میرے پسندیدہ اشعار

تبسم

محفلین
‏ﺣﺸﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﻥ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﻣِﺮﯼ ﺩﮮ ﮔﺎ ﺳﺎﻏﺮ
ﺳﺐ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﮨﯽ ط۔۔۔ﺮﻓﺪﺍﺭ ﻧﻈﺮ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ.
 

سیما علی

لائبریرین
جس کا جو جو فن تھا اس سے ہم نے مہارت حاصل کی
شمع سے ہم نے جلنا سیکھا‘ جاں دینا پروانے سے

(سلطانہ ‌مہر)
 

سیما علی

لائبریرین
ہم کو بیداری نے باصرِؔ یہ سزا دی نیند کی
خواب میں پایا تھا جو کچھ کھو دیا تعبیر میں
باصر کاظمی
 

سیما علی

لائبریرین
آئینہ بھی، جیسے ہوں، دِکھلائے خدوخال وُہی
سوچیں تو اپنے ہر خواب کی ہیں ماجدؔ، تعبیر ہمیں
ماجد صدیقی
 

مومن فرحین

لائبریرین
خود پشیمان ہوئے نے اسے شرمندہ کیا
عشق کی وضع کو کیا خوب نبھایا ہم نے
عمر بھر سچ ہی کہا سچ کے سوا کچھ نہ کہا
اجر کیا اس کا ملے گا یہ نہ سوچا ہم نے

شہر یار
 
Top