میرے پسندیدہ اشعار

سیما علی

لائبریرین
غم رہا ہے حال کہنا دل کا اس بت سے منیرؔ
جس کے غم میں اپنے دل کا حال ایسا ہو گیا
منیر نیازی
 

سیما علی

لائبریرین
فصل گل آتے ہی مے خانہ میں اک بھیڑ ہوئی
نہ سنی ایک بھی رندوں نے فغان واعظ
✒️ حبیب موسوی
📚 دیوان حبیب
 

سیما علی

لائبریرین
فراقؔ بزم چراغاں ہے محفل رنداں
سجے ہیں پگھلی ہوئی آگ سے چھلکتے ایاغ
✒️ فراق گورکھپوری
📚گلِ نغمہ 📄 صفحہ 39
 

سیما علی

لائبریرین
فلک کو دیکھ کے کہتا ہوں جوش وحشت میں
الٰہی ٹھہرے مری آہ کا دھواں کیونکر
میر تسکینؔ دہلوی
 

سیما علی

لائبریرین
فصل گل جو کر رہی ہے سامنے ہے دیکھ لیجے
میں کروں گا کچھ تو نام اب میری وحشت کا لگے گا
شجاع خاو
 

سیما علی

لائبریرین
قائمؔ نہ عیش نقد کو نسیہ پہ چھوڑیئے
کیا جانے بات قصہ کی ہے راست یا غلط
✒️ قائم چاند پوری
📚کلیاتِ قائم چاندپوری
نسیہ: بھولی ہوئی
 

سیما علی

لائبریرین
قفس میں مجھ سے روداد چمن کہتے نہ ڈر ہمدم
گری ہے جس پہ کل بجلی وہ میرا آشیاں کیوں ہو
✒️ مرزا اسد اللہ خان غالب
📚دیوان غالب جدید 📄 صفحہ 299
 

سیما علی

لائبریرین
کہاں ہیں اب وہ مسافر نواز بہتیرے
اٹھا کے لے گئے خانہ بدوش ڈیرے تک
✒️ انور شعور
📚اندوختہ 📄 صفحہ 137
 

سیما علی

لائبریرین
حدودِ ذات سے باہر نکل کے دیکھ ذرا
‏نہ کوئی غیر نہ کوئی رقیب لگتا ہے،

‏یہ دوستی یہ مراسم یہ چاہتیں یہ خلوص
‏کبھی کبھی مجھے سب کچھ عجیب لگتا ہے۔۔
‏— جانثار‬⁩ اختر
 

سیما علی

لائبریرین
بھائی لڑتے ہیں مگر یار ہمارے گھر میں
‏ماں بھی رہتی ہے سو دیوار نہیں کر سکتے

‏جسم ہے یار کا، دشمن کا علاقہ تو نہیں
‏یہ وہ سرحد ہے جو ہم پار نہیں کر سکتے۔۔
‏— علی ارتضیٰ
 

سیما علی

لائبریرین
ظالمو اپنی قسمت پہ نازاں نہ ہو
‏دور بدلے گا یہ ⁧وقت‬⁩ کی بات ہے

‏وہ یقیناً سنیں گے صدائیں مری
‏کیا تمہارا خدا ہے ہمارا نہیں

‏استاد قمر جلالوی
 

سیما علی

لائبریرین
سُست رفتار تارے بھی آنکھیں جھپکنے لگے
‏غم کے مارو گھڑی دو گھڑی سو رہو سو رہو

‏منہ اندھیرے ہی ناصر کسے ڈھونڈنے چل دیے
‏دُور ہے صبحِ روشن ابھی سو رہو سو رہو

‏ناصر کاظمی
 

شمشاد

لائبریرین
بامرادوں کے تبسم سے ہے طالبؔ کا سوال
کیا کبھی دیدۂ تر سے بھی گزر کر دیکھا
(طالب شملوی)
 

مومن فرحین

لائبریرین
خواب ٹکرا کے پلٹ جاتے ہیں بند آنکھوں سے
جانے کس جرم کی کس کو ہے سزا شام کے بعد
چاند جب رو کے ستاروں سے گلے ملتا ہے
اک عجب رنگ کی ہوتی ہے فضا شام کے بعد
مار دیتا ہے اجڑ جانے کا دہرا احساس
کاش ہو کوئی کسی سے نہ جدا شام کے بعد
 
Top