میں کیا کروں ؟ کون سی نوکری کروں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رند

محفلین
السلام علیکم و رخمت اللہ و براکاتہ
جناب میرا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے میرے والد صاحب پہلے سعودی عرب میں ہوا کرتے تھے لیکن چند وجوہات کی بنیاد پر وہ وطن واپس آگئے اور آج کل وہ بے روزگار ہیں جب تک وہ باہر ہوا کرتے تھے اس لیے مجھے کسی چیز کا کوئی غم نہیں ہوا کرتا ہے میں بس مستی میں اپنی زندگی گزار رہا اس لیے پڑھائی بھی نا کرسکا بس فضولیات میں اپنا وقت برباد کرتا رہا یہی وجہ ہے کہ تعلیم میں بھی بہت پیچھے رہ گیا میری تعلیم صرف ایف اے تک ہی ہے مجھے کوئی ہنر وغیرہ بھی نہیں میں بس کمپیوٹر استعمال کر لیتا ہوں لیکن میرے پاس کمپیوٹر کا کوئی ڈپلومہ بھی نہیں اب جب میں نوکری کی تلاش میں نکالا ہوں تو نا ہی میرے پاس اعلیٰ تعلیم ہے نا ہی کوئی ہنر ہے اور نا ہی نوکری کرنے کا کچھ تجربہ مجھے ایک فیکٹری میں مزدور کا کام مل گیا اور یہ پرسوں کی ہی بات ہے میرا تھا روزہ اور فیکٹری میں کام تھا سخت میں پسینے میں سر تا پا شرابو تھا حواس میرے معطل ہو چکے تھے اور زبان سوکھ کر تالو سے چپک چکی تھی اور کام بھی صبح سات بجے سے لے کر شام چھ بجے تک کرنا تھا آپ اندازہ لگائیں کہ بارہ گھنٹے سے زیادہ کام اور مزدوری ایک سو پچھتر روپے اب میں نے چاہا کہ پانی پی کر روزہ توڑ دوں لیکن ایک افسر نے مجھ کو کہا کہ پانی کے بجائے تم میرا پیشاب پیو میں بڑا ایماندار آدمی ہوں اور تم کتنے کمینے ہو کتنے برے خاندان سے تعلق رکھتے ہو تم کو روزے کا کوئی خیال نہیں اور یہ وہ وغیرہ وغیرہ وہ شخص مجھ کو سناتا رہا اور میں سنتا رہا کیونکہ میں مزدور اور وہ افسر اور لڑائی کرنے کی بھی مجھ میں ہمت نہیں تھی کیونکہ کام کر کر کے میں نڈ ھال ہو چکا تھا اس لیے میں کام چھوڑ دیا کیونکہ میں نے زندگی میں کبھی مشکل کام یعنی مزدوری جیسا مشکل کام نہیں کیا تو اب میں کیسے کرسکتا ہوں وہ بھی ووزوں میں یہ میرے لیے ناممکن ہے اور یہ ساری باتیں میں نے آپ لوگوں کو اس لیے سنائی ہیں کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ مجھے کچھ سمجھائیں اس مشکل وقت میں میری اخلاقی اور منطقی مدد کریں تو جناب آپ لوگ مجھ کو یہ بتائیں کہ کیا میں نے صحیح کیا جو کام چھوڑ دیا؟ نمبر دو یہ بتائیں کہ جب میں نے روزہ توڑنا چاہا تو اس افسر نے مجھ سے کہا کہ میں اس پیشاب پیوں کیا اس نے یہ صحیح کہا؟ نمبر تین یہ بتائیں کہ کیا اسلام یہ کہتا ہے کہ لوگوں سے زبردستی روزہ رکھوائو اور جو روزہ نا رکھے اس کو مارو؟ اب میرے جسم میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ میں مزدوری کرسکوں اور میں نے اس ہی وجہ سے مزدوری نہیں کی میرے ایک دوست نے مجھ سے کہا کہ یہ تمھاری بے غیرتی ہے کیا واقعہ میں یہ میری بے غیرتی ہے؟
یہ تو رہے ایک موضوع کے سوال اب دوسرے موضوع کی طرف آتے ہیں وہ یہ کہ میں چاہتا ہوں کہ مجھے دفتر کا اندر کا کام ملے میں چاہتا ہوں کہ مجھے کلرک کی نوکری ملے میں نے ایف اے کیا ہوا ہے کیا مجھے کلرک کی نوکری مل سکتی ہے؟ اور میں چاہتا ہوں کہ میں بی کام یا بی بی اے کروں کیا میں پرائیویٹلی یہ کر سکتا ہوں ؟ اور اس کے ساتھ ساتھ میں کمپوٹر کا کوئی کورس بھی پرائویٹلی کرنا چا ہتا ہوں کیا میں یہ کرسکتا ہوں؟ مختصر یہ کہ مجھ سے جسمانی مشقت نہیں ہوتی مجھے دفتر میں کام چائیے جو کہ کم از کم کلرک ہو آپ سب سے میری یہ گزارش ہے کہ مجھ کو بتائیں کہ مجھے کلرک کی نوکری کس طرح مل سکتی ہے؟
میں آپ تمام دوستوں کے جواب کا شدت سے بڑی بے صبری سے انتظارکر رہا ہوں خدار اہ میری مدد کریں مجھے بتائیں کہ میں کروں تو کیا کروں ؟ وسلام علیکم و رخمت اللہ
 

