ساتویں سالگرہ میں ، محفل اور ہی ہی ہی

بالکل جناب ۔ ٹھیک کہتے ہیں آپ ۔ اگر ہماری بات سے آپ کو برا لگا ہو تو معافی کا طلب گار ہوں۔
لا حول و لا قوۃ ال باللہ!!! یہ معافیاں طلب کرنا کب سے آپ کا حق ٹھہرا؟ ابھی تو آپ کو اس کی اجازت ہی نہیں دی گئی ہے۔ آپ کو شاید اندازہ نہیں کہ معافی مانگنے جیسے سنگین جرائم کی سزا مقدس بٹیا کے قانون کی کتاب میں کتنی عبرت ناک ہے!!! :) :) :)
 
اشتیاق علی

لائبریرین

سزا اور وہ بھی عبرت ناک ۔ ہمیں ڈرا رہے ہیں آپ۔:notworthy:
 
اب ہم سے بھی کیا چھپانا ۔ کیا اس مد میں کسی کتاب سے استفادہ حاصل کیا گیا ہے ؟
ابھی تک تو اس فن کی کوئی مؤثر کتاب شائع نہیں ہوئی ہے لیکن مقدس بٹیا رانی ایسی ایک کتاب لکھ رہی ہیں شید۔ اب دیکھیے محفل کی لائبریری میں اس کا اجرا کب تک ہوتا ہے۔ :) :) :)
 
اشتیاق علی

لائبریرین
ابھی تک تو اس فن کی کوئی مؤثر کتاب شائع نہیں ہوئی ہے لیکن مقدس بٹیا رانی ایسی ایک کتاب لکھ رہی ہیں شید۔ اب دیکھیے محفل کی لائبریری میں اس کا اجرا کب تک ہوتا ہے۔ :) :) :)
دیکھتے ہیں مگر وہ بھلا کیوں ایسی کتاب شائع کرنی لگیں۔وہ تو ایسے آزمودہ نسخہ جات کی کتاب تو اپنے پاس سنبھال کر رکھیں گی۔ کیوں اپیا۔
 
دیکھتے ہیں مگر وہ بھلا کیوں ایسی کتاب شائع کرنی لگیں۔وہ تو ایسے آزمودہ نسخہ جات کی کتاب تو اپنے پاس سنبھال کر رکھیں گی۔ کیوں اپیا۔
اگر انھوں نے سارے نسخے بتا بھی دیے تو بھی بٹیا رانی کی دہشت کم تھوڑی نہ ہوگی۔ :) :) :)

مثلا کے طور پر ایک نسخہ یہ ہو کہ "بھیاز کو خائف رکھنے کا سب سے مؤثر طریقہ یہ ہے کہ آپ ان کی دلاری بٹیا رانی بن جائیں۔" اب آپ یہ ٹوٹکا جانتے ہوئے اس پر عمل نہیں کر سکتے۔ :) :) :)
 
آہستہ آہستہ نسخوں کی پٹاری کھل رہی ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آج سے ایک سال قبل، میں نے مئی میں محفل کو باقاعدہ جوائن کیا تھا۔ تب محفل میں اتنی ہلچل نہیں تھی۔۔ شاید سب بول بول کے تھک چکے تھے اور اب خاموش رہ کر آرام فرما رہے تھے۔
پر کسی کو کیا خبر تھی کہ ہم محفلین بننے والے ہیں اور اس کے بعد سب خاموشی کو بائے بائے کرتے نظر آئیں گے اور ہوا بھی کچھ ایسا کہ محفل جو سست رفتاری سے چل رہی تھی ایک ہی دھکے سے دوڑنے لگی۔۔ ہی ہی ہی۔۔ اب یہ مت کہیے گا کہ محفل ناں ہوئی گاڑی ہو گئی۔۔۔

جولائی میں محفل کی سالگرہ آ گئی اور اس میں بھی میری شراکت رہی۔ میں نے خوب ڈھیر ساری کہانیاں ٹائپ کیں۔۔ اور اس کا کریڈٹ شمشاد بھیا اور سیدہ شگفتہ آپی کو جاتا ہے کیونکہ اس طرف مجھے متوجہ شمشاد بھیا نے کیا اور مواد آپی نے فراہم کیا۔ اور میں لگ گئی ٹائپنگ میں۔۔
دن اور رات میرا بس یہی کام ہوتا تھا کہ ذرا سا جو فری ہوئی ٹائپنگ اسٹارٹ۔۔
جن لوگوں نے میری شروع والی پوسٹس پڑھی ہیں وہ یقیناً جانتے ہوں گے کہ میری اردو کیا شاندار تھی۔۔ پوری لائن انگریزی میں لکھ کر ایک لفظ اردو کا لکھ دیا کرتی تھی کہ کوئی مجھے انگریزی بولنے کا طعنہ نہ دے کہ آئی بڑی انگریزنی۔۔ ہی ہی ہی ہی

میری ٹائپنگ اسپیڈ، میری اردو دیکھ کر اب ہر کوئی اندازہ لگا سکتا ہے کہ محفل نے میرے لیے کیا ہے، محفل نے مجھے اس جگہ پہنچایا ہے کہ میں بلا جھجک اپنی بات مکمل اردو میں کر سکتی ہوں۔ اور بنا یہ سوچے کہ غلط کر رہی ہوں۔
محفل نے مجھے بہت کونفیڈنٹ دیا ۔ ایک پہچان دی ہے۔
مجھے پہلے لائبریری ممبر بنایا گیا ، اس کے بعد لائبریری کی ماڈ شپ دی گئی۔ یہ سب محفل اور محفلین کی بدولت ہوا۔ وہ لوگ جن سے مجھے ڈر لگا کرتا تھا، آج ان سب سے میری بہت اچھی بات چیت ہے، جن میں فہیم بھیا، فاتح بھیا، زکریا بھائی شامل ہیں۔ اب جب تک ان لوگوں کو میں اچھا خاصا تنگ نہ کر لوں مجھے چین نہیں آتا

محفل میں آنے کے بعد میں بہت سے مشکل ادوار سے گزری، بابا کے جانے کے بعد مجھے لگتا تھا کہ اب میں اکیلی ہو گئی ہوں لیکن مجھے احساس ہوا کہ میرے لیے دعا کرنے والے ہاتھوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔۔ اللہ نے ایک رشتہ مجھ سے لے کر مجھے ڈھیر سارے رشتے عطا کیے ہیں۔

اب میں چاہوں گی کہ جہاں محفل نے مجھے اتنا کچھ دیا، وہاں میں بھی محفل کے لیے کچھ کر سکوں۔۔ :)

اب باقی سب آئیں اور کچھ لکھیں

بہت اچھا لکھا مقدس ، خوش رہیے !
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

جولائی میں محفل کی سالگرہ آ گئی اور اس میں بھی میری شراکت رہی۔ میں نے خوب ڈھیر ساری کہانیاں ٹائپ کیں۔۔ اور اس کا کریڈٹ [B][COLOR=#ff0000]شمشاد[/COLOR][/B] بھیا اور [B][COLOR=#ff0000]سیدہ شگفتہ[/COLOR][/B] آپی کو جاتا ہے کیونکہ اس طرف مجھے متوجہ شمشاد بھیا نے کیا اور مواد آپی نے فراہم کیا۔ اور میں لگ گئی ٹائپنگ میں۔۔
دن اور رات میرا بس یہی کام ہوتا تھا کہ ذرا سا جو فری ہوئی ٹائپنگ اسٹارٹ۔۔
جن لوگوں نے میری شروع والی پوسٹس پڑھی ہیں وہ یقیناً جانتے ہوں گے کہ میری اردو کیا شاندار تھی۔۔ پوری لائن انگریزی میں لکھ کر ایک لفظ اردو کا لکھ دیا کرتی تھی کہ کوئی مجھے انگریزی بولنے کا طعنہ نہ دے کہ آئی بڑی انگریزنی۔۔ ہی ہی ہی ہی

میری ٹائپنگ اسپیڈ، میری اردو دیکھ کر اب ہر کوئی اندازہ لگا سکتا ہے کہ محفل نے میرے لیے کیا ہے، محفل نے مجھے اس جگہ پہنچایا ہے کہ میں بلا جھجک اپنی بات مکمل اردو میں کر سکتی ہوں۔ اور بنا یہ سوچے کہ غلط کر رہی ہوں۔
محفل نے مجھے بہت کونفیڈنٹ
ں

