تعارف میں آپ کا نیا دوست

فرید احمد

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
میرے خیال میں ایک ایسا شخص جو مدرسے کا مولوی ہونے کے ساتھ مدرسے کا مدرس بھی ہے، اگر آپ کی محفل میں آئے تو آپ اس کا یقینا خیر مقدم کریں گے۔
 

جہانزیب

محفلین
وعلیکم اسلام
فرید صاحب آپکو محفل میں شمولیت پر دلی خوش آمدید اور اس میں خیر مقدم نا کرنے والی کونسی بات ہے؟
ویسے میں آپ کا پیغام تعارف والے زمرہ میں منتقل کر رہا ہوں اور بلکے آپ ذرا ھمارے ڈاکٹر افتخار کے ایک عدد انٹرویو کے لئے بھی تیار رھیں۔
 

جہانزیب

محفلین
جی میں دیکھ چکا ہوں 8) آپ اپنا تعارف ذرا یہاں کروا دیں مثلا کہ آپ کہاں مقیم ہیں دلچیسپیاں وغیرہ وغیرہ اور وغیرہ وغیرہ کے علاوہ بھی :p
 
جناب محترم فرید صاحب میری طرف سے آپکو اس محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کی شمولیت سے اس محفل کی رونقیں دوبالا ہونگی۔
 
اور جناب تعارف کا سلسلہ جیسا کہ اوپر کی پوسٹ دیکھ کر آپ نے محسوس کرہی لیا ہوگا کہ سارے احباب بہت اشتیاق سے پنجوں کے بل انتظار میں ہیں ۔ سوالات میں کاٹ چھانٹ کی اجازت نہیں ہے مگر جوابات بھلے اشاروں کنائیوں میں دیں۔ہمیں کیا؟ ہم سوالات اور بڑھاتے رہیں گے، جی ۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کا حظ اٹھائیں گے۔ شکریہ

١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

آپکے جوابات کا اشتیاق رہے گا اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گیا ہے بلکہ چلتا رہے گا۔
 

فرید احمد

محفلین
جواب

١۔ آپکا پورا نام؟
فرید احمد رشید آدم ابراہیم یعقوب
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
نقاد اعظم، اسلیے کہ دوستوں میں میری نقد بہت پختہ اور معتبر سمجھی جاتی ہے،
٣۔ عمر کتنی ہے؟
32
٤۔جائے پیدائیش ؟
کاوی ، ضلع بھروچ، گجرات انڈیا
٥- حاضر مقام؟
جمبوسر، صدرتحصیل ضلع بھروچ
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
اسلامی علوم کی تدریس، مثلا ترجمہ قرآن، علم فقہ، علم کلام اور علم نحو عربی۔
٧۔تعلیمی قابلیت؟
عالم فاضل،مفتی
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
تعلیم وتعلم
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
اردو، گجراتی ہندی اور عربی
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟
32 سال ہو گئے اب اپنے کو چھوٹا نہیں سمجھتا۔ بڑے ہو کر نہیں بکہ آگے جاکر دین اسلام کی بہت کچھ خدمت کا ارادہ ہے،
 

اجنبی

محفلین
جناب فرید احمد رشید آدم ابراہیم یعقوب خوش آمدید ۔ ماشاءاللہ کافی مختصر نام ہے آپ کا :lol:

امید ہے کہ آپ اس فورم پر موجود رہیں گے اور محفل کی رونق بڑھاتے رہیں گے ۔ آپ کے لیے ایک عربی سے متعلق سوال موجود ہے جو ہماری ایک اور ساتھی محترمہ سیدہ نے کیا تھا ۔ سوال ہے

“اَسراع کا لفظ مجھے شک ہے کہ سرعت سے نکلا ہے، عربی گرامر کی رُو سے اسراع کا وزن افعال بنتا ہے اور اس کے حروفِ اصلی س ، ر اور ع ۔ جبکہ سرعت میں ت بھی شامل ہے جو اسراع میں شامل نہیں (عربی گرامر کے مطابق حروفِ اصلی ہر نئے مشتق (لفظ) میں شامل رہتے ہیں ۔)
سوال:
کیا سرعت اور اسراع دونوں ہی مشتق ہیں جن کے حروفِ اصلی س ، ر اور ع ہیں
یا،
اسراع واقعی سرعت سے نکلا ہے اور ت استثنائی طور پر حذف ہو گیا ہے؟
 

مہوش علی

لائبریرین
محترم فرید صاحب،

یہ فرمائیے کہ خود سے عربی سیکھنے کے لیے کونسی کتاب کا استعمال کیا جائے؟

شکریہ۔
 

فرید احمد

محفلین
عربی شیکھنے کے لیے

اس سلسلے میں بازار میں کئی کتابیں دستیاب ہیں، جو ادارے انگلش سیکھنے کی کتابیں نشر کرتے ہیں وہ عربی سیکھنے کی کتابیں بھی نشر کرتے ہیں، مثلا رپیڈیکس وغیرہ
سر دست آپ “عربی کا معلم“ حصہ اول کا مطالعہ کریں اور پھر کوئی اور کتاب۔
عربی کا معلم کے باقی حصے ضروری نہ سمجھیں۔
والسلام
 

