میری ڈائری کا ایک ورق

شمشاد

لائبریرین
ایک انتقال کے بعد زمین آپ کے نام ہوتی ہے اور ایک انتقال کے بعد آپ زمین کے نام ہوتے ہیں۔
بس یہ انسان کی حقیقت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکیزہ ترین محبت یہ ہے کہ تم کسی شخص سے محبت کرو یہ جانتے ہوئے کہ وہ تمہار نہیں ہو سکتا اور اسے دیکھنے کی تمنا کرو۔
(بانو قدسیہ)
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں صرف بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں بلکہ یہاں علم و شعور، آگاہی و بیداری، شرافت و دیانت داری، ایمان و یقین اور انسانیت اور سچائی کی بھی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہوائیں سرد ہو جائیں
یا لہجے برف ہو جائیں
ہم اس کی یاد کی چادر کو
خود پہ تان لیتے ہیں
سنو! درویش لوگوں کی
کوئی دنیا نہیں ہوتی
ملے جو خاک رستے میں
اسی کو چھان لیتے ہیں
اگر ہو روٹھ جاتا ہے
ہماری جان نکلتی ہے
یہ سانسیں جاری رکھنے کو
ہم اس کی مان لیتے ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
اُس تشنہ لب کی نیند نہ ٹُوٹے دُعا کرو!!!!!!!
جس تشنہ لب کو خواب میں دریا دِکھائی دے
کیا حُسن ہے، جمال ہے، کیا رنگ رُوپ ہے
وہ بِھیڑ میں بھی جائے تو تنہا دِکھائی دے!!!!!!

کرشن بہاری نُورؔ لکھنوی
 

سیما علی

لائبریرین
سمجھتا کیا ہے تو دیوانگانِ عشق کو، زاہد!
یہ ہوجائیں گے جس جانب، اُسی جانب خدا ہوگا

جگر کا ہاتھ ہوگا حشر میں اور دامنِ حضرت
شکایت ہو کہ شکوہ ، جو بھی ہوگا، برملا ہوگا

جگرمراد آبادی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارے ہاتھوں سے موتی بکھر جائیں تو انھیں سمیٹنا آسان ہے، مگر ہمارے الفاظ سے کسی کی ذات بکھر جائے تو اُس کا سنبھلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
طارق عزیز کی پنجابی شاعری سے انتخاب:

ربِّ کریم

ایسے اسم سکھا دے سانوں
ہرے بھرے ہو جائیے
گہرے علم عطا کر سانوں
بہت کھرے ہو جائیے

رَبِّ اَرِنی

اَج دی رات میں کلّا وَاں
کوئی نئیں میرے کول
اَج دی رات تے میریا ربّا
نیڑے ہو کے بول

سچّا شرک

دُور پرے اَسمان تے
رَب سچّے دا ناں
ہیٹھاں ایس جہان وِچ
بس اِک ماں اِی ماں

بلوچا وے۔ ۔ ۔

جے کوئی میرے جیہا ملے تاں
اوس نال پیار ودھاویں ناں
اوس دے درد ونڈھاویں ناں
اوس نوں اِنج تڑفاویں ناں
اوّل میرے جیہے کسے نال
پیار دی پینگ ودھاندے نئیں
جے تقدیریں اکھ لڑ جاوے
فیر او اکھ چروندے نئیں
ساری حیاتی اوس بندے نوں
اپنے دلوں بھلاؤندے نئی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جہڑی بوٹی دل وچّ لائی، اوہ بوٹی اج پھل گئی اے ۔
رو رو کے جو لکڑی سکی، عشقَ دی اگّ وچّ بل گئی اے ۔

لمیاں عمراں دے پینڈے وی، آخر نوں مکّ جاندے نے،
کی ہویا جے تیری اک، جوانی ایتھے ڈھل گئی اے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
جوہرِ اخلاق

اصل

جہاں میں ھے لالچ کا بازار گرم
نہیں لالچی کو ھے لوگوں سے شرم
جو ھے لالچی خوار ھوتا ھے وہ
کہ اپنی گرہ کا بھی کھوتا ھے وہ
 

شمشاد

لائبریرین
انسان کی فطرت بھی عجیب ہے "وہ تنقید جیسی سچائی پر ناراض اور خوشامد جیسے دھوکے پر خوش ہوتا ہے۔"
 

سیما علی

لائبریرین
مشتاق احمد یوسفی کے شہہ پاروں سے !!!!!

سنہء
اوروں کا حال معلوم نہیں، لیکن اپنا تو یہ نقشہ رہا کہ کھیلنےکھانےکےدن پانی پت کی لڑائیوں کے سن یاد کرنے، اور جوانی دیوانی نیپولین کی جنگوں کی تاریخیں رٹنے میں کٹی۔ اس کا قلق تمام عمر رہے گا کہ جو راتیں سکھوں کی لڑائیوں کے سن حفظ کرنے میں گزریں،وہ ان کےلطیفوں کی نذر ہو جاتیں تو زندگی سنور جاتی۔ محمود غزنوی لائق صد احترام سہی، لیکن ایک زمانے میں ہمیں اس سے بھی یہ شکایت رہی کہ سترہ حملوں کی بجائےاگر وہ جی کڑا کر کے ایک ہی بھرپور حملہ کر دیتا تو آنے والی نسلوں کی بہت سی مشکلات حل ہوجاتیں۔بلکہ یوں کہنا چاہیےکہ وہ پیدا ہی نہ ہوتیں (ہمارا اشارہ مشکلات کی طرف ہے)۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تیری قربت کے لمحے پھول جیسے
مگر پھولوں کی عمریں مختصر ہیں
آج اس شعر نے ایک نئے معنی کا دروازہ کھولا ہے، پہلے مجھے لگتا تھا کہ اس شعر میں مخاطب بس ایک ہی ہے، اور آج لگا کہ نہیں آج گل کے روبرو کوئی اور گل ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
فرمانِ باھو

جب تک دل بیدار نہ ہو تو کیسے تو اللّٰه کا دیدار کیسے کرسکتا ہے سجدہِ دیوار سجدہ دیدار نہیں ہوتا فقیری کا لقب ان کو زیب دیتا ہے جو دل میں اپنے محبوبِ حقیقی اللّٰه تعالی کو بسا لیں تو اللّٰه کی پہچان کے لیے اللّٰه کے ذِکر میں خود کو فنا کرلے
 

سیما علی

لائبریرین
تیرگی چاہے ستاروں کی سفارش لائے رات سے مجھ کو سروکار نہیں ہو سکتا۔ احمد ندیم قاسمی
 

سیما علی

لائبریرین
ہم سب یہی کرتے ہیں نا، انسانوں کے بارے میں اپنے گمانوں پر چلتے ہیں۔
یہ ماننے کو تیار ہی نہیں ہوتے کہ ہم غلطی کر کے بدل سکتے ہیں تو دوسرا بھی غلطی سے سیکھ سکتا ہے۔
"توبہ" کے دروازے پر کسی ایک انسان کا نام تو نہیں لکھا ہوتا۔
 
Top