میری پہچان ہے سیرت اُن کی - احمد ندیم قاسمی

الف نظامی

لائبریرین
میری پہچان ہے سیرت اُن کی
میرا ایمان ! محبت اُن کی

آج ہم فلسفہ کہتے ہیں جسے
وہ مساوات تھی عادت اُن کی

فتحِ مکہ ، مرے دعوے کی دلیل
عدل کی جان ، عدالت اُن کی

حرفِ اَتمَمْتُ عَلَیْکُم ہے گواہ
حُسنِ تکمیل ہے بعثت اُن کی

میں کہ راضی بہ رضائے رب ہوں
کوئی حسرت ہے تو حسرت اُن کی

وقت اور فاصلہ برحق لیکن
میرا فن کرتا ہے بیعت اُن کی

(احمد ندیم قاسمی)​
 
اَتمَمْتُ عَلَیْکُم
آج میں تمہارے لیے تمہارا دین پورا کر چکا اور میں نے تم پر اپنا احسان پورا کر دیا اور میں نے تمہارے لیے اسلام ہی کو دین پسند کیا ہے، پھر جو کوئی بھوک سے بے تاب ہو جائے لیکن گناہ پر مائل نہ ہو تو اللہ معاف کرنے والا مہربان ہے۔
آیت کریمہ کی اہمیت اور اس کے نزول کے پس منظر کے بیان کرنے کے بعد بتایا گیا ہے کہ دین مکمل ہو چکا ہے، اور دین عقائد، اعمال، عبادات، معاملات، حقوق اللہ اور حقوق العباد کا نام ہے، دین پر مکمل عمل کیے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا،
 
Top