میرے ابو کا اردو کلام

فرذوق احمد

محفلین
میں یہ نیا سلسلہ شروع کر رہا ہوں جس میں ۔۔میں اپنی والد صاحب کی شاعری لکھوں گا اور مجھے امید ہے کہ آپ سب اسے ضرور پڑھے گے اور پسند بھی کریں گے آپ کی محبت کا انتظار رہے گا
آپ سب کا چھوٹا بھائی فرذوق احمد
--------------------------------------------------------------------------------------
غزل
کبھی یہ موسم نہ راس آئے کبھی مقدر خراب نکلے
میری امیدوں کی کہکشاؤں کے سب ستارے سراب نکلے

جنوں کی راتوں پہ اب بھی پہرہ ہے وحشتوں کا اداسیوں کا
ستارے بے نور سے ہیں سارے کہیں سے وہ مہتاب نکلے

کمال ہر آتشِ جنوں ہے جلا کے رکھ دے نہ میری ہستی
نہ جانے کیسے بسر ہو یہ شب نہ جانے کب آفتاب نکلے

میں سوچتا تھا کہ راہ نما مجھکو منزلوں کا سراغ دیں گے
قریب جا کے جو دیکھتا ہوں تمام خانہ خراب نکلے

نظارے فرطِ حسد سے تڑپیں بصارتیں روشنی کو ترسیں
گلاب چہرہ چھپا لے اپنا کبھی جو وہ بے نقاب نکلے

ہو ایسی ڈھب سے گلستاں میں یہ اہتمامِ بہار اب کے
کہ ٹہنیوں سے شراب پھوٹے صُراحیوں سے گلاب نکلے

تمیں نہ ہوگی رہِ وفا میں کسی طرح سے بھی سرخروئی
تمہارے مشرب سے سیٰف جب تک نہ عذاب و ثواب نکلے

----------- از غلام مصطفٰے سیٰف
‌‌
میں اپنی ابو کی روزانہ ایک غزل پوسٹ کر دیا کرونگا ابو کا ویسی پنجابی کلام زیادہ ہے ۔
اور میں یہاں زیادہ اردو لکھوں گا کیونکہ پنجابی کم ہی پڑھتے ہیں سب
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت ہی عمدہ چھوٹے بھائی ،

کیا آپ اپنے والد کے کلام کے بارے میں کچھ تفصیل بتا سکتے ہیں ۔ ایک تجویز دینا چاہوں گی اگر قابلِ عمل سمجھیں وہ یہ کہ آپ اپنے والد کا کلام یہاں لائبریری میں اردو شاعری کے زمرہ میں پوسٹ کر دیں ۔ اگر تمام کلام یا کلام کا کچھ حصہ کتابی شکل میں شائع ہو چکا ہو تو اس کی نشاندہی بھی کردیں ۔ مزید یہ کہ اگر آپ کے والد نے نثر یا نظم میں ایک سے زائد اصناف میں کام کیا ہے اور اگر آپ اپنے والد کے کام کو باقاعدہ طور پر لائبریری کا حصہ بنانا چاہیں تو میں چاہوں گی کہ ہم لائبریری میں ان کے نام سے ایک جگہ یا گوشہ مختص کر دیں اور آپ خود یا ہم بھی آپ کے ساتھ ان کے کام کو یہاں‌لائبریری میں شامل کر سکیں ۔
 
فرذوق احمد

محفلین
آپی سیدہ آپ کی بات تو ماشاءللہ بہت اچھی ہے،،مگر میں یہ بتاتا چلوں کہ میرے والد صاحب کی کوئی کتاب شائع نہیں ہوئی کیونکہ اتنے وسائل نہیں تھے ،،ویسے میرے والد صاحب نے بہت سے مشاعروں میں شرکت کی ہے بڑے بڑے شاعروں میں بیٹھے ہیں ۔۔اس کی بھی چھوٹی سی کہانی سناتا ہوں آپ کو ۔۔
میرے ابو اسلام آباد میں کام کرتے تھے ۔اور وہاں ایک پارک میں فیص احمد فیص صاحب روزانہ سیر کے لیے آتے تھے ،،میرے ابو نے ایک دن ہمت کرکے ان کو روک لیا اور ان سے اپنا تعارف بھی کرایا اور انہیں اپنی کلام بھی سنایا فیص احمد فیص صاحب نے ابو کا کلام سن کر کہاکہ سیٰف صاحب یہ میرا کارڈ اور آپ مجھ سے ضرور رابط کریں ۔۔مگر کچھ ابو کا کام ایسا تھا کہ جانا نہ ہو سکا ۔۔---
-------------------------
آپی جی آپ کی بات تو بہت اچھی ہے اور مجھے خوشی بھی ہوگی کہ اگر اردو محفل میں ان کا نام بھی درج ہو جائے ،،مگر پلیز مجھے یہ بتا دیں کہ مجھے کیا کرنا ہوگا ۔۔کیا میں ابو کا سارا کلام اردو شاعری کے زمرے میں لکھ دوں۔۔۔ اور اس کے علاوہ کیا کروں ؟
 
الف عین

لائبریرین
فرزوق۔ یہاں اردو ویب لائبریری میں بھی یہ بات چلی تھی لیکن زیادہ تر ارکان کا خیال تھا کہ یہاں محض شائع شدہ کتابیں نرکھی جائیں۔ اس لئے میں نے ایک اور ڈومین لیا ہے جہاں ای پبلشنگ کا ارادہ ہے اور کچھ احباب نے ان پیج میں کتابیں بھیج بھی دی ہیں۔ تم چاہے یہاں پوسٹ کرو، یا بہتر ہوکہ مجھے مکمل فائل ای میل کر دو۔ میں ایک کمیٹی بھی بنا رہا ہوں جو کتابوں کی برقی اشاعت کی منظوری دے گی۔ یہ فائنل ہو جانے سے میں اپ لوڈ کرنا شروع کر دوں گا۔
http://kitaben.4t.com
 
