میری ماں ، پیاری ماں

میں نے بھی اتنا لمبا جواب لکھا تھا ، وہ بھی ڈیلیٹ ہو گیا اور میرے ساتھ ساتھ

زحال مرزا
فاتح

کی پوسٹس کا بھی یہی حشر ہوا۔ :(

میں نے ابھی اور بھی لکھنا تھا امی کے بارے میں مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زبیر مرزا

محفلین
میں نے بھی اتنا لمبا جواب لکھا تھا ، وہ بھی ڈیلیٹ ہو گیا اور میرے ساتھ ساتھ

زحال مرزا
فاتح

کی پوسٹس کا بھی یہی حشر ہوا۔ :(

میں نے ابھی اور بھی لکھنا تھا امی کے بارے میں مگر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

یہ خواتین کا سیکشن ہے اور مرد حضرات کا داخلہ ممنوع ہے محب
 

مہ جبین

محفلین
تعبیر سسٹر اس دھاگے کا نام کچھ جچ نہیں رہا کہ " والدائیں " یا " امیاں" کہنا اچھا نہیں لگ رہا اس کا نام " میری ماں ، پیاری ماں" کیسا رہے گا ؟ یا اور کوئی بھی رکھا جاسکتا ہے سب کی مشاورت سے
امید ہے کہ میری تجویز پر غور کروگی شکریہ
 

فاتح

لائبریرین
میں نے بھی اتنا لمبا جواب لکھا تھا ، وہ بھی ڈیلیٹ ہو گیا اور میرے ساتھ ساتھ

زحال مرزا
فاتح

کی پوسٹس کا بھی یہی حشر ہوا۔ :(

میں نے ابھی اور بھی لکھنا تھا امی کے بارے میں مگر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
تم ایک نعرہ لگاؤ۔۔۔ "ہااااااااااااااائے امی جی!" :rollingonthefloor:
چونکہ اس پیغام کے پیچھے بھی کوئی عزرائیل آتا ہی ہو گا لہٰذا کچھ زیادہ لکھ کر توانائیاں کیوں ضائع کی جائیں۔ ہاہاہاہا
 
تم ایک نعرہ لگاؤ۔۔۔ "ہااااااااااااااائے امی جی!" :rollingonthefloor:
چونکہ اس پیغام کے پیچھے بھی کوئی عزرائیل آتا ہی ہو گا لہٰذا کچھ زیادہ لکھ کر توانائیاں کیوں ضائع کی جائیں۔ ہاہاہاہا

ہاااااااااااائے امی جی نہیں بلکہ مخصوس پنجابی لہجے میں

مائے نی مائے میں کتھے جاواں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :cry:
 

مہ جبین

محفلین
میں نے بھی اتنا لمبا جواب لکھا تھا ، وہ بھی ڈیلیٹ ہو گیا اور میرے ساتھ ساتھ

زحال مرزا
فاتح

کی پوسٹس کا بھی یہی حشر ہوا۔ :(

میں نے ابھی اور بھی لکھنا تھا امی کے بارے میں مگر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
یہ خواتین کا سیکشن ہے اور مرد حضرات کا داخلہ ممنوع ہے محب
مجھے سب بھائیوں سے دلی ہمدردی ہے اور میں فاتح بھائی کی بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ امیاں تو حضرات کی بھی ہوتی ہیں تو ان کو بھی اپنی ماؤں کے بارے میں کچھ نہ کچھ لکھنا ہی چاہئے
اور محب بھائی کی تحریریں تو کافی دلچسپ ہوتی ہیں
 

فاتح

لائبریرین
میں بتاتی ہوں انہوں نے کیا کہا تھا :

یہ پیغام آپ کو بھی ای میل کے ذریعے آیا ہو گا۔
فاتح صاحب کو کیسے معلوم ہو گا کہ یہاں کیا لکھا ہے، انہوں نے تو ادھر آنا ہی نہیں۔ میں ٹیگ کر دیتی ہوں کہ آ کر پڑھ تو لیں۔
قسم خدا کی اگر میں بقلم خود فاتح نہ ہوتا تو اس نا معلوم آئی ڈی کو فاتح کی ہی آئی ڈی سمجھتا کہ جس کے محفل میں کل پیغامات 5 ہیں اور ان میں سے 2 حضرت علامہ فاتح الدین رحمۃ اللہ علیہ کی وکالت میں ہیں۔ خصوصاً تعبیر صاحبہ کے مندرجہ ذیل مراسلے میں سرخ سطور میں چھپے اشارے کے بعد تو یقین آ چکا ہوتا۔۔۔ :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
شکریہ نامعلوم صاحب ہہ :ROFLMAO:

آتے ہیں فاتح کے جواب کی طرف
ویسے کچھ دنوں سے میں بھی یہ سوچ رہی ہوں کہ ایک مردانہ آئی ڈی بنا ہی لوں اور مردانہ سیکشن میں خوب آیا جایا کروں :LOL:
آپ بھی ایسا سوچ سکتے ہیں
 
یہ دھاگہ ایسی جگہ پوسٹ کیا گیا تھا جہاں کئی احباب چاہتے ہوئے بھی تبصرہ کرنے سے قاصر تھے۔ اور نتیجتاً تعبیر اپیا کو یہ لگنے لگا تھا کہ ان کے ساتھ سوتیلیوں جیسا برتاؤ ہونے لگا ہے (ہا ہا ہا ہا)۔ :) :) :)

لہٰذا ہم نے اس دھاگے کو گپ شپ کے زمرے میں منتقل کر دیا ہے اور جو پیغامات پہلے چھپا دیئے گئے تھے ان کو ظاہر کر دیا گیا ہے۔ :) :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی آپ نے بہت اچھا کیا جو اس دھاگے کو یہاں منتقل کر دیا۔

اب حضرات بھی دل کھول کر اپنی امی کے متعلق لکھ سکتے ہیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
وعلیکم السلام
بہت بہت شکریہ فرحت میری محنت رائیگاں نہ ہونے کے لیے
آپ کا رپلائی کسی بھی تھریڈ میں بہت ہی عمدہ اور تفصیلی ہوتا ہے جو کہ میرا فیورٹ ہے :)
آپ کے اتنے اچھے تفصیلی اور عمدہ جواب کی وجہ سے کسی اور کے جواب نہ دینے اور بڑے بڑے دعوے کر کے انہیں پورانا کرنے کا شکوہ بھی نہیں رہا اب۔
روٹی بنانا سیکھنے کے لیے مجھے بھی اماں جی کے پاس آنا پڑے گا کہ مجھے بھی بہت مشکل اور بور لگتا ہے روٹیاں بنانا
اماں کی کافی ساری عادتیں میری امی جیسی ہیں وہ بھی نہایت سادہ اور معصوم ہیں ۔
اللہ آپ کی اماں کو سلامت رکھے صحت اور تندرستی کے ساتھ
میری طرف سے انہیں ایک بڑا سارا ہگ
:smile2: بہت شکریہ تعبیر۔ آپ کو اچھا لگا میری محنت وصول ہو گئی (اتنی محنت سے ٹائپ کرنے کی۔ ورنہ میں گفتار کی غازی ہوں صرف :) ) لیکن آپ کے شروع کردہ موضوع اتنے دلچسپ ہوتے ہیں کہ جواب لکھے بغیر رہا نہیں جاتا۔ :)
آجائیں ناںتعبیر۔ میری بھابھی نے بھی امی سے ہی روٹیاں بنانی سیکھی تھیں:) ۔
واقعی ساری امائیں ایسی ہی ہوتی ہیں۔ سویٹ، سادہ اور معصوم۔ :)
ثمَ آمین۔ اللہ تعالیٰ سب کی اماؤں کو خوش رکھیں۔
اور آپ کا ہگ پہنچ گیا۔ جواباً دعائیں قبول کریں :)
 
