تاسف میری والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا کا طلبگار

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قمراحمد

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم دوستوں۔
سب سے پہلے تو میں آپ سب دوستوں کا دل کی گہرائی سے احسان مند ہوں کہ آپ سب میری والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا کر رہے ہیں۔

گذ شتہ رات میں اپنی والدہ کی دیکھ بھال کرنے کیلئے اُن کے پاس ہسپتال میں ہی رہا تھا۔ اُن کہ جسم کا متاثرہ بایاں حصہ اب پہلے سے بہتر ہے مگر Stroke کی وجہ سے وہ بات نہیں کر پا رہیں اور نہ ہی منہ سے خوراک کھا سکتی ہیں اور نہ ہی کچھ پی سکتی ہیں۔ اب وہ ہم سب کو پہچان رہی ہیں۔اور جو بھی بات امی نے ہم سے بولنی ہوتی ہے وہ قلم کی مدد سے کاغذ پر لکھ کر ہمیں بتاتی ہیں۔ اُن کی صحت یابی بہت آہستہ آہستہ ہو رہی ہے۔ ڈاکٹرز بتا رہے تھے کہ امی کو Major Stroke ہوا ہے۔

تمام اراکین محفل سےدرخواست ہے کہ میری والدہ کی جلد سے جلد صحت یابی اور ہر طرح کی تکلیف سے محفوظ رہنے کے لئے خصوصی دعا کرتےرہیں۔

شکریہ
وسلام
قمراحمد
 

کاشفی

محفلین
السلام علیکم۔

اللہ رب العزت آپ کی والدہ محترمہ کو جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے۔۔آمین اور آپ کی والدہ محترمہ کے ساتھ ساتھ تمام دوستوں اور دنیا بھر کی ماؤں کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے آمین اور تمام بچوں کے سر وں پر ان کے والدین کا سایہ تا دیر قائم و دائم رہے۔۔آمین۔۔اور تمام بچوں‌کو ماں باپ کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔آمین۔
 

ایم اے راجا

محفلین
اللہ تعالیٰ سے دست بستہ دعا گو ہوں کہ وہ آپکی والدہ محترمہ کو صحت کی نعمت سے نوازے، بے شک وہ دلوں کا حال جاننے والا اور دعاؤں کو سننے اور قبول کرنے والا سب سے بڑا اور رحیم ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃوبرکاتہ،

اللہ تعالی آپ کی والدہ کوصحت کاملہ عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین


والسلام
جاویداقبال
 

قمراحمد

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم دوستوں۔
سب سے پہلے تو میں آپ سب دوستوں کا دل کی گہرائی سے احسان مند ہوں کہ آپ سب میری والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا کر رہے تھے۔

28 فروری بروز ہفتہ کو اللہ کے فضل سے میری والدہ ہسپتال میں 5 ہفتے رہنے کے بعد گھر واپس آگئی ہیں ۔ والدہ کی خراب طبیعت کی وجہ سے میرا زیادہ تر وقت اُنکی تیماداری اور دیکھ بھال میں گزرا ہے۔ رات کو میں ہسپتال میں امی جان کے پاس ہوتا تھا تو صبح سے شام تک ملا زمت پر۔اور اس لئے گذ شتہ 5 ہفتوں کے دوران میرا انٹرنیٹ پر آنا بے حد کم ہوگیا تھا۔ میں آپ سب دوستوں سے معزات خواہ ہوں کہ اپنی والدہ کی خیریت کے بارے میں آگاہ نہیں کرپایا۔

اللہ تعالی کے فضل سے میری والدہ کے جسم کا متاثرہ بایاں حصہ اب پہلے سے بہت بہتر ہے اور اب وہ بستر سے اُٹھ کر خود چل پھر سکتی ہیں ۔ اور اِس کے ساتھ ساتھ امی نے آہستہ آہستہ بات چیت کرنا بھی شروع کردی ہے۔ مگرسٹروک کی وجہ سے منہ سے خوراک نہیں کھا سکتی ہیں اور نہ ہی کچھ پی سکتی ہیں۔ کیونکہ سٹروک نے اُن کے بولنے اور خوراک نگلنے کی صلاحیت کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ اس لئے انکے معدے میں آپریشن کرکے چھوٹی سے ٹیوب ڈال دی گئی تھی جس سے خوراک اور دوائیاں دی جاتی ہیں۔ ہسپتال میں امی کی سپیچ تھیرپی اور فزیو تھیرپی ہوتی رہی ہے اور اب گھر پر بھی ہوگی۔ لیکن گھر پر ہم سب خاندان کے افراد کو اُنکی کی زیادہ دیکھ بھال کرنا ہوگی۔

آج سے کچھ ہفتے پہلے میں نے آپ سب دوستوں کے دعا کے پغامات اپنے والد محترم کو بھی دیکھائے تھے۔ تو وہ بہت خوش ہوئے تھے۔ اور وہ آپ سب کو شکریہ اور سلام کہہ رہے تھے۔

تمام اراکین محفل سےدرخواست ہے کہ میری والدہ کی جلد سے جلد مکمل صحت یابی اور ہر طرح کی تکلیف سے محفوظ رہنے کے لئے خصوصی دعا کرتےرہیں۔ اور یہ بھی دعا کریں کے ہم امی کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کرسکیں۔

شکریہ
وسلام
قمراحمد
 

شمشاد

لائبریرین
قمر بھائی بہت شکریہ کہ آپ نے حالات سے آگاہی دی۔

اللہ تعالٰی کا بے حد و بے حساب شکر کہ آپ کی والدہ پہلے سے بہت بہتر ہیں۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کی والدہ کو مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top