میں پائریٹڈ سافٹ وئیرز سے بچنا چاہتا ہوں!!

اینٹی وائرس کے حوالے سے مشورہ ہے کہ اگر تو ونڈوز 10 پر شفٹ ہورہے ہیں تو ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس کا اپنا ونڈوز ڈیفینڈر بھی بہترین ہے۔ جب سے ونڈوز 10 پر ہوں کوئی اینٹی وائرس الگ سے انسٹال نہیں کیا اور ابھی تک ونڈوز ٹھیک چل رہی ہے۔
بہتر ہے اسکو بھی ڈس ایبل کر دیں۔
 
بھئی ہمیں تو خوف آتا ہے۔ کل کو ہماری فائلوں کا بیڑا غرق ہوگیا تو آپ کو کہاں پکڑتے پھریں گے۔
ٹھیک ہے۔ اناڑی لوگ اینٹی وائرس آن رکھیں۔ اس سے کمپیوٹر کافی سلو تو ہو جائے گا البتہ بڑے وائرسز سے بچ جائے گا۔
 
فہیم

لائبریرین
آپ کو اگر کوکا کولا پسند ہے اور متبادل کے طور پر روح افزاء پینا پڑے تو!
یقیناً آپ کو وہ لطف نہیں مل پائے گا جس کے آپ متلاشی ہیں۔

ایسے ہی کورل کے متبادل انک اسکیب کا سوچنا ہی روح افزاء پینے سے زیادہ بھیانک ہے۔

ویسے تو شاید یہ بھی پوری طرح پاک صاف طریقہ نہیں پر ایک جگاڑ ہے کہ
آپ ونڈوز انسٹال کرنے کے بعد تمام مطلوبہ سافٹوئیر کے ٹرائل ورژن انسٹال کرلیں۔ (اکثر ٹرائل کی مدت کم از کم 1 ماہ تو ہوتی ہی ہے)
یہ کرنے کے بعد آپ پوری ونڈوز کا گھوسٹ بنالیں۔
اور مطلوبہ وقت گزرنے کے بعد دوبارہ سے گھوسٹ چلادیں۔
اس طرح آپ پائریسی سے بچتے ہوئے کام چلا سکتے ہیں۔
 
فہیم بھائی بہت دیر کردی مہرباں آتے آتے!
اچھا یہ جن (مطلب گھوسٹ) کیسے بنے گا؟
اور اس کام کے متعلق کمپنیوں کی کیا پالیسی ہے؟
 
گھوسٹ بنانے کے متعلق ڈھیروں ٹٹوریل یوٹیوب پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ ویسے کوئی مشکل نہیں بس تھوڑا سا وقت طلب کام ہے۔
باقی پالیسی کا دیکھنا پڑے گا کیونکہ یہی بات دماغ میں رکھتے ہوئے میں نے پوری طرح پاک صاف نہ ہونے کا لکھا۔
ویسے ہوسکتا ہے کہ پاک صاف ہی ہو :)
 
آپ ونڈوز انسٹال کرنے کے بعد تمام مطلوبہ سافٹوئیر کے ٹرائل ورژن انسٹال کرلیں۔ (اکثر ٹرائل کی مدت کم از کم 1 ماہ تو ہوتی ہی ہے)
عموماً ٹرائل ورژن مکمل فیچرز کے ساتھ نہیں ہوتے۔ اور بار بار ریسٹور کرنا بھی ایک سر درد ہی ہو گا۔ :)
 
یہ کرنے کے بعد آپ پوری ونڈوز کا گھوسٹ بنالیں۔
اسکی بجائے ورچوئیلائزیشن سے بھی کام نکالا جا سکتا ہے ۔ میرے کچھ دوست کوئی بھی سافٹوئیر انسٹال نہیں کرتے بلکہ اسکے پورٹ ایبل ورژنز استعمال کر لیتے ہیں۔ یوں یہ ٹرائیل حالت میں رہتے ہوئے جب چاہے رن ہو جاتے ہیں اور پائریسی کی ضرورت نہیں رہتی۔
 
اسکی بجائے ورچوئیلائزیشن سے بھی کام نکالا جا سکتا ہے ۔ میرے کچھ دوست کوئی بھی سافٹوئیر انسٹال نہیں کرتے بلکہ اسکے پورٹ ایبل ورژنز استعمال کر لیتے ہیں۔ یوں یہ ٹرائیل حالت میں رہتے ہوئے جب چاہے رن ہو جاتے ہیں اور پائریسی کی ضرورت نہیں رہتی۔
عموماً ٹرائل ورژن مکمل فیچرز کے ساتھ نہیں ہوتے۔ اور بار بار ریسٹور کرنا بھی ایک سر درد ہی ہو گا۔ :)
میرے خیال میں تو کورل اور ورڈ میں تمام فیچرز ہی موجود ہوتے ہیں۔
اچھا کاف سین آپ کا مطلب یہ ہے کہ پورٹیبل سافٹ وئیرز پر پائریسی احکام لاگو نہیں ہوتے؟ مثلاً کورل کے پورٹیبل عام مل جاتے ہیں۔
 