فرذوق احمد

محفلین
اعجاز بھائی میں نے آپ کی سائیٹ کھولی تو ہے مگر اس کی سمجھ نہیں آ رہی ۔۔اور ای میل کرنے والا کام تو تھوڑا مشکل کیونکہ میرے پاس اردو ان پیج کی سی ڈی نہیں ہے اور نہ ہی میں نے کبھی استعمال کی ہے تو میں آپ کو ابو کا سارا کلام ذپ کر دیتاہوں یہ ٹھیک ہے کہ نہیں ،،
اور اس سائیٹ کے مطلق بھی کچھ بتا دیں کہ یہاں کیا کرنا ہے ۔
اور یہ بھی بتا دیں کہ آپ کو غزل کیسی لگی
 
الف عین

لائبریرین
اردو تحریر میں ہی کتابیں یہاں رکھی جائیں گی۔ تم صرف ٹائپ کر کے ۔ ورڈ یا اوپن آفس میں یا نوٹ پیڈ میں ہی، اور مجھے بھیج دو ای میل سے۔ میں کمیٹی کو بھیج دوں گا۔ اپروو ہونے کے بعد پبلش ہو جائے گی۔ ان پیج میں مجھے پسند نہیں لیکن اردو ادیب سب اسی میں اپنی فائلیں بھیج رہے ہیں اور ان کو کنورٹ کرنے میں میرا بہت وقت ضائع ہوتا ہے۔
غزل اچھی ہے لیکن شاید آخری شعر میں تم نے ٹائپ کرنے میں کچھ غلطی کی ہے۔ کیوں کہ جیسا استادانہ کلام ہے اس سے لگتا ہے کہ سیف صاحب کی غلطی نہیں ہو سکتی۔
میرا ای میل:
aijazubaid@gmail.com
 
فرذوق احمد

محفلین
چلیں ٹھیک ہے ۔ ویسے اعجاز بھائی جہاں آپ کہہ رہے وہاں تو صرف انگلش میں ہی لکھا جاتا ہے یا پھر ایسا ہو سکتا کہ رومن میں لکھا جائے چلیں جیسے بھی ہو گا میں کر دونگا اور کوشش کرونگا کہ میں اردو میں ہی لکھ کر ٹائپ کروں بہت بہت شکریہ آپ کا
 
تیشہ

محفلین
farzooq ahmed نے کہا:
میں یہ نیا سلسلہ شروع کر رہا ہوں جس میں ۔۔میں اپنی والد صاحب کی شاعری لکھوں گا اور مجھے امید ہے کہ آپ سب اسے ضرور پڑھے گے اور پسند بھی کریں گے آپ کی محبت کا انتظار رہے گا
آپ سب کا چھوٹا بھائی فرذوق احمد
--------------------------------------------------------------------------------------
غزل
کبھی یہ موسم نہ راس آئے کبھی مقدر خراب نکلے
میری امیدوں کی کہکشاؤں کے سب ستارے سراب نکلے

جنوں کی راتوں پہ اب بھی پہرہ ہے وحشتوں کا اداسیوں کا
ستارے بے نور سے ہیں سارے کہیں سے وہ مہتاب نکلے

کمال ہر آتشِ جنوں ہے جلا کے رکھ دے نہ میری ہستی
نہ جانے کیسے بسر ہو یہ شب نہ جانے کب آفتاب نکلے

میں سوچتا تھا کہ راہ نما مجھکو منزلوں کا سراغ دیں گے
قریب جا کے جو دیکھتا ہوں تمام خانہ خراب نکلے

نظارے فرطِ حسد سے تڑپیں بصارتیں روشنی کو ترسیں
گلاب چہرہ چھپا لے اپنا کبھی جو وہ بے نقاب نکلے

ہو ایسی ڈھب سے گلستاں میں یہ اہتمامِ بہار اب کے
کہ ٹہنیوں سے شراب پھوٹے صُراحیوں سے گلاب نکلے

تمیں نہ ہوگی رہِ وفا میں کسی طرح سے بھی سرخروئی
تمہارے مشرب سے سیٰف جب تک نہ عذاب و ثواب نکلے

----------- از غلام مصطفٰے سیٰف
‌‌
میں اپنی ابو کی روزانہ ایک غزل پوسٹ کر دیا کرونگا ابو کا ویسی پنجابی کلام زیادہ ہے ۔
اور میں یہاں زیادہ اردو لکھوں گا کیونکہ پنجابی کم ہی پڑھتے ہیں سب

خوب ،
 
شاکرالقادری

لائبریرین
فرزوق احمد
السلام علیکم
آپ نے اپنے ابو کے کلام کو پوسٹ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے بہت اچھی بات ہے اور ان کا کلام ہے بھی بہت اچھاۘ بس آپ اور کچھ بھی نہ کریں جیسا کہ آپ نے پروگرام شروع کیا ہے یعنی روزانہ ایک غزل پوسٹ کرنے کا ایسا ہی کرتے رہیںۘ نوٹ پیڈ یا رومن اردو میں لکھنے کی ضرورت نہیں اعجاز صاحب یہاں سے بھی غزلیں اٹھا سکتے ہیں میں آپ کو ایک ذپ بھی کر رہا ہوں اسے بھی دیکھ لینا
والسلام
 
Top