یعنی اگر مقدمہ چلا تو اس کی زد میں میں اور شمشاد بھائی دونوں آئیں گے :happy:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محفل فورم میری نظر میں کیا ہے؟
میرے نزدیک یہ محفل اردو میری ذاتی ڈائری کی طرح ہے ۔
وقت گزارنے اور شاعری کی تلاش میں اس در تک پہنچا تھا ۔
اور کچھ عرصہ خاموش قاری کے طور اس محفل اردو پر موجود مواد کی ورق گردانی کرتا رہا ۔
مجھے ایسا لگتا تھا جیسے محفل اردو ہی نہیں باقی دوسرے فورمز پر بھی اراکین لکھتے لکھاتے صرف اپنا وقت پاس کرتے ہیں ۔
لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مجھ پر محفل اردو کہ اصلیت کھلتی چلی گئی ۔
کہ اس محفل کا انعقاد کچھ سرپھرے اردو کے دیوانوں نے وقت ضائع کرنے کے لیئے نہیں کیا ۔
بلکہ یہ دیوانے بلا تعصب رنگ و نسل و جنس و مذہب صرف اردو کو ایسے زندہ رکھنا چاہتے ہیں ۔
کہ آنے والا کل جو کہ بلکہ " کل کیوں " آج کا گزرتا وقت بھی " کمپیوٹر ایج " سے ہی معنون کیا جاتا ہے ،
اس کمپیوٹر ایج میں داخل ہونے والی ہماری نسلیں ہماری زبان اردو سے کماحقہ واقف ہوتے اس سے استفادہ کر سکیں ۔
ان سر پھرے دیوانوں کی سچی نیت اور مخلصی نے نہ صرف اردو زبان کو اس عالمی گاؤں میں گلی گلی پھیلایا بلکہ
اردو پروگرامنگ میں اپنے تجربات سے اک انقلاب لاتے اردو کو انٹر نیٹ پر لکھی جانے والی زبانون میں
اک نمایاں مقام کا حامل ٹھہرایا ۔ اردو محفل پر جو اردو زبان کا ذخیرہ جمع ہو رہا ہے اس کی نسبت سے
یہ محفل اردو بلا شبہ آنے والی نسلوں کے لیئے اردو کی اک زنبیل جیسی ہو گی ۔
مجھے یہ کہتے بالکل بھی کوئی جھجھک نہیں اور نہ ہی مجھے اپنے کہے پر کسی چاپلوسی کے عنوان کا اندیشہ ہے ۔
اور نہ ہی میرے اس کہے سے ان دیوانوں کے ساتھ شامل کسی محترم ہستی کے درجہ کو کم کرنا مقصود ہے کہ
محترم زیک بھائی " اور محترم نبیل بھائی بلا شبہ میری نظر میں کسی " ولی " سے کم نہیں ہیں ۔
یہ دو ہستیاں کسی بھی نمود و نمائیش سے بچتے پس منظر میں رہتے اس محفل اردو میں " روشن شمع علم " کی نگہبانی کرتی ہیں ۔
اس سچے علیم و الخبیر نے ان کی نیت کی مراد کے طور پر انہیں ان جیسے ہی دیوانوں کے ساتھ سے نواز دیا ہے ۔
جو کہ ہر اک اپنی جگہ پر اک گوہر آبدار ہے ۔
محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا اس عظیم ہستی کی اردو زباں سے پیار اور لگاؤ کسی سے مخفی کہاں ۔
اللہ تعالی ان کے لیئے آسانیاں فراہم فرمائے آمین
اس ہستی نے مجھے غیر محسوس طریقے سے اک سیدھی راہ دکھائی۔
کہ چیٹ اور فضول قسم کے بحث و مباحثہ میں الجھتے کی بورڈ پر اندھا دھند انگلیاں چلانا وقت کا زیاں ہے ۔
کچھ ایسا استعمال کیا جائے اپنے کی بورڈ کا کہ اس سے ابھرنے والے حروف ہماری نسلوں کے کسی کام آئیں ۔
اور مجھے ٹائپنگ کرنے کا شوق ہو گیا ۔ اک عرصہ لائیبریری کا متحرک رکن رہا ۔ اور پھر وقت و حالات کا شکار ہوتے
محفل اردو سے اک عرصہ دور رہا ۔ اور جب سے واپسی ہوئی ہے ۔ کوشش کر رہا ہوں کہ اردو زباں کی خدمت کو جاری
رکھتے اس اردو محفل کو حقیقت میں ایسی ذاتی ڈائری کی صورت دے سکوں
کہ آنے والے کل میں جب میری سچی غزل میری بٹیا رانی اس محفل اردو پر آئے تو اسے اس کے بابا جانی کی کہانی
بابا جانی کی زبانی ہی پڑھنے کو مل سکے ۔ سو غرض کا غلام ہوں یہاں میں ۔