سیفی

محفلین
عربی کے نوآموزگان کے لئے ایک مفید کتاب “طریقۃ العصریہ“ ہے اس کے مصنف “ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر“ ہیں۔۔۔۔۔۔

نئے عربی سیکھنے والوں کے لئے یہ کتاب بہت مفید ہے۔۔۔
 

طلحہ بٹ

محفلین
farid rasheed kavi
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے
اگرچہ ہم بھی یہیں نئے ہیں لیکن آپکو خش آمدید کہنے کا حق تو رکھتے ہی ہیں
یہاں دیکھ کر آپ کو بیحد خوشی ہوئی
وہ اس لئے کہ میری ذاتی رائے ہے کہ آجکل کے علمائے کرام کو انٹرنیٹ انگریزی وغیرہ سیکھنے میں
تٲخیر نہیں کرنی چاہئے

اچھی بات ہے کہ آپ کو کمپیوٹڑ وغیرہ کا استعمال آتا ہے
یقینا اس بات کا اثر آپکے طلبا پر بھی ہوتا ہوگا۔۔
آپ انہیں اس بات کی ضرور تلقین کریں کہ وہ عصری علوم سیکھنے اور صحیح مٲخذ میں استعمال کرنے میں دیر اور کوتاہی نہ کریں
اللہ آپ کا حامی وناصر ہو
 

نبیل

تکنیکی معاون
طلحہ بٹ، دیکھ لیں کہیں آپ فرید صاحب کے بارے میں کوئی غلط اندازہ نہ لگا رہے ہوں۔ آج کل کچھ مولانا بھی بہت ہائی ٹیک واقع ہوئے ہیں۔ انٹرنیٹ پر اسلام کی اشاعت کے لیے بنائی گئی ویب سائٹس دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ علما اور مبلغین بھی انٹرنیٹ کے میڈیا کے پوٹینشل کو جان گئے ہیں۔ خود اس فورم کے منتظمین میں ایک الٹرا ماڈرن مولوی (عبدالستار منہاجین) شامل ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ آج کل انہیں یہاں آنے کا وقت نہیں ملتا۔
 

فرید احمد

محفلین
ہائی ٹیک ہونا

علماء کا ہائی ٹیک ہونا گناہ نہیں،
اسلام کی اشاعت کیا ؟ اپنی کسی بھی بات کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے آدمی کوئی بھی ذریعہ استعمال کر سکتاہے۔ اس میں علماء اور اسلام کی اشاعت کی بحث بے معنی ہے۔ علماء بھی دیگر انسانوں کی طرح انسان ہیں۔
لگتاہے آپ کو علمائ سے کد ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہائی ٹیک ہونا

farid rasheed kavi نے کہا:
علماء کا ہائی ٹیک ہونا گناہ نہیں،
اسلام کی اشاعت کیا ؟ اپنی کسی بھی بات کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے آدمی کوئی بھی ذریعہ استعمال کر سکتاہے۔ اس میں علماء اور اسلام کی اشاعت کی بحث بے معنی ہے۔ علماء بھی دیگر انسانوں کی طرح انسان ہیں۔
لگتاہے آپ کو علمائ سے کد ہے۔

فرید، آپ کی پوسٹ پڑھ کر میرے کان تک سرخ ہوگئے ہیں، لیکن میں پھر بھی وضاحت کے لیے پوچھے لیتا ہوں کہ یہ علماء سے کد والی بات کیا آپ نے مجھ سے کی ہے؟ اگر ہاں تو میری کس بات سے کد ٹپکتا نظر آیا ہے آپ کو؟ میں تو محض طلحہ بٹ سے عرض کر رہا تھا کہ وہ آپ کو جدید علوم سے مستفید ہونے کا مشورہ دینے سے پہلے معلوم تو کر لیں کہ کیا آپ کو واقعی ان کے مشورے کی ضرورت ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر آپ جذباتی ہونے کی بجائے میری پوسٹ ایک مرتبہ اور پڑھ لیتے۔
 

فرید احمد

محفلین
خوش رہیے،

کبھی سونے کو پرکھنے کے لیے لوہے پر تپایاجاتاہے،
برا نہ مانیے،
میں ایک مدرسہ میں مدرس ہوں، مدرسہ کی اپنی ویب سائٹ ہے، اس پر مدرسہ کے بارے میں معلومات ہیں، دینی معلومات کا اضافہ ابھی نہیں کیاگیا۔پتہ حسب ذیل ہے۔
jamiahjambusar.com
 

طلحہ بٹ

محفلین
نبیل بہائی
آپکی کسی بات میں کوئی کد نہیں
اور میں نے تو محض رائے کا اظہار کیا تھا
علماء کرام کو مشورہ دینے کی میری بساط نہیں
والسلام
 
حضور اب کس کی ہمت ہے کہ آپ کو شرمندہ کرنا کا سوچے بھی، بلکہ جملہ احباب تو آپس میں ہی صفائیاں پیش کررہے تھے۔ اور یہ کہ آپ کا تعارف پڑھا اور حقیقتاُ دلی مسرت ہوئی کہ آپ جیسی ماشاّاللہ عالم شخصیت ہمارے درمیان موجود ہے۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ آپ کی یہاں موجودگی ہماری اس مجلس کو دیگر جملہ فورمز سے ممتاز کرتی ہے۔ مفصل تعارف کا بہت شکریہ
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 
Top