میں سوچ رہا / رہی ہوں کہ۔۔۔ 3

سیما علی

لائبریرین
آساں نہیں ہے راستہ الفت کا اجنبی
آئے گی پیش گردشِ ایام، سوچ لے
کرتا ہے حق کی بات ستمگر کے روبرو
آئے گا سر پہ اور ہی الزام، سوچ لے
 

سیما علی

لائبریرین
سوچ رہے ہیں کہ آپ کو اگر اندازہ ہو کہ کیا کچھ کرنا ہے تو شاید بولیں چلو کل تک کر لینا، پردے کہیں بھاگے تو نہیں جا رہے۔
رات ہم نے اپنے بہت سارے کام مکمل کر لئیے تھے رول اور سموسے بنا کر فریز کر دیئے !!!!!!!
 

سیما علی

لائبریرین
سوچ رہے کہ یہ بہترین طریقہ کار ہے کام اچھے سے کرنے کا۔ جمعہ کو ہماری طرف افطاری ہے ان شا اللہ۔
ارے واہ کیا کیا کھانے کو ملے گا ہمیں !!!!!آج ہمیں فکر ہوتی ہے جہاں جہاں افطاری و کھانا پہنچنا ہے پہنچ جائے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوچ رہے ہیں ابھی کہ کیا کیا بنانا ہے افطاری میں۔ 18 لوگوں کے لئے انتظام کرنا ہے۔
سموسے، املی والی چاٹ، چکن رول، کباب، کریم اور پنیر والے آلو،
سالن وغیرہ کا ابھی سوچنا ہے۔
 
Top