میری نظر میں محفل فورم کو کیسا ہونا چاہیے؟
میرے ذاتی خیال میں محفل اردو کی فضاء کسی بھی تعصب سے پاک اور صرف علمی و تحقیقی مباحث سے بھرپور ہے ۔
منتظمین کرام بہت بہترین اور باخوبی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔ اور یہ حقیقت تو کسی سے بھی مخفی نہیں ہے کہ
انسان کی تحریر لاکھ چاہ کر بھی ذاتی وابستگیوں سے چھٹکارہ نہیں پا سکتی ۔ اور کہیں نہ کہیں ابھر ہی آتی ہے ۔
اک بات جو مجھے شدید طور پر محسوس ہوتی ہے وہ یہ کہ
نئے موضوعات چاہے وہ کارآمد ہوں یا بے کار ۔ ان پر بہت مخصوس چند اراکین اور منتظمین کے علاوہ
کسی دوسرے رکن یا منتظم کی جانب سے کوئی ایسا تبصرہ نہیں آتا جس سے صاحب موضوع کی حوصلہ افزائی ہو ۔
یہ بالکل ممکن ہے کہ اک رکن نے جو موضوع شروع کیا ہو وہ بےکار یا کسی صورت کسی انتشار کا سبب بننے کے قابل ہو ۔
اگر منتظمین اور سنجیدہ اراکین چاہیں تو اس موضوع کو غیر محسوس ظریقے سے ایسی راہ پر لایا جانا عین ممکن ہوتا ہے ۔ جو
راہ علم کی راہ کہلاتی ہے ۔ اور اختلاف رائے بنا تفریق شدید و ضعیف علم کو سامنے لانے کا سبب ہے اور اس سے مفر ممکن نہیں ۔
اگر منتظمین اور محفل اردو سے پیار کرنے والے ذرا سی وسعت قلبی سے کام لیں تو اس محفل اردو پر ان کی تحریر ان کے حق میں
صدقہ جاریہ ثابت ہو ۔

میں محفل فورم کے لیے کیا کر سکتا ہوں؟
مزدور ہوں مزدوری کر کے جب تھک جاؤں تو دل بہلانے کو اردو محفل کھول لیتا ہوں ۔
اردو ٹائپنگ اور چوری کی تصویروں کو کاٹ پیٹ سرورق بنانا ۔ یہ دو کام مجھے جتنے بھی آتے ہیں ۔
وہ خود کو اردو محفل کا رضاکار جانتے کیئے جاتا ہوں ۔
میں تو اردو محفل کے لیئے کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں لیکن یہ اردو محفل میرے لیئے بہت کچھ کر رہی ہے ۔
اللہ تعالی سدا سجائے رکھے اس محفل اردو کو آمین

نایاب بھائی ،

الفاظ کی کمی ہو چلی ہے آپ کی تحریر پڑھ کر ، اور مجھے حقیقتا نہیں سمجھ میں آ رہا کہ کیا لکھوں ، میری حیثیت تو خود شاگرد کی سی ہے اور آپ اور دیگر بہت سے اراکین استاد کی مانند ۔ بس اتنا ہی کہنا ہے کہ میں نے جس اعتماد کے ساتھ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھا تھا وہ اتنے سالوں میں کبھی متزلزل نہیں ہونے پایا ۔ سب لوگ اگر نہیں تو اکثریت یہ تصور رکھتی ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں صرف برے لوگ ہوتے ہیں ، برے کردار اور وقت گزاری کے لیے آنے والے لوگ ، سب ڈراتے ہیں لیکن مجھے یقین تھا کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی اچھے ناموں کی کمی نہیں ہو گی اور اس تمام عرصہ میں میرا یقین قائم رہا ہے اور اتنے اچھے اور روشن نام اس دنیا میں موجود ہیں جو خدا پر ، زندگی پر ہمارے یقین کو بڑھاتے ہیں ۔ اس یقین کو مزید مضبوطی عطا کرنے میں بہت سے محترم نام شامل ہیں ، انھی میں سے ایک نام آپ کا ہے ، میں دل سے شکر گزار ہوں ۔ خوش رہیے ہمیشہ ، آمین
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محفل فورم میری نظر میں کیا ہے؟

