"میری پسند"

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
کوئی سورج سے سیکھے، عدل کیا ہے، حق رسی کیا ہے
کہ یکساں دھوپ بٹتی ہے، صغیروں میں کبیروں میں​
 

شمشاد

لائبریرین
رُکے رُکے سے قدم رُک کے بار بار چلے
قرار دے کے ترے دَر سے بے قرار چلے

اُٹھا ئے پھرتے تھے احسان جسم کا جاں پر
چلے جہاں سے تو یہ پیرہن اُتار چلے
(گلزار)​
 

شمشاد

لائبریرین
سوناں
ذرا آواز کا لہجہ تو بدلو
ذرو مدھم کرو اِس آنچ کو سو ناں!
کہ جل جاتے ہیں کنگرے نرم رشتوں کے
ذرا الفاظ کے ناخن تراشو
بہت چبھتے ہیں جب نا راضگی سے بات کرتی ہو
(گلزار)​
 

سارہ خان

محفلین
خواب بھي ايک مسافر کي طرح ہوتے ہيں
چشم در چشم سداان کو سفر ميں رہنا
رنگ کي موج ميں خوشبو کے اثر ميں رہنا
ان کي عادت ہي نہيں
ايک جگہ پر رکنا
ان کي قسمت ہي نہيں
ايک نگر ميں رہنا

ہم بھي ايک خواب ہيں اے جان تري آنکھوں ميں
چند لمحوں کو جو ٹہريں تو ہميں
اپني پلکوں کي اماں ميں رکھنا
سايہ ابر تو جہ کے گماں ميں رکھنا

دھيان کے طاق سے ہم کو نہ ہٹانا جب تک
رات کے بام پہ تاروں کے دئے جلتے ہيں
ديکھنا ہم کو ہميں ديکھتے جانا جب تک
ہم تري آنکھ کي وادي ميں سفر کرتے ہيں

خواب کا شوق يہي خواب کي قسمت بھي سہي
حلقہ ريگ رواں گرد سفر ميں رہنا
رنگ کي موج ميں خوشبو کے اثر ميں رہنا

ہم مگر خواب ميں کچھ اور طرح کے ہم کو
نہ کوئي شوقي سفر ہے نہ تلاش خوشبو
تيري آنکھوں ميں جليں اور انہيں ميں بجھ جائيں
چشم در چشم نہيں ہم کو سفر ميں رہنا
ہم کو ہے تيري نظر ميں رہنا​
 

شمشاد

لائبریرین
لُطف سو گواری میں
غم کی آبیاری میں
ہم ملے محّبت کی
پہلی برف باری میں
گھر سے کون نکلے گا
اِتنی سنگ باری میں
اِک سکون شامل ہے
دل کی بے قراری میں
عُمر ساری گُزری ہے
کِتنی سو گواری میں
اِک فریب لگتا ہے
اس کی اِنکساری میں
(نوشی گیلانی)​
 

سارہ خان

محفلین
پلٹ کر راستےچھوڑنا اچھا نہیں ہوتا
یوں ساتھ چھوڑ کر منزل بدلنا اچھا نہیں ہوتا
آسان نہیں اتنا سمندرِ عشق کی وسعتوں کا شمار
فقط ساحل پہ قیاس آرئیاں کرنا اچھا نہیں ہوتا
نہ ہو کچھ پاس متاعِ خودی تو ہونی چاہیے
یونہی کسی کے آگے ٹوٹ کر بکھرنا آچھا نہیں ہوتا
سمجھنے کے لئے صدیاں درکار ہوتی ہیں
یوں پہلی ملاقات میں رائے قائم کرنا اچھا نہیں ہوتا
نہ جانے کب کسی کی آہ فلک تک پہنچ جائے
یونہی معصوم دلوں کو توڑنا اچھا نہیں ہوتا
ہم خاک ہیں اور خاک میں ہو جائیں گے فنا
پھر اس قدر ذات پر غرور اچھا نہیں ہوتا​
 

