ناصر کاظمی میں نے جب لکھنا سیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ناصر کاظمی

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں نے جب لکھنا سیکھا
پہلے تیرا نام لکھا تھا

میں وہ اسم اعظم ہوں جسکو
جن و ملک نے سجدہ کیا تھا

میں وہ صبرِ صمیم ہوں جس نے
بارِ امانت سر پہ لیا تھا

تو نے کیوں نہ میرا ہاتھ پکڑا
جب میں رستے سے بھٹکا تھا

اے دل کی پیاس بجھانے والے
میں تیرے درشن کا پیاسا تھا۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت اغلاط ہیں اس میں۔ غزل تو کافی لمبی تھی، اتنی مختصر کیوں، تلاش کریں تو اور بھی اشعار ملیں گے شاید۔‫
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بہت اغلاط ہیں اس میں۔ غزل تو کافی لمبی تھی، اتنی مختصر کیوں، تلاش کریں تو اور بھی اشعار ملیں گے شاید۔‫

ضرور ہوگی دراصل میں نے یہ غزل '' عمیرہ احمد'' کے ناول ''من و سلوی'' سے لی تھی۔۔ اس میں اتنی ہی تھی بہرحال میں تلاش
کرتی ہوں توجہ دلانے کے لئے شکریہ بھیا۔۔ اگر آپ اغلاط کی رہنمائی کر دیتے تو میرے علم میں مزید اضافہ ہو جاتا۔۔
 

شاہ حسین

محفلین
میں نے جب لکھنا سیکھا تھا
پہلے تیرا نام لکِھا تھا

میں وہ صبرِ صمیم ہوں جس نے
بار امانت سر پہ لیا تھا

میں وہ اسمِ عظیم ہوں جس کو
جن ِ و ملَک نے سجدہ کیا تھا

توُنے کیوں مِرا ہاتھ نہ پکڑا
میں جب رستے سے بھٹکا تھا

جو پایا ہے وہ تیرا ہے
جو کھویا وہ بھی تیرا تھا

تُجھ بن ِ ساری عُمر گزاری
لوگ کہیں گے توُ میرا تھا

پہلی بارش بھیجنے والے
میں ترے درشن کا پیاسا تھا


بہت شکریہ محترمہ
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ شاہ، ناعمہ اب معلوم ہو گیا ہوگا نا اغلاط کے بارے میں!!
شاہ، تمہاری عادت بھی زیر مناسب حرف پر نہ لگانے کی ہے۔ اس کو سدھار لیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں نے جب لکھنا سیکھا تھا
پہلے تیرا نام لکِھا تھا

میں وہ صبرِ صمیم ہوں جس نے
بار امانت سر پہ لیا تھا

میں وہ اسمِ عظیم ہوں جس کو
جن ِ و ملَک نے سجدہ کیا تھا

توُنے کیوں مِرا ہاتھ نہ پکڑا
میں جب رستے سے بھٹکا تھا

جو پایا ہے وہ تیرا ہے
جو کھویا وہ بھی تیرا تھا

تُجھ بن ِ ساری عُمر گزاری
لوگ کہیں گے توُ میرا تھا

پہلی بارش بھیجنے والے
میں ترے درشن کا پیاسا تھا


بہت شکریہ محترمہ

شکریہ بھیا،، میں نے بھی ساری تلاش کر لی تھی مگر لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مکمل کرنے کا کام پایاِتکمیل کو نہ پہنچ سکا۔۔
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ گڑیا رانی ، خوب کلام پیش کیا ہے ، بابا جانی تصحیح کے لیے ممنون ہوں۔
 

انجم خان

محفلین
انسان کی اصل حقیقت لکھی ہے کہ اصل میں حضرت انسان کس مقصد کے لیئے دنیا میں آئے
بہت خوبصورت غزل ہے :)
 
اس غزل کو حمد باری تعالیٰ کی شکل میں جناب منصور تابش مرحوم نے پڑھا ہے اور بہت خوبصورت پڑھا ہے جس میں اللہ اللہ کا ورد بھی ساتھ ساتھ شامل کیا گیا ہے۔۔
 
Top