فاتح

لائبریرین
ساغر صاحب!
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ آپ کے لیے اپنی جناب سے رزق کے سامان عطا فرمائے۔ آمین!
نا امید مت ہوں۔ محنت میں کوئی عار نہیں۔
 

تیشہ

محفلین
انسان کو کبھی بھی ، کسی حالات میں ہمت نہیں چھوڑنی چاہئیے ۔ ہمت ہو ۔ ۔حوصلہ ہو تو بہت کچھ کیا جاسکتا ہے ۔ اگر ہمت ہار دی جائے تو سب ختم ۔ :(

میری دعاُ آپکے لئے ۔ ۔
 

ماوراء

محفلین
ساغر صاحب، سب سے پہلے آپ اپنا مقام بدل لیجئے۔ یہ جگہ آپ کے لیے بہتر نہیں۔ :)



مقام بدلنے کے بعد آگاہ کیجئے گا۔ پھر اگلا ٹپ۔۔۔۔پھر اس سے اگلا۔۔۔ پھر دیکھئے کہ زندگی کیسے بدلتی ہے۔ (اگر آپ اپنی عمر بتا دیں تو میرے لیے آسانی ہو جائے گی کہ کیا واقعی میں آپ کو نصیحت کرنے کے قابل بھی ہوں یا نہیں۔۔۔)
 

دوست

محفلین
آپ کس جگہ رہائش پذیر ہیں۔۔
میرا آپ کو مشورہ ہے کہ کمپیوٹر کا کوئی ڈپلومہ کرلیں۔ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‌ ہر شہر میں موجود ہیں۔ چھ ماہ کے بعد ان کے کورسز شروع ہوتے ہیں۔ آپ اپنے شہر کے انسٹی ٹیوٹ‌ پتا کریں‌ کہ کمپیوٹر سافٹ وئیر، آفس اسسٹنٹ اس قسم کے ڈپلومے میں‌ داخلہ کب مل سکتا ہے۔ تب تک آپ کو صبر کرنا ہوگا۔۔۔
میرا مشورہ ہے پرائیویٹ‌ بی اے کی بھی تیاری کرلیں۔۔۔
دعا ہے اللہ آپ کو استقامت عطاء‌ فرمائے لیکن محنے تو کرنا ہی پڑے گی ورنہ بات بننی مشکل ہے۔
وسلام
 
بھائی! ہمت نہیں ہارنی ہے۔۔۔۔۔ ارے میرا خیال ہے کہ آپ نے یہ نہیں بتایا کہ آپ کا تعلق کس شہر سے ہے۔۔۔ یہاں کراچی میں تو نوکری مل ہی جاتی ہے کسی نہ کسی طرح۔۔۔۔ مجھے دیکھ لیں۔۔۔ ایف۔اے کررہا ہوں، ساتھ ساتھ ایک ادارے کا کمپیوٹر سیکشن بھی سنبھالا ہوا ہے حالآنکہ میں نے کمپیوٹر میں کوئی ڈپلومہ وغیرہ حاصل نہیں کیا۔۔۔۔ بس کچھ بنیادی اور آسان سے سوفٹ ویئر پر تھوڑا بہت کام آتا ہو تو کراچی میں کام نکل آتا ہے۔۔۔۔ ان۔پیج اور ایم۔ایس آفس پر کام جاننے والے کام چلا رہے ہیں یہاں!
 