گھوسٹ بنانے کے متعلق ڈھیروں ٹٹوریل یوٹیوب پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ ویسے کوئی مشکل نہیں بس تھوڑا سا وقت طلب کام ہے۔
باقی پالیسی کا دیکھنا پڑے گا کیونکہ یہی بات دماغ میں رکھتے ہوئے میں نے پوری طرح پاک صاف نہ ہونے کا لکھا۔
ویسے ہوسکتا ہے کہ پاک صاف ہی ہو :)
فہیم بھائی مجھے معلوم نہیں کہ گھوسٹ ہماری ونڈوز کے ساتھ کیا کارستانی کرتا ہے، لیکن اتنی بات تو صاف ہے کہ اگر ہم کسی سافٹ وئیر کا ٹرائل ورژن استعمال کرتے ہیں اور مدت پوری ہونے پر دوبارہ ونڈوز ری انسٹال کرلیتے ہیں تو یہ طریقہ بالکل شفاف ہے۔ لہذا اگر گھوسٹ ہماری ونڈوز کو ری نیو کرتا ہے تو گویا ہم ری انسٹال کرکے استعمال کررہے ہیں۔ اس میں کوئی مضائقہ معلوم نہیں ہوتا۔
یہ میرا ناقص خیال ہے آپ بھی بتائیں۔

محمد تابش صدیقی کاف سین
 
فہیم

لائبریرین
عموماً ٹرائل ورژن مکمل فیچرز کے ساتھ نہیں ہوتے۔ اور بار بار ریسٹور کرنا بھی ایک سر درد ہی ہو گا۔ :)
ڈیمو ورژن محدود فیچرز کے ساتھ آتے ہیں۔
ٹرائل کے ساتھ ایسا کوئی معاملہ نہیں وہ مکمل فیچرز کے ساتھ ہی ہوتے ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
اسکی بجائے ورچوئیلائزیشن سے بھی کام نکالا جا سکتا ہے ۔ میرے کچھ دوست کوئی بھی سافٹوئیر انسٹال نہیں کرتے بلکہ اسکے پورٹ ایبل ورژنز استعمال کر لیتے ہیں۔ یوں یہ ٹرائیل حالت میں رہتے ہوئے جب چاہے رن ہو جاتے ہیں اور پائریسی کی ضرورت نہیں رہتی۔
پورٹیبل ورژن کے ساتھ دو مسائل ہیں۔
نمبر ایک کہ وہ اکثر ٹھیک سے ورکنگ نہیں کرتے۔ چلتے ہوئے کریش ہوجاتے ہیں۔
اگر آپ الیسٹریٹر کا پورٹیبل ورژن یوز کررہے ہیں تو اکثر وہ فائل سیو کرتے ہوئے ایرر دے دیتا ہے۔

نمبر دو کہ پورٹیبل بھی پائریسی کے زمرے سے آزاد نہیں:)
 
فہیم

لائبریرین
فہیم بھائی مجھے معلوم نہیں کہ گھوسٹ ہماری ونڈوز کے ساتھ کیا کارستانی کرتا ہے، لیکن اتنی بات تو صاف ہے کہ اگر ہم کسی سافٹ وئیر کا ٹرائل ورژن استعمال کرتے ہیں اور مدت پوری ہونے پر دوبارہ ونڈوز ری انسٹال کرلیتے ہیں تو یہ طریقہ بالکل شفاف ہے۔ لہذا اگر گھوسٹ ہماری ونڈوز کو ری نیو کرتا ہے تو گویا ہم ری انسٹال کرکے استعمال کررہے ہیں۔ اس میں کوئی مضائقہ معلوم نہیں ہوتا۔
یہ میرا ناقص خیال ہے آپ بھی بتائیں۔

محمد تابش صدیقی کاف سین
میرا اپنا بھی یہی خیال ہے تبھی یہ بات یہاں شیئر کی:)
 
نمبر دو کہ پورٹیبل بھی پائریسی کے زمرے سے آزاد نہیں:)
آپ اگر ایک ٹرائل ویئر کا پورٹ ایبل بنا لیں اور پھر اسکو رن کرتے رہیں تو یہ پائریسی نہیں کہلائے گا۔ ہاں اگر ٹرائیل ویئر نے یہ شرط رکھی ہو کہ اسکا پورٹ ایبل بنانا غیر قانونی ہے تب یہ پائریسی کے زمرہ میں آئے گا۔
 
اگر آپ الیسٹریٹر کا پورٹیبل ورژن یوز کررہے ہیں تو اکثر وہ فائل سیو کرتے ہوئے ایرر دے دیتا ہے۔
یہ ٹیسٹ نہیں کیا۔ کورل، آفس وغیرہ ٹھیک چلتے ہیں۔ السٹریٹر ملٹی لئیر لائسنسنگ استعمال کرتا ہے اسلئے کریش کرتا ہوگا۔
 
Top