوست

محفلین
یار میٹرک کا ریاضی اتنا بھی مشکل نہیں۔ روز کے روز تیاری کرکے جاؤ گے تو کوئی مسئلہ ہی نہیں
 
تیشہ

محفلین
پوچھی بہن ،۔۔۔؟ :rolleyes:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ساغر ص اب کے میں آخری بار بول رہی ہوں کہ اب کے میرا نام آپ نے غلط لکھا تو میں سنا دوں گی کھری کھری ۔ منہ پھاڑ کے ۔ ۔ ۔ :rolleyes: اس لئے آپکے لئے بہتر ہوگا میرا نام لکھتے ہوئے دونوں آنکھیں کھول لیا کریں ۔ مجھے عادت نہیں ہے ایسی فضولیات کی کہ دوسروں کے نام بگاڑ کر لکھے جائیں ۔

میرے خیال میں اب آپ اتنے بھی ان پڑھ نہیں ہیں کہ آپکو ب ' پ لگتا ہو ۔ ؟ :rolleyes:

:mad:
 
ماشاءاللہ کتنا اچھا و اعلیٰ اخلاق ہے بہن آپ کا خدا کی پناہ اب آپ کا نام غلط یا درست لینا تو بعید از امکان میں آپ نام تک نہیں لوں گا آپ کی مہرنانیوں کا بہت بہت شکریہ وسلام

رند

محفلین
دوست بھإئی اور عبیداللہ بھإئی میں انشاءاللہ صبح جائوں گا اور انشاءاللہ خوشخبری لے کر ہی آئوں گا وسلام
 
ساجداقبال

محفلین
السلام علیکم و رخمت اللہ و براکاتہ
جناب میرا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے میرے والد صاحب پہلے سعودی عرب میں ہوا کرتے تھے لیکن چند وجوہات کی بنیاد پر وہ وطن واپس آگئے اور آج کل وہ بے روزگار ہیں جب تک وہ باہر ہوا کرتے تھے اس لیے مجھے کسی چیز کا کوئی غم نہیں ہوا کرتا ہے میں بس مستی میں اپنی زندگی گزار رہا اس لیے پڑھائی بھی نا کرسکا بس فضولیات میں اپنا وقت برباد کرتا رہا یہی وجہ ہے کہ تعلیم میں بھی بہت پیچھے رہ گیا میری تعلیم صرف ایف اے تک ہی ہے مجھے کوئی ہنر وغیرہ بھی نہیں میں بس کمپیوٹر استعمال کر لیتا ہوں لیکن میرے پاس کمپیوٹر کا کوئی ڈپلومہ بھی نہیں اب جب میں نوکری کی تلاش میں نکالا ہوں تو نا ہی میرے پاس اعلیٰ تعلیم ہے نا ہی کوئی ہنر ہے اور نا ہی نوکری کرنے کا کچھ تجربہ مجھے ایک فیکٹری میں مزدور کا کام مل گیا اور یہ پرسوں کی ہی بات ہے میرا تھا روزہ اور فیکٹری میں کام تھا سخت میں پسینے میں سر تا پا شرابو تھا حواس میرے معطل ہو چکے تھے اور زبان سوکھ کر تالو سے چپک چکی تھی اور کام بھی صبح سات بجے سے لے کر شام چھ بجے تک کرنا تھا آپ اندازہ لگائیں کہ بارہ گھنٹے سے زیادہ کام اور مزدوری ایک سو پچھتر روپے اب میں نے چاہا کہ پانی پی کر روزہ توڑ دوں لیکن ایک افسر نے مجھ کو کہا کہ پانی کے بجائے تم میرا پیشاب پیو میں بڑا ایماندار آدمی ہوں اور تم کتنے کمینے ہو کتنے برے خاندان سے تعلق رکھتے ہو تم کو روزے کا کوئی خیال نہیں اور یہ وہ وغیرہ وغیرہ وہ شخص مجھ کو سناتا رہا اور میں سنتا رہا کیونکہ میں مزدور اور وہ افسر اور لڑائی کرنے کی بھی مجھ میں ہمت نہیں تھی کیونکہ کام کر کر کے میں نڈ ھال ہو چکا تھا اس لیے میں کام چھوڑ دیا کیونکہ میں نے زندگی میں کبھی مشکل کام یعنی مزدوری جیسا مشکل کام نہیں کیا تو اب میں کیسے کرسکتا ہوں وہ بھی ووزوں میں یہ میرے لیے ناممکن ہے اور یہ ساری باتیں میں نے آپ لوگوں کو اس لیے سنائی ہیں کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ مجھے کچھ سمجھائیں اس مشکل وقت میں میری اخلاقی اور منطقی مدد کریں تو جناب آپ لوگ مجھ کو یہ بتائیں کہ کیا میں نے صحیح کیا جو کام چھوڑ دیا؟ نمبر دو یہ بتائیں کہ جب میں نے روزہ توڑنا چاہا تو اس افسر نے مجھ سے کہا کہ میں اس پیشاب پیوں کیا اس نے یہ صحیح کہا؟ نمبر تین یہ بتائیں کہ کیا اسلام یہ کہتا ہے کہ لوگوں سے زبردستی روزہ رکھوائو اور جو روزہ نا رکھے اس کو مارو؟ اب میرے جسم میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ میں مزدوری کرسکوں اور میں نے اس ہی وجہ سے مزدوری نہیں کی میرے ایک دوست نے مجھ سے کہا کہ یہ تمھاری بے غیرتی ہے کیا واقعہ میں یہ میری بے غیرتی ہے؟
یہ تو رہے ایک موضوع کے سوال اب دوسرے موضوع کی طرف آتے ہیں وہ یہ کہ میں چاہتا ہوں کہ مجھے دفتر کا اندر کا کام ملے میں چاہتا ہوں کہ مجھے کلرک کی نوکری ملے میں نے ایف اے کیا ہوا ہے کیا مجھے کلرک کی نوکری مل سکتی ہے؟ اور میں چاہتا ہوں کہ میں بی کام یا بی بی اے کروں کیا میں پرائیویٹلی یہ کر سکتا ہوں ؟ اور اس کے ساتھ ساتھ میں کمپوٹر کا کوئی کورس بھی پرائویٹلی کرنا چا ہتا ہوں کیا میں یہ کرسکتا ہوں؟ مختصر یہ کہ مجھ سے جسمانی مشقت نہیں ہوتی مجھے دفتر میں کام چائیے جو کہ کم از کم کلرک ہو آپ سب سے میری یہ گزارش ہے کہ مجھ کو بتائیں کہ مجھے کلرک کی نوکری کس طرح مل سکتی ہے؟
میں آپ تمام دوستوں کے جواب کا شدت سے بڑی بے صبری سے انتظارکر رہا ہوں خدار اہ میری مدد کریں مجھے بتائیں کہ میں کروں تو کیا کروں ؟ وسلام علیکم و رخمت اللہ
آج سے ڈیڑھ سال پہلے بالکل اسیطرح کے حالات میرے بھی تھے۔ صرف کردار بدلے ہوئے ہیں باقی ساری کہانی میری بھی اسیطرح تھی۔ میں آپکو صرف ایک مشورہ دونگا، دماغ کو ٹھنڈا رکھیں اور اللہ کی ذات سے مایوس نہ ہوں۔ یہ مشکلات عارضی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top