تعارف میں بتا رہا ہوں کہ میں کون ہوں ۔ ۔ سب ایک ایک کر کے آئیں قطار نہ توڑیں۔

یہ سن انیس سو تیرانوے 1993ء کی بات ہے کہ بندے نے پشاور کے ایک پختون متوسط گھرانے میں آنکھ کھولی
والدین نے مجھے بتائے بغیر ثاقب الرحمن نام رکھا(حالانکہ مشورہ اچھی چیز ہے )
پرائیمری تک اسلامیہ ماڈل سکول (کو ایجوکیشن)پشاور میں بلا پڑھے امتحانات دیتا رہا اور اساتزہ کی محبت سے "پاس" ہوتا رہا
چھٹی جماعت کے لئے ایف جی بوائز سکول خیبر روڈ کا انتخاب کیا ، جہاں پہلے ہی سال یعنی چھٹی میں اساتذہ نے چھٹی کا دودہ یاد دلا دیا۔۔ خیر وقت تو گرزنے کے لئے ہوتا ہے سو گزر گیا۔۔ میٹرک کا امتحان سائینس کے مضامین میں یہیں سے پاس کیا ۔
اسکے بعد ایف جی ڈگری کالج سے ناطہ جوڑا اور طبیعات ، شماریات، ریاضی اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین اپنے زہن میں انڈیلے ۔ مجھے اپنے دور کے بہترین اساتزہ ملے ۔ اور بقول انکے کہ انہیں بھی ایک اچھا شاگرد ملا۔(میری بات حقیقت پر مبنی اور انکی بات انکا بڑا پن ہے)
بارہویں جماعت میں قدم ذرا ڈگمائے کہ عمر ہی ایسی تھی کہ وہ ہونا نا گزیر تھا، اللہ کا شکر کہ دلدلِ مجاز جلد خشک ہوگیا اور حقیقی نخلستان کا ابھرنا شروع ہوا،
فکر معاش اور دیگر چند زاتی مسائل کی بناء پر کراچی شہر کا قصد کیا اور تب (2011) سے کراچی شہر میں مقیم ہوں
نثر نگاری مشغلہ ہے ، شوق ہے ، فیس بک پر اکثر نثر لکھتا ہوں
موضوعات مخصوص نہیں ہیں ، اپنے ارد گرد ہونے والے واقعات سے سیکھتا ہوں اور انہی پر لکھتا ہوں
پرائیویٹ کمپنی میں اکاونٹس کے شعبے سے منسلک ہوں ، رب نے عزت بہت عطا کی ہے ۔
علامہ اقبال کا مداح ہوں اور انکی شاعری کا جو عشر عشیر ہے ، اس سے تھوڑا زیادہ جانتا ہوں ،،
 

bilal260

محفلین
میرے کہنے کا مطبل تھا کہ۔
ہم خوش ہوئے کہ آپ کی دید عام ہو گئی یعنی ہر بندہ آپ کو دیکھ سکے گا اور بات کر سکے گا۔
مطبل خوش عام دید۔:p
 
خوش آمدید، خان صاحب۔
یہ سن انیس سو تیرانوے 1993ء کی بات ہے کہ بندے نے پشاور کے ایک پختون متوسط گھرانے میں آنکھ کھولی
یہ بہت اچھا کام کیا۔ ورنہ اس زمانے میں زیادہ تر لوگ پختون انتہا پسند گھرانوں میں آنکھ کھولتے تھے۔
والدین نے مجھے بتائے بغیر ثاقب الرحمن نام رکھا(حالانکہ مشورہ اچھی چیز ہے )
آپ نے آنکھ مشورے سے کھولی تھی؟
رب نے عزت بہت عطا کی ہے ۔
:atwitsend:
 

آصف اثر

معطل
لگتا ہے اب ہمیں بھی ”وڈیرہ سائیں ، چودھریوں، سرداروں،اور دیگر الابلا “ کو خوش آمدید کہنا پڑیگا۔

خوش آمدید ثاقب الرحمٰن صاحب۔
 
Top