تعارف میں ابوشامل ہوں

ابوشامل

محفلین
ابوشامل اجی ہم آپ کو اُردُو محفل پر ہر گز ہرگز خوش آمدید نہ کہیں گے۔ آپ ہم سے قبل اردو محفل پر تشریف لائے تھے لہذا جب تک ہمیں یہاں آ کر آپ خوش آمدید نہیں کہیں گے ہم بھی آپ کو نہیں کہیں گے۔:)
چلیں Most Welcome کہے دیتے ہیں۔ کیا یاد کریں گے۔
ذرہ نوازی ہے آپ کی :)
 

ابوشامل

محفلین
یہ سوال سو فیصد اُردو محفل سے ہی نقل کردہ ہیں اور مختلف انٹرویوز سے حاصل کیے گئے ہیں۔ ہاں الفاظ میں تھوڑی بہت تبدیلی کی گئی ہے۔ جیسا کہ اگر کوئی سوال مقدس کے انٹرویو سے حاصل کیا گیا ہے تو اس سوال میں سے "جنسی تفریق" ختم کی گئی ہے۔ :)
آپ جوابات کے لئے گوگل سے رجوع کر سکتے ہیں۔ :)
بڑی ہمت ہے محفل پر انٹرویو دینے والوں کی۔ اتنے بڑے سوالنامے کے جوابات دینے کی صورت میں تو پورا شخصی خاکہ سامنا آ جائے گا۔
 

ابوشامل

محفلین
بابا میرے ایک سوال کا جواب تو دیں نا ، یہ آپ کو تیں ہزارایک اٹھاسٹھ مراسلے پوسٹ کر کے تعارف کا خیال کیوں آیا ؟
بچے! پہلے مراسلے میں ہی وجہ کا ذکر کر دیا تھا کہ محفل فورم سیٹ اپ 80 فیصد پر اٹک گیا تھا، اور بقیہ 20 فیصد کے لیے تعارف کروانا ضروری تھا، اس لیے یہ جسارت کی ہے۔
 

ساجد

محفلین
صبح صبح اچھا مذاق ہے :)
مذاق سے ایک بات یاد آئی۔ مشرقِ وسطیٰ میں میں نے سب سے پہلے مدینہ منورہ میں قیام کیا ۔ پہلے دن آمد پر دوپہر کے وقت ایک دوست کھانے کے لئے ایک عرب ہوٹل پر لے گیا اور اس ہوٹل پر بہت بڑا بورڈ لگا تھا جس پر لکھا تھا۔ ”المذاق“۔ یہ پڑھتے ہی ہمیں عربی اور کلاسک اردو کی قربت کا اندازہ ہوا۔ نہ جانے لوگ کیوں نہیں سمجھتے کہ اپنی زبان سے انحراف آپ سے زندگی کے بہت سارے لطف اور قربتیں چھین لیتا ہے۔
 
سائیں اب دوستوں کی بزرگی کی خوشی تو بنتی ہے نہ :)

ویسے وہ آپ کی عمر کا کافی غلط اندازہ لگا گئی اس لیے بے ساختہ سی خوشی ہوئی جو ہونی نہیں چاہیے تھی۔
 

ابوشامل

محفلین
سائیں اب دوستوں کی بزرگی کی خوشی تو بنتی ہے نہ :)

ویسے وہ آپ کی عمر کا کافی غلط اندازہ لگا گئی اس لیے بے ساختہ سی خوشی ہوئی جو ہونی نہیں چاہیے تھی۔
ہاہا۔۔۔ ویسے اتنا غلط اندازہ نہیں لگایا۔ میں نے گزشتہ دو سالوں میں 10 سال کا سفر طے کر لیا ہے، شاید ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھ جائے تو عمر بہت تیزی سے آگے کی منازل طے کرتی ہے۔
 
نہیں وہ انداز تکلم سے دھوکہ کھا گئی کہ لگتا ہے بہت بزرگ شخصیت ہے جو سب اتنے ادب آداب سے اور تواضع سے پیش آ رہے ہیں۔ :)
 

ابوشامل

محفلین
نہیں وہ انداز تکلم سے دھوکہ کھا گئی کہ لگتا ہے بہت بزرگ شخصیت ہے جو سب اتنے ادب آداب سے اور تواضع سے پیش آ رہے ہیں۔ :)
نہیں اب تو لوگ دیکھنے میں بھی دھوکہ کھا جاتے ہیں۔ خیر، یہ تو اہلیان محفل کی ذرہ نوازی ہے کہ اتنی عزت کرتے ہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
طرزِ تحریر کا ہی مسئلہ ہے۔۔۔! جو لوگ فہد بھائی کا بلاگ پڑھتے ہوں گے وہ سب انہیں بزرگ ہی سمجھتے ہوں گے کہ ان کا بلاگ اپنی مثال آپ ہے اور طرزِ تحریر انتہائی خوبصورت اور مدلل۔
 
Top