میری ڈیسک ٹاپ ----- اور آپ کی ؟

ابوشامل

محفلین
ویسے تو بدلتا رہتا ہے لیکن آجکل یہ ہے:
my_desktop.png

لینکس والا بعد میں کرتا ہوں۔
آپ کا ڈیسک ٹاپ تو بڑی حد تک میرے ونڈوز کے ڈیسک ٹاپ سے ملتا جلتا ہے۔ بس میں اس سے بھی کہیں زیادہ سادہ ہوں اور ونڈوز کلاسک تھیم استعمال کرتا ہوں۔
 

زونی

محفلین
کمپیوٹر پر گزشتہ ایک ڈیڑھ ماہ سے صرف لینکس استعمال کر رہا ہوں۔ ابھی گزشتہ روز ہی مجھے اوبنٹو کے نئے ورژن کی سی ڈیز موصول ہوئی ہيں۔ اس کا نظارہ ہی ملاحظہ کر لیں:
mydesktople8.png






اس وال پیپر سے تو یہ تاثر آ رہا ھے کہ آپ نے اپنے آپ کو بند کر کے رکھا ہوا ھے ، خاکی رنگ سادگی اور عاجزی کا بھی تاثر دیتا ھے لیکن سافٹ کلرز سے ذہن کو وسعت کا احساس ہوتا ھے اور انسان پرسکون محسوس کرتا ھے :)
کوئی بات بری لگے تو پیشگی معزرت ، یہ میں نے اپنا تاثر بیان کیا ھے ۔:)
 

تعبیر

محفلین
لگتا ہے وہ تھریڈ آپ نے دیکھا نہیں:rolleyes:
دیوانگی والا:grin:

دیکھا تھا پر سمجھ نہیں آیا تھا
کیا اپ کو سمجھ آگیا تھا ؟؟؟

اور یہ بھی کہ ہزاروں میں ایک سے ہوتی ھے ،،،،،;):mrgreen:

ابھی کچھ دن پہلے کسی بھائی کو کہتے سنا تھا کہ اگر ایک سے ہوگی تو باقی ہزاروں کا کیا ہو گا :laugh:
 

تعبیر

محفلین
اف توبہ ٹاپک کہاں سے کہاں پہنچ گیا
طالوت مجھے آپکا جواب نظر نہیں آرہا

میں ذپ میں پوچھتی ہوں پھر سے
 

ابوشامل

محفلین
اس وال پیپر سے تو یہ تاثر آ رہا ھے کہ آپ نے اپنے آپ کو بند کر کے رکھا ہوا ھے ، خاکی رنگ سادگی اور عاجزی کا بھی تاثر دیتا ھے لیکن سافٹ کلرز سے ذہن کو وسعت کا احساس ہوتا ھے اور انسان پرسکون محسوس کرتا ھے :)
کوئی بات بری لگے تو پیشگی معزرت ، یہ میں نے اپنا تاثر بیان کیا ھے ۔:)
واہ زونی آپ نے تو بہت خوب تجزیہ کیا ہے۔ سادگی و عاجزی تو میری شخصیت کا خاصہ ہے۔ میٹرک میں جب ہماری کلاس کے اعزاز میں نویں جماعت نے "الوداعی پارٹی" منعقد کی تو اس کے آخر میں سب کو یادگاری کارڈ بھی دیئے گئے اور ہر کسی کی شخصیت پر ایک عدد شعر بھی پڑھ کر سنایا گیا تو میرے لیے نویں کلاس نے یہ شعر کہا تھا:
سادہ دل، سادہ زباں، سادہ مزاج ہم
ہے سادگی کا روگ کہ ہم بولتے نہیں


اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں آج تک بولتا ہی نہیں لیکن یہ بات میں مانتا ہوں کہ میں مخصوص افراد کے سامنے ہی گفتگو کرتا ہوں۔

اور ہاں، مجھے گہرے رنگ پسند ہیں اس لیے مجھے یہ وال پیپر بہت پسند آیا۔ آپ دیکھ رہی ہوں گی کہ تھیم پر گہرے رنگ میں ہے۔ :)
 
Top