ارےےےے ہاں! آپ کے آفیسر کا رویہ ٹھیک نہیں تھا۔۔۔۔۔۔ ویسے آج کل یہاں لوگوں کے رویئے اسی طرح کے ہوگئے ہیں۔۔۔ ڈونٹ وری!
 

رند

محفلین
آپ سب کا بے حد شکریہ

السلام علیکم
سب سے پہلے تو میں آپ سب دوستوں کا بے حد مشکور ہوں جو آپ لوگوں نے میرے درد کی گہرائی کو سمجھا اور اپنی قیمتی آرا اور پر خلوص دعائوں سے بندے کو نوازہ ۔ جناب آپ سب لوگوں نے ایک بات مشترکہ طور پر کی ہے وہ یہ ہے کہ محنت میں کوئی عار نہیں تو جناب میں نے کب کہا کہ انسان کو محنتی نہیں ہونا چائیے جناب میں نے پہلےکبھی محنت مزدوری نہیں کی اس لیے میرا وجود ایک دم سے بارہ گھنٹے کی مشقت کو کس طرح سہ سکتا ہے وہاں صبح سات بجے سے لے کر شام چھ بجے تک کام کرنا تھا اور وہ بھی روزوں میں عام حالات میں صبج آٹھ سے لے کر رات آٹھ تک اب آپ ہی بتائیں ایک غیر مزدور شخص یہ سب کس طرح کر سکتا ہے دنیا میں صرف مزدوری ہی تو کام نہیں اور بھی کئی کام ہیں میں کوئی بہت بڑی پوسٹ تو نہیں مانگ رہا میں صرف جونیر کلرک بننے کی خواہش رکھتا ہوں فاتح بھائی نے میرے حق میں اللہ تعالیٰ سے جو دعا کی اس کے لیے میں ان کا بے حد مشکور ہوں اللہ کریم ان کو ہمیشہ خوش رکھے پوچھی بھائی نے ہمت کی نصحیت کی تو میں انشاءاللہ ہمت کبھی نہیں‌ہاروں گا بس آپ کی دعا کی ضرورت ہے ماوراء بھائی نے کہا کہ میں اپنا مقام بدل لوں لیکن اس بات کی مجھ کو سمجھ نہیں آئی کہ مققام بدلنے سے آپ کی کیا مراد ہے میں بلکل بھی نہیں سمجھا کہ آپ کیا کہنا چارہے ہو آپ نے میری عمر کے متعلق دریافت کیا جناب تو میں بتاتا چلوں کہ میری عمر بائیس 22 سال ہے آپ کے مخلصانہ مگر میری ناقص سمجھ میں نا آنے والے مخلص مشورے کے لیے میں تہہ دل سے آپ کا مشکور ہوں بس درخواست یہ ہے آپ برائے کرم مجھے سمجھا دیں کہ مقام کی تندیلی سے آپ کی کیا مراد ہے اس کے بعد دوست بھائی نے پوچھا کہ میرا تعلق کس جگہ سے ہے تو جناب میرا تعلق صوبہ سرحد کے ہزارہ ڈسٹرک کی تحصیل ہری پور سے ہے ہری پور شہر سے میں تعلق رکھتا ہوں محترم قتیل شفائی کے شہر سے ۔آپ نے پرائیوٹ بی اے کا کہا تو جناب میں وہ لازم کروں گا کتابیں میں نے لے رکھی ہیں لیکن میں یہ چاہتا ہوں جناب کہ میں بے کام یا بی بی اے پرائیوٹلی کروں کیا یہ ہوسکتا ہے؟ اور کمپیوٹر ڈپلومہ بھی میں کرنا چاہتا ہوں لیکن وہ بھی پرائیوٹلی ہی کیا یہ بھی ہوسکتا ہے؟ دوست بھائی آپ نے سب سے بہتریں مشورے دیے اللہ کریم آپ کو صدا خوش رکھے آمین اور رہبر بھائی نے پھر لکھا کہ میں کس شہر سے ہوں تو جناب میں بتاچکا ہوں کہ میرا تعلق شہر ہری پور ہزارہ صوبہ سرحد سے اور یہ سن کر بڑی خوشی ہوئی کہ کراچی میں نوکری آسانی سے مل جاتی ہے لیکن جناب میرے لیے کراچی آنا نہایت مشکل ہے کیونکہ میں کراچی میں کہاں رہوں گا کہاں سے کھائوں گا وغیرہ وغیرہ میری آپ سے درخواست ہے کہ اگر آپ میرے لیے کراچی میں کوئی دفتری کام ڈھونڈ سکتے ہیں تو جناب میں کراچی آجائوں گا بس آپ سے مخلصانہ درخواست ہے کہ آپ برائے مہربانی میرے لیے کوئی کام ڈھونڈیں خداراہ میں ساری زندگی آپ کا مشکور رہوں گا اللہ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے سب کو ہمیشہ خوش رکھے آمیں وسلام علیکم و رخمت اللہ
 