کچھ ایسا استعمال کیا جائے اپنے کی بورڈ کا کہ اس سے ابھرنے والے حروف ہماری نسلوں کے کسی کام آئیں ۔
اور مجھے ٹائپنگ کرنے کا شوق ہو گیا ۔ اک عرصہ لائیبریری کا متحرک رکن رہا ۔ اور پھر وقت و حالات کا شکار ہوتے
محفل اردو سے اک عرصہ دور رہا ۔ اور جب سے واپسی ہوئی ہے ۔ کوشش کر رہا ہوں کہ اردو زباں کی خدمت کو جاری
رکھتے اس اردو محفل کو حقیقت میں ایسی ذاتی ڈائری کی صورت دے سکوں
کہ آنے والے کل میں جب میری سچی غزل میری بٹیا رانی اس محفل اردو پر آئے تو اسے اس کے بابا جانی کی کہانی
بابا جانی کی زبانی ہی پڑھنے کو مل سکے ۔ سو غرض کا غلام ہوں یہاں میں ۔

میری نظر میں محفل فورم کو کیسا ہونا چاہیے؟
میرے ذاتی خیال میں محفل اردو کی فضاء کسی بھی تعصب سے پاک اور صرف علمی و تحقیقی مباحث سے بھرپور ہے ۔
منتظمین کرام بہت بہترین اور باخوبی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔ اور یہ حقیقت تو کسی سے بھی مخفی نہیں ہے کہ
انسان کی تحریر لاکھ چاہ کر بھی ذاتی وابستگیوں سے چھٹکارہ نہیں پا سکتی ۔ اور کہیں نہ کہیں ابھر ہی آتی ہے ۔
اک بات جو مجھے شدید طور پر محسوس ہوتی ہے وہ یہ کہ
نئے موضوعات چاہے وہ کارآمد ہوں یا بے کار ۔ ان پر بہت مخصوس چند اراکین اور منتظمین کے علاوہ
کسی دوسرے رکن یا منتظم کی جانب سے کوئی ایسا تبصرہ نہیں آتا جس سے صاحب موضوع کی حوصلہ افزائی ہو ۔
یہ بالکل ممکن ہے کہ اک رکن نے جو موضوع شروع کیا ہو وہ بےکار یا کسی صورت کسی انتشار کا سبب بننے کے قابل ہو ۔
اگر منتظمین اور سنجیدہ اراکین چاہیں تو اس موضوع کو غیر محسوس ظریقے سے ایسی راہ پر لایا جانا عین ممکن ہوتا ہے ۔ جو
راہ علم کی راہ کہلاتی ہے ۔ اور اختلاف رائے بنا تفریق شدید و ضعیف علم کو سامنے لانے کا سبب ہے اور اس سے مفر ممکن نہیں ۔
اگر منتظمین اور محفل اردو سے پیار کرنے والے ذرا سی وسعت قلبی سے کام لیں تو اس محفل اردو پر ان کی تحریر ان کے حق میں
صدقہ جاریہ ثابت ہو ۔

میں محفل فورم کے لیے کیا کر سکتا ہوں؟
مزدور ہوں مزدوری کر کے جب تھک جاؤں تو دل بہلانے کو اردو محفل کھول لیتا ہوں ۔
اردو ٹائپنگ اور چوری کی تصویروں کو کاٹ پیٹ سرورق بنانا ۔ یہ دو کام مجھے جتنے بھی آتے ہیں ۔
وہ خود کو اردو محفل کا رضاکار جانتے کیئے جاتا ہوں ۔
میں تو اردو محفل کے لیئے کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں لیکن یہ اردو محفل میرے لیئے بہت کچھ کر رہی ہے ۔
اللہ تعالی سدا سجائے رکھے اس محفل اردو کو آمین

نایاب بھائی لائبریری کے لیے آپ کا خلوص اور محنت بہت محترم ہیں ، یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ لائبریری کو بہت سے مخلص اراکین کا ساتھ ملا رہا ہے ۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ سب کے اخلاص اور محنت کو صحیح معنوں میں سامنے لانے اور آئندہ کے لیے محفوظ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین ۔
 
Top