میرے پسندیدہ اشعار

سیما علی

لائبریرین
نسیم صبح گلشن میں گُلوں سے کھیلتی ہوگی
کسی کی آخری ہچکی کسی کی دل لگی ہوگی

تجھے دانستہ محفل میں جو دیکھا ہو تو مجرم ہوں
نظر آخر نظر ہے بے ارادہ اٹھ گئی ہوگی

مزہ آ جائے گا محشر میں کچھ سننے سنانے کا
زباں ہوگی ہماری اور کہانی آپ کی ہوگی

یہی عالم رہا پردہ نشینی کا تو ظاہر ہے
خدائی آپ سے ہوگی نہ ہم سے بندگی ہوگی

تعجب کیا، لگی جو آگ اے سیمابؔ سینے میں
ہزاروں دل میں انگارے بھرے تھے لگ گئی ہوگی

سیماب اکبر آبادی
 

سیما علی

لائبریرین
کچھ فکر تمہیں عقبیٰ کی نہیں احقرؔ یہ بڑی نادانی ہے
دنیا کی خوشی کیا ایذا کیا یہ حادث ہے وہ فانی ہے
احقر بہاری
 

سیما علی

لائبریرین
لمحے لمحے کی سیاست پہ نظر رکھتے ہیں
‏ہم سے دِیوانے بھی دُنیا کی خبر رکھتے ہیں

‏مار ہی ڈالے جو بے موت یہ دُنیا وہ ہے
‏ہم جو زِندہ ہیں تو جِینے کا ہُنر رکھتے ہیں

‏✍️ جاں نثار اختر
 

سیما علی

لائبریرین
اہلِ دل اور بھی ہیں اہلِ وفا اور بھی ہیں
‏ایک ہم ہی نہیں، دنیا سے خفا اور بھی ہیں

‏✍️ ساحر لدھیانوی
 

سیما علی

لائبریرین
کتنے سادہ ہیں میرے چارہ گر
‏درد کچھ اور بڑھا دیتے ہیں

‏ان کو کیا فکر دِیا بجھتا ہے
‏وہ ہیں غم خوار ہوا دیتے ہیں

‏✍️ اتباف ابرک
 

سیما علی

لائبریرین
قدم مے خانہ میں رکھنا بھی کارِ پختہ کاراں ہے
جو پیمانہ اٹھاتے ہیں وہ تھرایا نہیں کرتے
نشور واحدی
 

سیما علی

لائبریرین
ہمیں اپنے گھر سے چلے ہوئے'سر راہ عمر گزر گئی
کوئی جستجو کا صلہ ملا'نہ سفر کا حق ہی ادا ہوا
اقبال عظیم
 
Top