مطلب یہ کہ اب محفل میں صرف ٹیگ اور بی بی سی تھوڑا ہی رہ گیا ہے کرنے کو، اگر اس لڑی کے کوچے میں کسی بہانے آ گئے تو گیت اردو میں ہی تھا سمجھ آیا ہو گا نا برا ہے یا بھلا ہے۔
مطلب یہ کہ میں نے گانے پر تبصرہ کیوں نہیں کیا:rolleyes:
اوکے ابھی کرتا ہوں:)
 
ماں صدقے
feo1gk.jpg
 
الف عین

لائبریرین
خوب ہے گیت۔ لیکن یہ شاید پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ گیتوں کی زبان میں جہاں کی بولی استعمال کی جائے، سارے الفاظ وہیں کی بولی کے ہونے چاہئیں۔ یہ میرا خیال ہے۔ بنیرے اور ماہی سے میں واقف نہیں ہوں۔ ماہی شاید محبوب کے لئے ہے، تو وہاں اسی وزن کا ساجن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کہ باقی الفاظ سیدھے سادے ہندی کے ہیں۔ شمالی ہند کی بولی کے۔
 
جی ماہی محبوب کے لیے اور بنیرے کھیت کا کنارہ یا پگڈنڈی بھی کہہ سکتے ہیں۔
استادِ محترم یوں سمجھ لیں کہ میرے جذبات کی عکاسی اردو ہے یعنی لشکری :)
 
Top