میری ڈائری میں درج ایک غزل

محمداحمد

لائبریرین
ویسے پہلی غلطی معاف ہوتی ہے۔ :p

یہ طوالت کا خوف کس بلا کا نام ہے:grin:
اپنی ڈکشنری سے کچھ موتی ہم پر بھی عنایت کر دیں۔۔۔ ۔۔۔

طَوالَت {طَوا + لَت} (عربی)
ط و ی، طُول، طَوالَت
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1856ء کو "فوایدالصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت (مؤنث - واحد)
معانی

1. درازی، طول، لمبائی۔ (وقت یا فاصلے دونوں کے لیے)۔
"میں ان سے معذرت خواہ ہوں کہ وہ نظمیں میں نے اس مجموعے میں شامل نہیں کی ہیں کچھ تو طوالت کے خوف سے اور کچھ اس خیال سے کہ وہ میں "مشعل" کے نام سے علٰیحدہ شائع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔"، [1]
2. وقت یا توانائی زیادہ صرف ہونا، لمبا سلسلہ، دِقت۔
"وہ خواتین جو کھانا پکانے کی طوالت سے گھبراتی ہیں ان کے لیے خوشخبری ہے کہ تھائی کھانوں کے پکانے کی ترکیب جان لیں۔"، [2]
3. دیر، تاخیر۔
"سب سے بہتر طریقہ یہی ہے لیکن اس میں بڑی طوالت اور دیر ہو گی۔"، [3]
انگریزی ترجمہ

Prolonging; length; prolixity
مترادفات

لَمْبائی، دَرازی، طُول، دیر، زِیادَتی، پھَیلاؤ، تَطْوِیل، اِطْناب،
 
بھلکڑ

لائبریرین
ویسے پہلی غلطی معاف ہوتی ہے۔ :p

اب یہ غلطیاں تو آپ کو معاف کرنی پڑیں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:

طَوالَت {طَوا + لَت} (عربی)
ط و ی، طُول، طَوالَت
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1856ء کو "فوایدالصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اب اتنا بھی غصہ نہ کریں ۔۔۔۔۔ میں یہ ثلاثی مجرد اور مشتق اسم ۔۔۔۔۔اسم مستعمل ۔۔۔۔فوایدالصبیان ۔۔۔۔ان کے معنیٰ پوچھتا ہوا اچھا تھوڑی لگوں گا۔۔۔۔
اسم کیفیت (مؤنث - واحد)
معانی

1. درازی، طول، لمبائی۔ (وقت یا فاصلے دونوں کے لیے)۔
"میں ان سے معذرت خواہ ہوں کہ وہ نظمیں میں نے اس مجموعے میں شامل نہیں کی ہیں کچھ تو طوالت کے خوف سے اور کچھ اس خیال سے کہ وہ میں "مشعل" کے نام سے علٰیحدہ شائع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔"، [1]
2. وقت یا توانائی زیادہ صرف ہونا، لمبا سلسلہ، دِقت۔

"وہ خواتین جو کھانا پکانے کی طوالت سے گھبراتی ہیں ان کے لیے خوشخبری ہے کہ تھائی کھانوں کے پکانے کی ترکیب جان لیں۔"، [2]
ہا ہا ہا نیلم آپی یہ پڑھ لو۔۔۔۔

3. دیر، تاخیر۔
"سب سے بہتر طریقہ یہی ہے لیکن اس میں بڑی طوالت اور دیر ہو گی۔"، [3]
پہلے بتا دیا ہوتا تو میں پوچھتا ہی ناں۔۔۔۔۔۔:mrgreen:

انگریزی ترجمہ
ارے انگریزی آتی ہوتی تو ہم یہاں ہوتے۔۔۔۔۔
Prolonging; length; prolixity

مترادفات

لَمْبائی، دَرازی، طُول، دیر، زِیادَتی، پھَیلاؤ، تَطْوِیل، اِطْناب
لئو جی ۔۔۔۔! یہ سارے اسی کے کچھ لگتے ہیں کیاِ؟

آپ یہ ڈکشنری ہمیں عنایت کردیں ۔۔۔۔۔نہیں تو آپ ہمیں مطلب بتاتے بتاتے تھک جائیں گے۔۔۔۔!
،
 
بھلکڑ

لائبریرین
بھلکڑ بھائی یہ آن لائن لغت ہے اردو ویب کے پلیٹ فارم تلے ۔
ارے آپ یہ لنک شنک کے چکروں میں نہ پڑا کریں بڑے بھیا۔۔۔۔۔! اس سے آپ کاقیمتی وقت صرف ہوتا ہوگا۔۔۔۔۔آپ ہمارے مراسلے کا جواب دے دیتے ہیں اس سے بڑھ کر اور کیا ذرہ نوازی ہو گی آپ کی۔۔۔۔۔۔۔ وہ تو میری طبیعت ایسی ہے کہ تنگ کرتا رہتا ہوں دوسروں ۔۔۔۔۔۔کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !
اور سوری نیکسٹ ٹائم میں آپ کو تنگ بھی نہیں کروں گا۔۔۔۔
sorryflourescent11.jpg
 
محمداحمد

لائبریرین
ارے آپ یہ لنک شنک کے چکروں میں نہ پڑا کریں بڑے بھیا۔۔۔ ۔۔! اس سے آپ کاقیمتی وقت صرف ہوتا ہوگا۔۔۔ ۔۔آپ ہمارے مراسلے کا جواب دے دیتے ہیں اس سے بڑھ کر اور کیا ذرہ نوازی ہو گی آپ کی۔۔۔ ۔۔۔ ۔ وہ تو میری طبیعت ایسی ہے کہ تنگ کرتا رہتا ہوں دوسروں ۔۔۔ ۔۔۔ کو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ !

ارے بھیا ! معذرت وغیرہ کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ ہماری عادت ہے ہم اکثر لنک دیتے لیتے رہتے ہیں۔ :)
 
Top