میں سوچ رہا / رہی ہوں کہ۔۔۔ 3

عرفان سعید

محفلین
سوچ رہے ہیں ابھی کہ کیا کیا بنانا ہے افطاری میں۔ 18 لوگوں کے لئے انتظام کرنا ہے۔
سموسے، املی والی چاٹ، چکن رول، کباب، کریم اور پنیر والے آلو،
سالن وغیرہ کا ابھی سوچنا ہے۔
کرونا میں کوئی پابندی نہیں ہے؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور کھانے کا کیا ہو گا؟ وہ تو آن لائن نہیں کھایا جا سکتا
ہمارا مطلب تھا کہ اب موسم اچھا خاصا خوشگوار ہو گیا ہے تو گارڈن اور ٹیرس استعمال ہو سکتے ہیں۔ فاصلے کا خیال رکھا جا سکتا ہے۔ اس کی اجازت بھی ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمیں یہ خوشی ملی کہ ہماری ایک آسٹریلین طوطی نے 3 انڈے دئیے ہوئے ہیں ایک بکس میں۔ ماشاء اللہ۔ اور دوسرے بکس میں دوسری نے ایک دیا ہوا تھا۔ اب ہمارے کام کتنے بڑھ جائیں گے نا جب انڈوں سے بچے نکلیں گے منے منے سے۔ انھیں کھانا بھی خود ہی کھلانا ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے پاس 29 طوطے اور طوطیاں تھیں۔ انہیں میں بھی کبھی کبھی اپنے ہاتھ پر دانہ رکھ کر کھلایا کرتے تھا، لیکن پھر ایک دن میں انہیں چھت پر لے گیا اور پنجرے کا دروازہ کھول دیا۔ سب کو آزاد کر دیا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بیچارے۔۔۔ ہمارے بھی کھاتے ہیں ہاتھ پر رکھ کر کھانا۔25 ہیں ہمارے پاس۔ آج تو پنجرے کا دروازہ کھول دیا کہ جاؤ جی لو اپنی زندگی۔ (بس چھت پر نہیں لے کر گئے انھیں)
 
Top