بشیر بدر میرے ساتھ تم بھی دعا کرو ، یوں کسی کے حق میں برا نہ ہو

عدنان حسین چیمہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 26, 2013

  1. عدنان حسین چیمہ

    عدنان حسین چیمہ محفلین

    مراسلے:
    37
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    میرے ساتھ تم بھی دعا کرو ، یوں کسی کے حق میں برا نہ ہو


    میرے ساتھ تم بھی دعا کرو ، یوں کسی کے حق میں برا نہ ہو
    کہیں اور ہو نہ یہ حادثہ ، کوئی راستے میں جدا نہ ہو

    میرے گھر سے راستے کی سیج تک ، وہ اک آنسو کی لکیر ہے
    ذرا بڑھ کے چاند سے پوچھنا ، وہ اسی طرف سے گیا نہ ہو

    سر شام ٹھری ہوئی زمیں ، آسماں ہے جھکا ہوا
    اسی موڑ پر مرے واسطے ، وہ چراغ لے کر کھڑا نہ ہو

    وہ فرشتے آپ ہی ڈھونڈیئے ، کہانیوں کی کتاب میں
    جو برا کہیں نہ برا سنیں ، کوئی شخص ان سے خفا نہ ہو

    وہ وصال ہو کہ فراق ہو ، تری آگ مہکے گی ایک دن
    وہ گلاب بن کے کھلے گا کیا، جو چراغ بن کے جلا نہ ہو

    مجھے یوں لگا کے خاموش خوشبو کے ہونٹ تتلی نے چھو لیے
    انہی زرد پتوں کی اوٹ میں کوئی پھول سویا ہوا نہ ہو

    اسی احتیاط میں میں رہا اسی احتیاط میں وہ رہا
    وہ کہاں کہاں میرے ساتھ ہے ، کسی اور کو یہ پتہ نہ ہو

    بشیر بدر
     
    • زبردست زبردست × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت خوب عدنان حسین چیمہ !
    میرے ساتھ تم بھی دعا کرو ، یوں کسی کے حق میں برا نہ ہو
    کہیں اور ہو نہ یہ حادثہ ، کوئی راستے میں جدا نہ ہو
    (آمین)
     
  3. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    میرے ساتھ تم بھی دعا کرو ، یوں کسی کے حق میں برا نہ ہو
    کہیں اور ہو نہ یہ حادثہ ، کوئی راستے میں جدا نہ ہو

    وہ فرشتے آپ ہی ڈھونڈیئے ، کہانیوں کی کتاب میں
    جو برا کہیں نہ برا سنیں ، کوئی شخص ان سے خفا نہ ہو

    وہ وصال ہو کہ فراق ہو ، تری آگ مہکے گی ایک دن
    وہ گلاب بن کے کھلے گا کیا، جو چراغ بن کے جلا نہ ہو

    مجھے یوں لگا کے خاموش خوشبو کے ہونٹ تتلی نے چھو لیے
    انہی زرد پتوں کی اوٹ میں کوئی پھول سویا ہوا نہ ہو

    اسی احتیاط میں میں رہا اسی احتیاط میں وہ رہا
    وہ کہاں کہاں میرے ساتھ ہے ، کسی اور کو یہ پتہ نہ ہو

    اچھا انتخاب ہے عدنان صاحب(y)
    خوش رہیے
     
  4. عمراعظم

    عمراعظم محفلین

    مراسلے:
    1,833
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    وہ وصال ہو کہ فراق ہو ، تری آگ مہکے گی ایک دن
    وہ گلاب بن کے کھلے گا کیا، جو چراغ بن کے جلا نہ ہو
    بہت خوب۔۔ شکریہ شریکِ محفل کرنے کے لئے جناب عدنان حسین چیمہ صاحب۔
     
  5. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    وہ فرشتے آپ ہی ڈھونڈیئے ، کہانیوں کی کتاب میں​
    جو برا کہیں نہ برا سنیں ، کوئی شخص ان سے خفا نہ ہو​

    بہت خوب انتخاب عدنان حسین چیمہ
     
  6. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    میرے ساتھ تم بھی دعا کرو یوں کسی کے حق میں برا نہ ہو
    کہیں اور ہو نہ یہ حادثہ، کوئی راستے میں جدا نہ ہو

    سر شام ٹھہری ہوئی زمیں جہاں آسماں ہے جھکا ہوا
    اسی موڑ پر مرے واسطے وہ چراغ لے کے کھڑا نہ ہو

    مری چھت سے رات کی سیج تک کوئی آنسوؤں کی لکیر ہے
    ذرا بڑھ کے چاند سے پوچھنا وہ اسی طرف سے گیا نہ ہو

    مجھے یوں لگا کہ خموش خوشبو کے ہونٹ تتلی نے چھو لیے
    انہیں زرد پتوں کی اوٹ میں کوئی پھول سویا ہوا نہ ہو

    اسی احتیاط میں وہ رہا اسی احتیاط میں میں رہا
    وہ کہاں کہاں میرے ساتھ ہے کسی اور کو یہ پتہ نہ ہو

    وہ فرشتے آپ تلاش کرئیے کہانیوں کی کتاب میں
    جو برا کہیں نہ برا سنیں، کوئی شخص ان سے خفا نہ ہو

    وہ فراق ہو کہ وصال ہو تری آگ مہکے گی ایک دن
    وہ گلاب بن کے کھلے گا کیا جو چراغ بن کے جلا نہ ہو

    (بشیر بدر)
    مجموعۂ کلام: آمد
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏جولائی 21, 2017
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    19,071
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    عمدہ ۔زبردست شیئرنگ
     
  8. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,346
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہ مصرع ذرا کتاب میں دیکھ لیجیے۔
     
    • متفق متفق × 1
  9. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    جی کچھ یوں ہے
    وہ فرشتے آپ تلاش کریئے کہانیوں کی کتاب میں
    جو برا کہیں نہ برا سنیں، کوئی شخص ان سے خفا نہ ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,346
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آپ کے مراسلے میں تدوین کر دی ہے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    [​IMG]BB by Fahad Ashraf, on Flickr
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    شکریہ :)
     
  13. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    ٹھہری
    رات
    انہی

    بس اتنی تکلیف اور :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,346
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہ تو اسی طرح ہے
     
  15. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    انہیں کرنا ہے اسے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر