میری پہلی سائیکل

محمدظہیر

محفلین
رضا بھائی کے کان تو آپ نے بچپن میں ہی لال کر دیے اس کے بعد تو رضا صاحب دور دور ہی رہے ہوں گے آپ سے ساری زندگی
جی آپی ، وہ جب کبھی ملتے ہیں تو وہ واقعہ یاد دلاکر خوب ہنستے ہیں ۔ میں بھی شرمندہ ہوجاتا ہوں : )
مجھے بھی گلی میں سائیکل چلانا بہت اچھا لگتا تھا چھوٹے بھائی کی سائیکل زیادہ تر میرے ہی قبضے میں رہتی تھی...:laugh::laugh::laugh:
آپ کی طرح میں نے بھی سائیکل بہت چلائی ہے لیکن اپنی والی:p
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بظاہر آخر کا دو لائن کا والد کا تذکرہ پوری روداد پر بھاری ہے. باپ کی شفقت اور قربانیوں کا اندازہ بڑے ہو کر ہی ہوتا ہے.
مجھے راحت اندوری یاد آ گئے

میرے بچو! مجھے دل کھول کے تم خرچ کرو
میں اکیلا ہی کمانے کے لئے کافی ہوں
 

محمدظہیر

محفلین
اب بھی ایسا ہی کرتے ہو ؟ بہت ضدی لگتے تو نہیں آپ ۔۔
بچپنا اور تھا۔ اب یہ حال ہے کہ ضد کرکے بھی اپنی پسند کو حاصل نہیں کیا جاسکتا : )

مجھے راحت اندوری یاد آ گئے

میرے بچو! مجھے دل کھول کے تم خرچ کرو
میں اکیلا ہی کمانے کے لئے کافی ہوں
بہت خوب ہے جناب
عمدہ
مزیدار آپ بیتی
بہت شکریہ جناب کا : )
 

نایاب

لائبریرین
بچپن کی یاد زندگی کا سرمایہ
خوب دکھایا اپنا بچپن
ضد چیز ہی ایسی کہ نہ چھوڑی جائے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

محمد وارث

لائبریرین
کچھ عرصہ قبل تک مجھے اپنے ہر بچے کی سالگرہ پر تین تحفے خریدنے پڑتے تھے، میں ہر سال تین بچوں کی نو سالگرہیں اسی وجہ سے منا چکا ہوں، اب تھوڑے بڑے ہو گئے ہیں تو ترجیحات بدل رہی ہیں۔
 

زیک

مسافر
کچھ عرصہ قبل تک مجھے اپنے ہر بچے کی سالگرہ پر تین تحفے خریدنے پڑتے تھے، میں ہر سال تین بچوں کی نو سالگرہیں اسی وجہ سے منا چکا ہوں، اب تھوڑے بڑے ہو گئے ہیں تو ترجیحات بدل رہی ہیں۔
اسی لئے کہتے ہیں بچہ ایک ہی اچھا
 
Top