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
بہت عمدہ دھاگہ ہے تعبير ، كل ميں نے فورا جواب لكھا تھا مگر ... محفل كا صرف ربط نظر آ رہا تھا ايڈريس بار ميں صفحہ غائب ہو گيا ، آج بھی قريبا 15 منٹ پہلے يہی ہوا ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم تعبیر
میری طرف سے بہت ساری مبارکباد قبول کرو کہ میری تمہاری سوچ کیسے مل گئی 2 دن پہلے میں سوچ رہی تھی ایسا ایک دھاگہ شروع کرنا چاہئے جس میں ہم سب اپنی ماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کریں اور تم نے میری سوچ کو عملی جامہ پہنا دیا ۔۔۔ ۔۔۔ بہت شکریہ
اب آتی ہوں اس بات پر کہ میں نے تم سے کہا تھا کہ تم دھاگہ کھولو، کوئی آئے نہ آئے میں تو ضرور آؤں گی، کل میں نے اس کو دیکھا ، پسند کیا اور جیسے ہی اس کے بارے میں لکھنے لگی، لائٹ چلی گئی۔۔۔ ۔۔۔ ۔ پھر میں گھر کے کاموں میں مصروف ہو گئی اور سوتے سوتے بھی کافی دیر ہوگئی ، صبح پھر روٹین کے کاموں میں لگ گئی اور اب وقت ملا تو جلدی سے آگئی ہوں۔ امید ہے کہ ناراضگی دور ہوگئی ہوگی

"ماں "
یہ رشتہ کتنا پیارا ہے کہ نام لیتے ہی منہ میں جیسے مٹھاس سی گھل جاتی ہے
میری پیاری ماں بہت محبت کرنے والی، اپنے بچوں پر جان چھڑکنے والی، بہت سادہ ، خوش اخلاق، ملنسار تھیں
انکی کس کس خوبی کا ذکر کروں بہت صابر و شاکر ، سخی اور مہمان نواز تھیں خاندان بھر کی آنکھوں کا تارا اور بجا طور پر انکو خاندان کی اکائی کہا جاسکتا ہے
بچپن میں ہم کو ڈانٹ بھی پڑی اور بوقتِ ضرورت اور بقدرِ ضرورت مار بھی ، کیونکہ وہ "کھلاؤ سونے کا نوالہ اور دیکھو شیر کی نگاہ " کے مقولے پر یقین رکھتی تھیں اور اسی وجہ سے ہم زیادہ بگڑے بچے نہیں تھے ، اللہ کا شکر ہے کہ امی نے ہماری مثالی تربیت کی ، جس کی بدولت ہم سب بہنیں اپنے سسرال میں اچھے طریقے سےایڈجسٹ ہوگئیں
ماں کی اہمیت اور قدر و منزلت کا صحیح اندازہ تو ماں کے منصب پر فائز ہونے کے بعد ہی ہوتا ہے اور جب ہم خود ان تکلیفوں کو جھیلتے ہیں تو پتہ لگتا ہے کہ ہماری ماں نے کتنی تکلیفیں اٹھائی ہونگی تو اس وقت ہمیں اپنی ماں کی عظمت کا احساس ہوتا ہے
آج میری پیاری امی اس دنیا میں نہیں ہیں تو مجھے ہر ہر قدم پر انکی شدت سے کمی محسوس ہوتی ہے اور ایسا دل چاہتا ہے کہ کہیں سے وہ پہلے کی طرح ہنستی مسکراتی آئیں اور میں انکے گلے لگ جاؤں تاکہ میرے بے چین دل کو قرار مل جائے
اللہ انکی قبر پر اپنے انوار و تجلیات کی بارش فرمائے اور انکی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے آمین
ماں کی محبت ایسی ہی ہوتی ہے ناں جس کو ہم اپنا حق سمجھ کر وصول تو کر لیتے ہیں۔ لیکن اس کی اہمیت کا احساس جب ہوتا ہے جب آپ ان سے دور ہوں چاہے وہ چند دن کی دوری ہو یا خدانخواستہ دائمی دوری۔ :(
مہ جبین آنٹی آپ کی امی کے بلند درجات کے لئے بہت سی دعائیں :)۔
 