تیشہ

محفلین
:rolleyes: ایک تو سب مشورے دے رہے ہیں اور ہمدردی کر رہے ہیں اوپر سے آپ ہم کو بھائی لکھ رہے ہیں :confused: ؟

سوری ، ۔۔ میری نصیحت اور مشورہ واپس کرین ، ۔۔ میں غلط جگہ آگئی تھی مجھے ادھر آکر کچھ نہیں لکھنا چاہئیے تھا ،


:chalo:
 

تیشہ

محفلین
پوچھی بھائی ۔۔۔


یہ نام بگاڑ کر کون لکھا کرتا ہے بھلا ۔؟ پیارے بچوں ۔ سوچو تو ذرا خود ہی ساری سمجھ آجائے گی ۔ :chalo:





ماورہ تم نے بلکل صیح لکھا جو بھی لکھا میں بلکل کل یہی لکھنے لگی تھی مگر سوچا مقام جو بھی ہو سو مجھے کیا فرق پڑتا ہے ۔ مگر اب سوچ رہی ہوں بہت کچھ ۔
01hmm.gif
 
باجو آپ تو بھائی کے لفظ چڑ ہے شاید اور ساغر کو تو ابھی کسی کا پتہ نہیں ہے جس وجہ سے وہ بھائی بول گے ہیں آپ ان کو اور بھی مشورے دیں تاکہ ان کی مشکل ،ہوسکتا ہے کہ آپ کے دیے ہوئے مشورے سے ہی حل ہو اور ساعر "ماوراء" اور "بوچھی" ہماری بہنیں ہیں بھائی نہیں ہیں۔
 
ساغر سب سے پہلے تو ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں آپ نے تعلم ایف اے لکھی اور ساتھ کمپیوٹر بھی جانتے ہیں مگر ڈپلومہ نہیں ہے تو عرض ہے کہانسان کو کچھ آنا ضروری ہے ڈگریاں ضروری نہیں۔ کیا یہ بتنا پسند کریں گے کہ کمپیوٹر کے کون کون سے پروگراموں میں آپ کی گرپ ہے اگر ہارڈ وئیر کے حوالے سے کچھ علم ہے تو روالپنڈی و اسلام آباد میں آپ کو کسی بھی کمپیوٹر شاپ پر با آسانی جاب مل سکتی ہے۔ اگر فوٹو شاپ پر کام کر لیتے ہیں تو "ڈیجیٹل فوٹو سٹوڈیوز "میں جاب مل سکتی ہے اس کے علاوہ ان پیج و کورل ڈرا میں اگر مہارت ہے تو "اخبار و میگزین" یا کسی بھی ایڈو ٹائزنگ کمپنی میں آپ کو بغیر کسی ثبوت کے جاب مل سکتی ہے، علاوہ ازیں آفس کے پروگرام صرف آتے ہیں تو کسی بھی کمپوزنگ شاپ پر اپنا ایکسپرنس بنائیں اور مزید آگے چلیں ، باقی رہا مسئلہ پڑھائی کا جو جب کچھ پاس آئے گا تو اپنے اخراجات اور اپنے ٹائم کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کر لیں کہ کیا بہتر ہے آ گے جیسے آپ کی مرضی
 

تیشہ

محفلین
ہوسکتا ہے ۔ پر میرا اعتیبار نہیں رہا لوگ خواہمخواہ دوسروں کی ہمدردیاں بٹورنے کے عادی ہوتے ہیں ، ڈرامے کرتے ہیں :mad: ،
اور رمضان میں بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں رہتے ۔
 
