تعارف میں ابوشامل ہوں

تعبیر

محفلین
ہاں بس اب یہ بتانے کے لیے کہ ”انٹرویو چل رہا ہے“ ہمیں ہرکارے دوڑانے پڑ رہے ہیں، یہ وقت بھی دیکھنا تھا :(
انٹرویو دینا واقعی بہت مشکل کام ہے لیکن آپ کے جوابات بہت زبردست ہیں :applause::applause::applause:
یاد ہے آپکو آپ ایک بار مجھے انکار کر چکے ہیں ہفتے کے مہمان بننے کو لیکن اس بار تیار رہیے گا :)
 
محمدصابر

محفلین
ہاہاہا

کیا اینکر ہونا بری بات ہےِ؟؟؟لیکن یہاں تو آپ بہتر ین اینکر بنے ہوئے ہیں :)
نہیں اینکر ہونا بُری بات نہیں ہے۔ ایک اچھے اینکر میں بہت سی خوبیاں ہونا ضروری ہے۔ جیسے زبردست ریسرچ، غیر جانبداری، گفتگو کا تسلسل، زبان پر عبور وغیرہ وغیرہ جن میں میں مجھ میں ایک بھی نہیں ہے۔

نہیں ان میں سے زیادہ تر سوالات آپ نے اجتماعی انٹرویو سے لیے ہیں اور ہاں آپ نے کچھ سوالات دوبارہ پوسٹ کیے ہیں اسی پوسٹ میں کل سرسری جائزہ لیا تھا لیکن آج غور سے دیکھا ہے ۔
ایک ساتھ سب سوالات کیوں پوسٹ کر دیے تھوڑے تھوڑے کر کے کرتے نا :)
اسی لئے تو کہا تھا کہ میں اینکر نہیں ہوں۔
 
زیک

مسافر
ویسے فہد بھائی محفل پر غیر فعال کیوں ہوئے؟

بہت مصروف رہتے ہیں۔ اپنی ویب سائٹ چلاتے ہیں کرک نامہ کے نام سے۔ اور اس کے علاوہ بھی بہت کام کرتے ہیں۔۔۔
شکر ہے آپ کا جواب آ گیا ورنہ میں تو ڈر ہی گیا تھا
 
بہت مصروف رہتے ہیں۔ اپنی ویب سائٹ چلاتے ہیں کرک نامہ کے نام سے۔ اور اس کے علاوہ بھی بہت کام کرتے ہیں۔۔۔
جی. اس مصروفیت کا تو معلوم ہے. یہاں سے غیر فعالیت کی وجہ پوچھنا چاہ رہا تھا. شاید یہی مصروفیت ہو. فیس بک پر تو خیر ایکٹو رہتے ہیں. :)
 
زبیر مرزا

محفلین
پھر یوں ہوا کہ حسان خان کے کئی بار کہنے پر ہم فہد سے نہیں ملے - ایک ملاقات اسد اسلم سے چاہی پہنچے بہادرآباد عالمیگرمسجد کے قریب ان کے دفتر
وہاں فہد بھائی تھے پُرخلوص مسکراہٹ تھی اس طرح امین فہیم کے بعد فہد اسد دو لوگ ہمیشہ ساتھ ہی سوچے جاسکتے ہیں -
 
محمد امین

لائبریرین
جی. اس مصروفیت کا تو معلوم ہے. یہاں سے غیر فعالیت کی وجہ پوچھنا چاہ رہا تھا. شاید یہی مصروفیت ہو. فیس بک پر تو خیر ایکٹو رہتے ہیں. :)

جب فعال تھے تب بھی محدود فعال ہی تھے۔۔۔ ہوتا ہے، انسان کی ترجیحات بدل جاتی ہیں، بہت سے محفلین اب نہیں آتے یہاں مگر فیس بک پر روزانہ ملتے ہیں، ویسے کبھی کبھی یہاں جھانک بھی لیتے ہیں۔۔۔

پھر یوں ہوا کہ حسان خان کے کئی بار کہنے پر ہم فہد سے نہیں ملے - ایک ملاقات اسد اسلم سے چاہی پہنچے بہادرآباد عالمیگرمسجد کے قریب ان کے دفتر
وہاں فہد بھائی تھے پُرخلوص مسکراہٹ تھی اس طرح امین فہیم کے بعد فہد اسد دو لوگ ہمیشہ ساتھ ہی سوچے جاسکتے ہیں -

اب تو فہیم سے ملے ہوئے بھی زمانہ ہوگیا ہے، اس کو بھی شکایت ہوگی مجھ سے کہ میں مل نہیں پاتا۔۔۔۔ فہیم
 
Top