میں پائریٹڈ سافٹ وئیرز سے بچنا چاہتا ہوں!!

سعادت

تکنیکی معاون
کوئی متبادل گرافکس بیسڈ سافٹ وئیر جو بنیادی گرافک ڈیزائننگ کے لیے کار آمد ہو۔
ویکٹر گرافکس کے لیے انک‌سکیپ۔ یہ کورل ڈرا اور اڈوب السٹریٹر کا متبادل ہے۔
راسٹر گرافکس کے لیے گِمپ (جیسا کہ دیگر احباب نے بھی ذکر کیا)۔ یہ اڈوب فوٹوشاپ کا متبادل ہے۔ ایک اور سوفٹویئر جس کے بہت اچھے ریویوز پڑھنے کو ملتے ہیں، Krita ہے، اور ڈیجیٹل پینٹنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
 
ونڈوز
ظاہر ہے کہ وہ تو خریدنی ہی ہوگی۔
ونڈوز 10 کل تک فری مل رہی تھی۔ آپ لیٹ ہو گئے ہیں۔

مائیکروسافٹ ورڈ
اس کا متبادل یونیکوڈ بیسڈ سافٹویئر جو ورڈ کے زیادہ سے زیادہ ٹولز مہیا کرتا ہو۔
مائکروسافٹ ورڈ کے کئی متبادل موجود ہیں۔ اوپن آفس، لیبرے آفس وغیرہ۔ البتہ اگر پروفیشنل کام کرنا ہے تو اڈوبی انڈیزائن وغیرہ پر غور کریں۔

کورل ڈرا
کوئی متبادل گرافکس بیسڈ سافٹ وئیر جو بنیادی گرافک ڈیزائننگ کے لیے کار آمد ہو۔
میری ریسرچ میں ایسا کوئی مفت ویکٹر گرافکس سافٹوئیر نہیں ہے جو کورل ڈرا یا اڈوبی السٹریٹر کا متبادل بن سکے۔

آئی ڈی ایم
اس کے متبادل ڈاؤن لوڈرز تو کافی ہوں گے۔ آپ کے تجربہ میں جو سب سے بہتر ہو۔
جی ہیں۔ جے ڈاؤنلوڈر جاوا بیسڈ مفت ڈاؤنلوڈر ہے اور اکثر سائٹس کو اسپورٹ کرتا ہے۔ اسکی ڈویلپمنٹ ٹیم بھی بہت ایکٹو ہے۔

ایڈوب ایکروبیٹ ڈی سی پرو
پی ڈی ایف ایڈیٹنگ کے لیے کوئی متبادل؟
پی ڈی ایف اسکیپ پی ڈی ایف کو ایڈیٹ کر سکتا ہے۔ اور مفت ہے۔

کوئی سا بھی اچھا فری اینٹی وائرس (آپ کے تجربہ میں)
اگر کمپیوٹر میں وائرس ڈالنا ہے تو کوئی سا بھی فری اینٹی وائرس انسٹال کر لیں۔
 
مائکروسافٹ ورڈ کے کئی متبادل موجود ہیں۔ اوپن آفس، لیبرے آفس وغیرہ۔ البتہ اگر پروفیشنل کام کرنا ہے تو اڈوبی انڈیزائن وغیرہ پر غور کریں۔
اس لیے آپ حضرات سے درخواست ہے کہ ان سافٹویئرز کے متبادل اگر کوئی فری سافٹویئر آپ کے علم میں ہیں تو ضرور بتائیں تاکہ میں کم سے کم خرچہ کرکے فری سافٹویئرز پر منتقل ہو جاؤں۔
 
کچھ نا کچھ خرچہ تو کرنا پڑے گا۔ اصل میں ونڈوز پر کورل ڈرا، السٹریٹر وغیرہ کا کوئی مفت متبادل موجود نہیں ہے
 
مائکروسافٹ ورڈ کے کئی متبادل موجود ہیں۔ اوپن آفس، لیبرے آفس وغیرہ۔ البتہ اگر پروفیشنل کام کرنا ہے تو اڈوبی انڈیزائن وغیرہ پر غور کریں۔
کاف سین بہت اچھا ہوا آپ یہاں آئے۔ میں تو اپنے اس خیال کو تبدیل کرنے ہی والا تھا کہ آپ عارف کریم ہیں۔:)
اگر کمپیوٹر میں وائرس ڈالنا ہے تو کوئی سا بھی فری اینٹی وائرس انسٹال کر لیں۔
اس طرح کی بات پہلے سعادت بھی کہہ چکے ہیں۔ یہ کیا ماجرا ہے؟ ذرا وضاحت کریں۔
 