ميرى امى کسی اور قسم کی امی ميں آتى ہيں ، بلكہ ذرا اور قسم كى امى ۔ يا نمبر 2 اور نمبر 7 كو نكال كر باقى كا كومبى نيشن ۔ نمبر 2 كى ضرورت اس ليے نہيں پڑتی كہ وہ ہميں خود ہی ٹھيك ٹھاك كرنا جانتى ہيں ، ہم ابو جان سے زيادہ ان سے ڈرتے ہيں ۔ ابو جان كے آنے سے تو ہم پھيل جاتے ہیں كہ اب ہمارے حقوق محفوظ ہيں : ) ايك بھائى ان كى ٹھيك كرنے والى صلاحيت كے ليے چيلنج بنے رہے ۔ اب ان كى بيگم نے انہيں بالكل ٹھيك ٹھاك كر ديا ہے۔ ميرى امى اور وہ بھابى پكى سہيلياں ہيں ۔
7)شکر امی/صدقے واری امی/شوگر کوٹیڈ امی
خواہ بچے میں وہ گن ہو نا ہو بس ہر بات اور ہر وقت بچے کی تعریف کرنی ہے اور صدقے واری جانا ہے۔
"ماں صدقے میرا بچہ یہ تو میرا بچہ وہ"

مجھے حسرت ہوتى ہے ايسى امياں ديكھ كر ، ميرى امى كبھی ( ب پر تشديد ك ساتھ) خواب ميں بھی ہمارى تعريف نہ كريں ۔ اس كى دليل يہ تھی ان كے پاس كہ تم خراب ہو جاؤ گے۔ اب بھابيوں كى تعريف كھل كر كرتی ہيں تو ميں انہيں بتاتى ہوں يہ آپ كو خراب كر رہی ہيں ہہہہ ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
وعلیکم السلام تعبیر اپیا
بہت مزے کا موضوع شروع کیا آپ نے میں پڑھ کر گئی تھی پر لکھنے کا ٹائم نہیں تھا ،آج پھر سے نظر آیا تو سوچا میں بھی لکھوں۔ :)
میری امی جان ناں بہت اچھی ہیں۔ کیونکہ یہاں امی جان کے غصے کے بارے میں لکھا ہوا ہے تو اسی بارے میں بتاتی ہوں ۔پتا ہے جب ہم لوگ کوئی کام خراب کردیں تو بہت ڈانٹ بھی پڑتی ہے اور کبھی کبھار ایک آدھ لگ بھی جاتی ہے :noxxx:ہی ہی ہی ۔۔
لیکن اب تو ہم بڑے ہوگئے ہیں ناں تو بس ڈانٹ ہی پڑتی ہے۔ :happy: اور بڑے بھیا لوگوں کو وہ بھی نہیں پڑتی ہے بس تھوڑی تھوڑی پڑتی ہے ۔ اپیا یقین کریں اگر کوئی کام خراب کرنے کے بعد ڈانٹ نہ پڑے تو اتنی ٹینشن ہوتی ہے ناں ۔۔:D ڈانٹ پڑ جائے تو جیسے سکون سا ہوجاتا ہے چلو کام خراب کیا تو اس کی حصے کی ڈانٹ بھی کھا لی ہے :)
:jokingly: ہے ناں۔ میں تو اکثر جب کوئی غلط کام کرتی تھی تو معصوم سی صورت بنا کر اماں کے پاس بیٹھ جاتی۔ انہیں فوراً آئیڈیا ہو جاتا کہ پھر کوئی بلنڈر کر آئی ہے۔ جھاڑ تو خیر کم ہی پڑتی تھی لیکن ایک 'شاباش' مل جاتی تھی جو جھاڑ سے زیادہ کڑوی ہوتی تھی :openmouthed:

ہاہاہا تعبیر سسٹر زبردست لکھا ۔۔۔ امی ہٹلر ہو کلاشنکوف ہو ڈراؤ دھمکاؤ جیسی بھی ہو ہر صورت میں پیاری ہی ہوتی ہیں ۔۔۔ بچپن میں ڈانٹ یا مار کھا کے بھی امی کی گود میں ہی گھستے تھے ۔۔۔ :) ۔۔ میری امی خود چاہے کتنا ڈانٹتیں کبھی ہماری غلطیوں پر ۔۔ لیکن پاپا جب ڈانٹتے تو ان سے برداشت نہیں ہوتا تھا اور وہ ہمیشہ ہماری سائیڈ لیتیں ۔۔ اور ہمارے حصے کی ڈانٹ خود کھا لیتیں پاپا سے ۔۔:)
:smile2: وہی تو۔ امیاں ایسی ہی سویٹ ہوتی ہیں۔

بہت لطف آیا یہ دھاگہ پڑھ کر ۔

میری امی کی بھی چند خصوصیات فرحت کی امی جیسی ہیں یعنی لاڈ بھی کافی اور سختی بھی کافی۔

میرے والد سعودی عرب چلے گئے تھے اور تقریبا اٹھارہ سال وہیں رہے ۔ اس لیے میری اور میرے بھائیوں کی تربیت کا بہت زیادہ حصہ والدہ ہی نے کیا شاید اس لیے بھی انہوں نے کچھ زیادہ سختی رکھی ہم پر تاکہ ہم بگڑے نہ ۔ والد والی دھمکیاں تو لگ ہی نہیں سکتی تھی اس لیے وہ خود ہی اچھی طرح ہماری "تواضع" گاہے گاہے کرتی رہا کرتی تھیں۔

اس کے علاوہ وہ میرے ساتھ پڑھنے کے لیے جاگا کرتی تھی اور میں ان سے کہہ کر دو تین گھنٹے سو جایا کرتا تھا اور وہ مجھے چائے کے ساتھ اٹھا دیا کرتی تھیں یعنی وہ تمام رات میرے امتحانات کے لیے مجھ سے زیادہ جاگا کرتی تھیں۔ میرے باقی بہن بھائیوں نے انہیں یہ تکلیف نہیں دی اس لیے وہ میرا یاد کرکے باقی بہن بھائیوں کو کوستی بھی ہیں کہ مجھے حسرت ہی رہی کہ تم لوگ بھی مجھے ایسے جگاؤ۔ :)

میرے سب سے چھوٹے بھائی اور بہن کے میرے بعد بہت لاڈ اٹھائے مگر گھوم پھر کر اگر میں حساب کروں تو سب سے زیادہ مجھ سے ہی پیار کیا اور میری ہی خدمت بھی کی ۔ کپڑے اب تک بھی امی استری کر دیتی ہیں اور کافی دیر تک تو میرے جوتے بھی پالش کر کے دے دیا کرتی تھی۔ جب بڑے ہو کر کافی دیر بعد احساس ہوا کہ یہ زیادتی ہے تو پھر میں نے خود تو نہیں

البتہ چھوٹے بھائیوں سے کروانے شروع کر دیے۔ :)
میری اماں کی زبانی تواضع ہی ایسی شاندار ہوتی ہے کہ بندے کو چھپنے کی جگہ نہیں ملتی۔ شوگر کوٹڈ دھلائی ہوتی ہے۔ :openmouthed:

شاباش۔ بھائی، جب انسان بڑا ہو جائے تو اپنا کام خود کر لینا چاہئیے۔ بیچارے چھوٹوں کی شامت کیوں آتی ہے بھلا؟ :shock:
 
میری اماں کی زبانی تواضع ہی ایسی شاندار ہوتی ہے کہ بندے کو چھپنے کی جگہ نہیں ملتی۔ شوگر کوٹڈ دھلائی ہوتی ہے۔ :openmouthed:
ہہہ ميں چشم تصور سے ديكھ رہی ہوں ،
مجھ پر فيشل ايكسپرشنز اتنى جلدى اثر كرتے ہيں كہ ميں امى كے چہرے يا آنكھووں سے اندازہ كر ليتى تھی ان كے غصے كا ۔
البتہ بھائى ... ان كو باقاعدہ مولا بخش بھی نہيں ڈرا سكتا ۔
 
Top