ہوسکتا ہے ۔ پر میرا اعتیبار نہیں رہا لوگ خواہمخواہ دوسروں کی ہمدردیاں بٹورنے کے عادی ہوتے ہیں ، ڈرامے کرتے ہیں :mad: ،
اور رمضان میں بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں رہتے ۔
آپ کی بات سے مجھے مکمل اتفاق ہے مگر قیامت کا دن بھی اسی لئے ہے جب سب سچ جھوٹ کھل کر سامنے آ جائیں گے
 

تیشہ

محفلین
قیامت کا تو کیا پتا کب آئے اور ایسے گناہگاروں کی پکڑ ہو مگر حساب کتاب اسی دنیا میں ہوجاتا ہے تبھی تو ایسے حالات ہوتے ہیں یہی سزا ہوتی ہے ۔

( :mad:)
 

رند

محفلین
بڑی مہربانی بھائی جی

ساغر سب سے پہلے تو ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں آپ نے تعلم ایف اے لکھی اور ساتھ کمپیوٹر بھی جانتے ہیں مگر ڈپلومہ نہیں ہے تو عرض ہے کہانسان کو کچھ آنا ضروری ہے ڈگریاں ضروری نہیں۔ کیا یہ بتنا پسند کریں گے کہ کمپیوٹر کے کون کون سے پروگراموں میں آپ کی گرپ ہے اگر ہارڈ وئیر کے حوالے سے کچھ علم ہے تو روالپنڈی و اسلام آباد میں آپ کو کسی بھی کمپیوٹر شاپ پر با آسانی جاب مل سکتی ہے۔ اگر فوٹو شاپ پر کام کر لیتے ہیں تو "ڈیجیٹل فوٹو سٹوڈیوز "میں جاب مل سکتی ہے اس کے علاوہ ان پیج و کورل ڈرا میں اگر مہارت ہے تو "اخبار و میگزین" یا کسی بھی ایڈو ٹائزنگ کمپنی میں آپ کو بغیر کسی ثبوت کے جاب مل سکتی ہے، علاوہ ازیں آفس کے پروگرام صرف آتے ہیں تو کسی بھی کمپوزنگ شاپ پر اپنا ایکسپرنس بنائیں اور مزید آگے چلیں ، باقی رہا مسئلہ پڑھائی کا جو جب کچھ پاس آئے گا تو اپنے اخراجات اور اپنے ٹائم کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کر لیں کہ کیا بہتر ہے آ گے جیسے آپ کی مرضی

محترم جناب محمد عبیداللہ بھائی اللہ کریم آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے کبھی آپ کو کوئی غم نا دکھائے آمین کے بعد عرض ہے کہ میں آپ کی پر خلوص ہمدری اور مفید ترین مشوروں کے لیے تشکر و تحسین کے جنتے پھول بھی آپ کے قدموں میں نچھاور کروں وہ کم ہیں بعد ازاں آپ نے کمپوٹر کے حوالے سے فدوی کی مہارت کا استفسار فرمایا تو جناب بصد احترام عرض ہے کہ بندے کو ایڈوب فوٹو شاپ ، انپیچ اردو ، ایم ایس فرنٹ پیچ انشاءاللہ ستر فیصد سے زیادہ ہی آتا ہے کیونکہ میں کوئی کورس وغیرہ تو کیا نہیں جو کچھ بھی سیکھا یہی سے یعنی نیٹ سے سیکھا محتلف فارمز سے محترمہ حنا فیصل صاحبہ جن کو میں اپنی سگھی بہن سے بڑھ کر چاہتا ہوں ان کی بڑی عزت کرتا ہوں وہ میری استانی ہیں ایڈوب فوٹو شاپ میں نے ان ہی سے سیکھا ہے انٹرنیٹ کے اوپر چیٹنگ وغیرہ میں مجھے جب بھی کپیوٹر سے متعلقہ کوئی مسلہ پیش آتا تو میں ان سے ہی پوچھ لیا کرتا وہ میری پوری مدد کرتیں اللہ کریم ان کو ہمیشہ خوش رکھے آمین ہارڈ ویر کے متعلق تھوڑا بہت جانتا ہوں کمپیوٹر میں ہارڈ ڈکس سی ڈی روم وغیرہ نکال کر دوبارہ ڈال سکتا ہوں ان کے جمپر وغیرہ کا سمجھتا ہوں ونڈو انسٹالیش کر سکتا ہوں ہارڈ ڈکس کی پارٹیشن بھی آتی ہے ڈرائیور وغیرہ انسٹال کرسکتا ہوں کورل ڈرا نہیں آتا آفس میں ورڈ ایکسل اور فرنٹ پیچ آتا ہے پاور پوانٹ بھی آتا ہے لیکن اس کو ایک دفعہ دہرانہ پڑھے گا میں‌ایک مرتبہ پھر آپ کا مشکور ہوں اللہ کریم آپ کے علم میں مذید اضافہ فرمائے آمیں وسلام علیکم و رخمت اللہ
 