ظفری

لائبریرین

اس عمر میں‌ غم کوئی بھی پالا نہیں‌ جاتا
اب عشق و محبت بھی سنبھالا نہیں‌ جاتا

وہ میری تباہی کا یقین کیسے کرے گا
اس تک تو میرا کوئی حوالہ نہیں جاتا

یہ بارِ محبت ہے اسے خود ہی اٹھاؤں
یہ بوجھ کسی اور پر ڈالا نہیں‌ جاتا

ضبطِ جوانی کو ذرا ضبط سیکھاؤ
یہ پیار بھرا جام اچھالا نہیں‌ جاتا

یہ بات تو بیٹی کے مقدر میں لکھی ہے
بیٹے کو تو کبھی گھر سے نکالا نہیں جاتا

امیدِ وفا رکھی ہے پتھر کے صنم سے
یہ پیار کا سانچے میں تو ڈھالا نہیں جاتا

بیدرد ہیں اس عہد کے سبھی کے سبھی لوگ
اور سوئے فلک میرا یہ نالہ نہیں ‌جاتا​
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب ظفری صاحب

بیدرد ہیں اس عہد کے سبھی کے سبھی لوگ
اور سوئے فلک میرا یہ نالہ نہیں ‌جاتا

یہ تو میری بھی پسند بن گیا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ خواہش تھی کہ ہم کُچھ دُور تک تو ساتھ چلتے
ستاروں کا مگر کوئی اِشارا ہی نہیں ہے

بہت سے زخم کھائے دل نے آخرطے کیا ہے
تمھارے شہر میں اپنا گزارا ہی نہیں ہے
(نوشی گیلانی)​
 

شمشاد

لائبریرین
چُپ نہ رہتے بیان ہوجاتے
تجھ سے گر بدگُمان ہوجاتے
ضبظِ عنم نے بچا لیا ورنہ
ہم کوئی داستان ہوجاتے
تُونے دیکھا نہیں پلٹ کے ہمیں
ورنہ ہم مہربان ہوجاتے
تیرے قصّے میں ہم بھلا خُود سے
کس لیے بدگُمان ہوجاتے
تیرے دل کی زمین ہی نہ مِلی
ورنہ ہم آسمان ہوجاتے
(نوشی گیلانی)​
 

سارہ خان

محفلین
تیری رحمتوں کے دیار میں تیرے بادلوں کو پتا نہیں
ابھی آگ سرد ہوئی نہیں آبھی اک آلاؤ جلا نہیں

میری بزم دل تو اجڑ چکی‘ مرا فرشِ جاں تو سمٹ چکا
سبھی جا چکے مرے ہم نشیں مگر اک شخص گیا نہیں

دروبام سب نے سجا لیے‘ سبھی روشنی میں نہا لیے
مری انگلیاں بھی جھلس گئیں مگر اک چراغ جلا نہیں

غمِ زندگی تیری راہ میں‘شبِ آرزو تیری چاہ میں
جو اجڑ گیا وہ بسا نہیں‘جو بچھڑ گیا وہ ملا نہیں۔۔​

‘اعتبار ساجد
 

فرذوق احمد

محفلین
[align=right:e8bf107f53]جسم دمکتا ، زُلف گھنیری ، رنگیں لب ، آنکھیں جادو
سنگِ مرمر، اودا بادل ، سرخ شفق ، حیراں آہو

بھکشو دانی ، پیاسا پانی ، دریا ساگر ، جل گاگر
گلشن خوشبو ، کوئل کوکو، مستی دارو ،میں اور تو

بانبی ناگن ، چھایا آنگن ، گھنگرو چھن چھن ،آشا من
آنکھیں کاجل ، پربت بادل، وہ زُلفیں اور یا بازو

راتیں مہکی ،سانسیں دہکی ، نظریں بہکی ، رُت لہکی
سپن سلونا ، پریم کھیلونا ، پھول بچھونا ، وہ پہلو

تم سے دوری ، یہ مجبوری ، زخمِ کاری ، بیداری
تنہا راتیں ، سپنے کاتیں ، خود سے باتیں ، میری خُو
[/align:e8bf107f53]

جاوید اختر


ان الفاظ کہ معنی بتا دیں
حیراں آہو

بھکشو دانی

جل گاگر

بانبی ناگن

سپن سلونا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top