میں نے پاکستان کو دوبار ٹوٹنے سے بچایا- زرداری

راشد احمد

محفلین
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو جس نے بھی قتل کیاپاکستان کو توڑنے کی سازش تھی۔ شہادت اور لانگ مارچ کے موقعے پر صبر و تحمل سے پاکستان کو ٹکڑے ہونے سے دو مرتبہ بچایا۔اسلام آباد میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان کو بچانے میں جمہوریت بہترین فارمولا ثابت ہوئی ہے کیوں کہ ماضی میں فوج نے جمہوریت کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ فوج نے کئی مواقع پر ثابت کیا سویلین حکومت کرنے کے لائق نہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ یہ ثابت ہوچکاہے کہ دنیا میں حکمرانی کا بہترین طریقہ جمہوریت ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو پاکستان کی خوشحالی کی امید تھیں۔ وکلاءاور نواز لیگ کے لانگ مارچ کے متعلق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ عدلیہ کی بحالی کے متعلق میاں محمد نواز شریف سے اتفاق ہوا تھا۔ قانونی طور پر اس کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔صدر کا کہنا تھا کہ وکلاءاور سیاسی کارکنوں کے گرفتاری سے لانگ مارچ کے دوران خودکش دھماکوں سے ہزاروں افراد کو ہلاکت سے بچایا۔ آخری وقت میں ججز کی بحالی کا فیصلہ ملک کو بچانے کیلئے کیا گیا۔

بشکریہ اردو پوائنٹ
 

زینب

محفلین
فوج نے بھلے نہیں پھلنے پھولنے دیا نام نہاد جمہوریت کو غداری یہ بھول رہاہے کہ اب کی بار بھی جمہوریت کو بچایا فوج نے ہی ہے جس نے غداری کے سر پر بندوق رکھ کے جج بحال کروائے ورنہ یہ غداری تو پکا پکا مکرا کھڑا تھا
 

راشد احمد

محفلین
1100596984-1.jpg

1100596984-2.gif


بشکریہ روزنامہ ایکسپریس
 

زینب

محفلین
اچھا۔ااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جہاں اتنی بونگیاں ہم نے سن کے ہضم کیں وہاں یہ بھی سہی
 

راشد احمد

محفلین
کوڈ:
لانگ مارچ پر ہزاروں افراد کو ہلاکتوں سے بچانے کے لئے گرفتاریاں کیں۔زرداری

کیا انہوں نے دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا

کبھی کہتے ہیں کہ ہم نے کسی کو گرفتار نہیں کیا۔
 

قمراحمد

محفلین
صدر زرداری کی تو کیا ہی بات ہے۔۔۔ ابھی بھٹو کی برسی پر 5 دن پہلے یہ جناب یہ فرما رہے تھے کے قائداعظم کا پاکستان تو دو ٹکڑے ہوگیا تھا۔۔۔ اور اب جو باقی کا پاکستان ہے وہ بھٹو کا پاکستان ہے۔۔۔ اِن کا موڈ ہوا تو کل کو یہ پاکستان اور انڈیا کو ایک ملک ماننے کی تجویز دے دیں تو کسی کو حیرانی نہیں ہونی چاہیے۔۔۔ کیونکہ یہ جناب بھی شریف برادارن کی طرح کافی کاروباری بندے ہیں۔۔۔

روزنامہ ایکسپریس کی 4 اپریل کو شائع ہوئی خبر کا عکس​

Expressnews-04-04-2009-1100595263-2.gif
 

راشد احمد

محفلین
قائداعظم کا پاکستان دولخت ہوگیا ہے اور بھٹوکا پاکستان بچا ہے۔

زرداری کے لئے پاکستان مذاق بن گیا ہے۔

پھٹے منہ زرداری پر
 
Top