رند

محفلین
اعلانیہ معافی

:rolleyes: ایک تو سب مشورے دے رہے ہیں اور ہمدردی کر رہے ہیں اوپر سے آپ ہم کو بھائی لکھ رہے ہیں :confused: ؟

سوری ، ۔۔ میری نصیحت اور مشورہ واپس کرین ، ۔۔ میں غلط جگہ آگئی تھی مجھے ادھر آکر کچھ نہیں لکھنا چاہئیے تھا ،


:chalo:
پیاری بہن مجھے کیا معلوم تھا کہ آپ لڑکی ہو میں تو سمجھا کہ آپ بھی بھائی ہو میں کان پکڑ کر آپ سے معافی چاہتا ہوں اور یہ آپ کیسی بات کررہیں ہیں کہ آپ کی نیک تمنائیں و پر خلوص دعائیں اور کارگر مشورے آپ کو لٹا دوں یہ تو اخلاص کی نشانیاں ہیں انسانیت کا باہمی مربطو تسلسل ہے یہ بھلا واپس کرنے کو تو نہیں ملتا کسی کی نیکی تو ایک دلکش و نازل گلاب کی مانند ہوتی ہے جس کو احطیات کے ہزار نفیس نکہتوں میں سجا کر دل کے چمن میں سجایا جاتا ہے بندہ ایک بار اپنی عظیم خطا کے لئے آپ سے معافی کا خواستگار ہے وسلام
 

رند

محفلین
باجو آپ تو بھائی کے لفظ چڑ ہے شاید اور ساغر کو تو ابھی کسی کا پتہ نہیں ہے جس وجہ سے وہ بھائی بول گے ہیں آپ ان کو اور بھی مشورے دیں تاکہ ان کی مشکل ،ہوسکتا ہے کہ آپ کے دیے ہوئے مشورے سے ہی حل ہو اور ساعر "ماوراء" اور "بوچھی" ہماری بہنیں ہیں بھائی نہیں ہیں۔

جی عبیداللہ بھائی میں نے آپ کی یہ اطلاع اپنے سینے کا تعویذ بنا لی ہے پوچھی صاحبہ اور ماوراء صاحبہ دونوں تذکیر سے ماوراء تثنیث کے صدف کے درخشان گوہر ہیں اللہ ان کو خوش رکھے اور آپ سب کے دلوں میں ایک دوسرے سے ہمدریوں کے یہ طلاطم خیز سمندر یونہی چھلکتے رہیں آمین وسلام
 

عارف انجم

محفلین
ساغر ہری پور ضلع ہے، وہاں پر ڈسٹرکٹ کورٹس کے باہر کئی ایسی دکانیں/دفاتر ہوں گے جہاں‌پر اسٹامپ پیپر اور اس جیسی دوسری دستاویزات کا کام ہوتا ہوگا۔ آپ وہاں‌ پر ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ محنت وہاں‌ بھی آپ کو اتنی ہی کرنی پڑے گی کیونکہ دفتری کام بھی ’’حلوہ‘‘ نہیں ہوتے۔

اور ایک بات، آپ کی پوسٹوں سے لگتا ہے کہ آپ نے اپنی پریشانی کو خود پر طاری کر لیا ہے۔ ذرا خود کو پرسکون رکھتے ہوئے حالات کا سامنا کریں۔

ماورا کا مشورہ صائب ہے۔ آپ کے لیے یہ وقت روزگار کی فکر کرنے اور اپنے پائوں‌ پر کھڑا ہونے کا ہے۔ ’’دل میں رہنے‘‘ کا مرحلہ اس کے بات آئے گا۔ پہلے غم روزگار پھر محبت کا غم۔۔ ترتیب الٹی کریں‌ گے تو زندگی بہت بہت مشکل ہو جائے گی۔

اللہ آپ کو ہمت و حوصلہ عطا کرے۔ آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top