تعارف میں ایک الجھا الجھا سا شاعر !

نام وجاھت ملک ھے، عروس البلاد کراچی میں رہتا ھوں،
اردو شاعری سے خاص لگائو ھے،
بس یوں سمجھ لیں کہ شعر کھاتا ھوں،شعرپیتا ہوں،اور شعر لکھتا ھوں، شعراء میں محسن نقوی کا کلام اچھا لگتا ھے،
اور باقی یہ کہ !
ایک مصرع ھے زندگی میری
آپ چاہیں تو شعر ھو جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید وجاہت ملک۔ خوب گزرے کی جو مل بیٹھیں گے یہاں شاعر کئی۔ امید ہے کہ محفل پسند آ رہی ہوگی۔
 

فاتح

لائبریرین
وجاہت صاحب معذرت کے ساتھ خوش آمدید کہ کچھ تاخیر ہو گئی۔
تعارف تو آپ نے کروا دیا اب اپنے کلام سے بھی نوازیں۔
 

Dilkash

محفلین
ملک صاحب خوش امدید۔۔۔

میرا اپ سے ایک سوال ہے۔ یقین کریں کہ اپنی معلومات میں اضافہ کیلئے پوچھ رہا ہوں۔
کراچی کو عروس البلاد کیوں کہا جاتا ہے؟

اور اگر کسی خوبصورتی یا کسی اور کوئی خاصیت کی بنا پر کھبی کہا گیا ہو۔تو
کیا اب بھی کراچی عروس البلاد ہے؟

مفصل جواب سے نوازئے گا
شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
عروس البلاد کا لفظی ترجمہ تو ہے ' شہروں کی دلہن '

واقعی کبھی یہ شہر بہت ہی خوبصورت تھا، اب تو اس کو سب سے زیادہ نظر لگی ہے۔

بڑی ہی کھپتی ساس ملی ہے اس کو کوئی :(
 

شمشاد

لائبریرین
میرے علم کے مطابق بلاد بلد کی جمع ہے۔ بلد عربی زبان کا لفظ ہے، اسم ہے اور مذکر کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اور بلد کا مطلب قصبہ، نگر، بستی یا شہر کے ہی ہیں۔
 

Dilkash

محفلین
اچھا۔۔۔۔۔ بلکل صحیح ھوگا۔۔ مجھے شائد سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے۔
شکریہ تصحیح کیلئے۔
 

الف عین

لائبریرین
عروس البلاد کئی شہروں کو کہا جاتا ہے۔ ہندوستان میں ممبئی کو بھی یہی نام دیا جاتا ہے۔ اور یوروپ میں ییرس کا بھی یہی عرف کہیں سنا ہے۔
لیکن یہ الجھے الجھے سے شاعر نہ جانے کہاں الجھے ہوئے ہیں۔
 
Top