میرے پسندیدہ اشعار

شمشاد

لائبریرین
زندگی تو نے تو سچ ہے کہ وفا ہم سے نہ کی
ہم مگر خود تجھے ٹھکرائیں ضروری تو نہیں
زاہدہ زیدی
 

شمشاد

لائبریرین
ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی
چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا
(میرتقی میر)
 

شمشاد

لائبریرین
داغ دل شب کو جو بنتا ہے چراغ دہلیز
روشنی گھر میں مرے رہتی ہے اندر باہر
مصحفی غلام ہمدانی
 

شمشاد

لائبریرین
جب کشتی ثابت و سالم تھی ساحل کی تمنا کس کو تھی
اب ایسی شکستہ کشتی پر ساحل کی تمنا کون کرے
معین احسن جذبی
 

شمشاد

لائبریرین
محبت رنگ دے جاتی ہے جب دل دل سے ملتا ہے
مگر مشکل تو یہ ہے دل بڑی مشکل سے ملتا ہے
جلیل مانک پوری
 

مومن فرحین

لائبریرین
نہیں سنائیں گے جو سننا چاہتے ہو تم
وہی سنائیں گے جو ہم سنانا چاہتے ہیں

سماعتوں کو ذرا آنسوؤں سے تر کر لو
کہ ایک سلسلہ نم سنانا چاہتے ہیں

وہ آج خوش ہے بہت اور مسلہ یہ ہے
کہ آج ہی اسے ہم غم سنانا چاہتے ہیں

فرحت احساس
 
Top