کچھ نا کچھ خرچہ تو کرنا پڑے گا۔ اصل میں ونڈوز پر کورل ڈرا، السٹریٹر وغیرہ کا کوئی مفت متبادل موجود نہیں ہے
آپ کی بات ٹھیک ہے کہ خرچ تو ضروری ہے۔ خاص طور پر جن سافٹویئرز کا ماحول کافی حد تک سمجھ میں آگیا ہے، ان کو چھوڑ کر دوسرا سافٹ وئیر استعمال کرنا مشکل کا باعث بھی ہوسکتا ہے۔
اس لیے ارادہ کیا ہے کہ ان کو انسٹال کرتا ہوں اور پھر جو بہتر لگے اس کو چلا لیں گے ورنہ خریدنے کے آپشن پر غور۔
 
اچھا ایک سوال اور:)
جن سافٹ وئیر کے نئے ورژن آچکے ہیں، ان کے سابقہ ورژنز کے متعلق کمپنیوں کی کیا پالیسی ہے؟ آیا وہ ان "عاق" کردیتی ہیں یا ان کے حقوق بھی محفوظ ہی رکھتی ہیں۔
مثلا پاکستان میں بہت سی مارکیٹوں اب تک کورل 9 چل رہا ہے، اسی طرح ورڈ 2003 وغیرہ۔ ان کے استعمال پر بھی پائریسی قوانین عائد ہوتے ہیں؟
محمد تابش صدیقی کاف سین سعادت زیک وغیرہ
 
فری تو پھر بھی نہیں ہوتے۔ کچھ عرصہ بعد فروخت ہی بند ہو جاتی ہے۔
 
رانا

محفلین
خاکسار ونڈوز 10 کے فری اعلان سے پہلے تک پائریٹڈ پر ہی گزارا کررہا تھا البتہ ونڈوز 10 کی فری پالیسی کے تحت ڈاؤنلوڈ کرکے ابھی تک وہی چل رہی ہے۔ اسکے ساتھ ہی اللہ کے فضل سے پائریٹڈ کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دیا تھا۔ اب جو سافٹوئیرز خاکسار کے زیر استعمال ہیں وہ درج زیل ہیں۔

ونڈوز 10 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نام ہی کافی ہے
لبرے آفس ۔۔۔۔۔۔۔ بس ہلکے پھلے کاموں کے لئے گزارہ کرلیتا ہوں لیکن وہ بات کہاں مولوی ایم ایس آفس والی۔ سچ میں ایم ایس آفس بہت یاد آتا ہے جب بھی موقع ملا خرید لوں گا۔
سیون زپ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ون رار کا متبادل اور ابھی تک تو بہترین رہا ہے۔ ون رار کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔
پینٹ ڈاٹ نیٹ ۔۔۔۔۔ ہلکی پھلکی فوٹو ایڈیٹنگ کے لئے۔ ویسے بھی فوٹو شاپ جیسی چیزیں چلانی کہاں آتی ہیں۔
ویژول اسٹوڈیو اور ایس کیو ایل سرور ۔۔۔۔ ان کے لئے تو مائکروسافٹ کو دعائیں دیتا ہوں جس نے مجھ جیسوں کے لئے یہ فری کردئیے ہیں۔
باقی بھی کئی سافٹوئیرز ہیں لیکن ان کا تذکرہ اس لئے غیرضروری ہے کہ وہ تو سدا سے ہی فری ہیں۔
 
رانا

محفلین
اینٹی وائرس کے حوالے سے مشورہ ہے کہ اگر تو ونڈوز 10 پر شفٹ ہورہے ہیں تو ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس کا اپنا ونڈوز ڈیفینڈر بھی بہترین ہے۔ جب سے ونڈوز 10 پر ہوں کوئی اینٹی وائرس الگ سے انسٹال نہیں کیا اور ابھی تک ونڈوز ٹھیک چل رہی ہے۔
 
Top