میں کہ بے وقعت و بے مایہ ہوں

الف نظامی

لائبریرین
میں کہ بے وقعت و بے مایہ ہوں​
تیری محفل میں چلا آیا ہوں​
آج ہوں میں تیرا دہلیز نشین​
آج میں عرش کا ہم پایہ ہوں​
چند پل یوں تیری قربت میں کٹے
جیسے اک عمر گذار آیا ہوں
جب بھی میں ارضِ مدینہ پہ چلا​
دل ہی دل میں بہت اِترایا ہوں​
تیرا پیکر ہے کہ اک ہالہء نور
جالیوں سے تجھے دیکھ آیا ہوں
یہ کہیں خامیء ایماں ہی نہ ہو​
میں مدینے سے پلٹ آیا ہوں​
احمد ندیم قاسمی رحمۃ اللہ علیہ​
 

نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
تیرا پیکر ہے کہ اک ہالہء نور
جالیوں سے تجھے دیکھ آیا ہوں
کیا خوب کلام پرنور شریک محفل کیا الف نظامی بھائی
جزاک اللہ خیراء
 

باباجی

محفلین
واہ بہت خوب​
میں کہ بے وقعت و بے مایہ ہوں​
تیری محفل میں چلا آیا ہوں
چند پل یوں تیری قربت میں کٹے
جیسے اک عمر گذار آیا ہوں
 

سید زبیر

محفلین
بہت اعلیٰ ۔ سبحان اللہ
میں کہ بے وقعت و بے مایہ ہوں
تیری محفل میں چلا آیا ہوں
اللہ آپ کے درجات بلند فرمائے ۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں کہ بے وقعت و بے مایہ ہوں
تیری محفل میں چلا آیا ہوں
آج ہوں میں تیرا دہلیز نشین
آج میں عرش کا ہم پایہ ہوں
جب بھی میں ارضِ مدینہ پہ چلا
دل ہی دل میں بہت اِترایا ہوں
قندِ مکرر

جزاک اللہ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں کہ بے وقعت و بے مایہ ہوں
تیری محفل میں چلا آیا ہوں
آج ہوں میں تیرا دہلیز نشین
آج میں عرش کا ہم پایہ ہوں
جب بھی میں ارضِ مدینہ پہ چلا
دل ہی دل میں بہت اِترایا ہوں
قندِ مکرر

جزاک اللہ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
سبحان اللہ
کیا ہی بہترین نعت پاک ہے۔
قاسمی صاحب پہ اللہ تا قیامت اپنے انوار کی بارش فرمائے۔ آمین

زبیب صاحب نے پڑھی بھی بیحد دلکش انداز میں ہے۔
 
میں کہ بے وقعت و بے مایہ ہوں
تیری محفل میں چلا آیا ہوں

آج ہوں میں تیرا دہلیز نشین
آج میں عرش کا ہم پایہ ہوں

چند پل یوں تیری قربت میں کٹے
جیسے اک عمر گذار آیا ہوں


جب بھی میں ارضِ مدینہ پہ چلا
دل ہی دل میں بہت اِترایا ہوں

تیرا پیکر ہے کہ اک ہالہء نور
جالیوں سے تجھے دیکھ آیا ہوں


یہ کہیں خامیء ایماں ہی نہ ہو
میں مدینے سے پلٹ آیا ہوں

احمد ندیم قاسمی رحمۃ اللہ علیہ​


وااااااااااااہ وااااااااہ سبحان اللہ ماشاء اللہ بہت خوب
 
Top