میری ماں ، پیاری ماں

فاتح

لائبریرین
میں دعوی سے کہہ سکتا ہوں کہ ذوالفقار کو اب بھی اس مقولے کے لغوی معنی پسند نہ ہوں گے۔

فاتح کہیں اس مقولے کو بار بار دہرانے کا کوئی خاص پس منظر ہے ;)
ذو الفقار کو میں یہ مقولہ سنا بھی چکا ہوں بلکہ اس محاورے کی موجودہ دور کی جدید تبدیلی کے ساتھ بھی سنا چکا یعنی "سگ باش برادرِ سگ مباش" اور اس پر اس کے قہقہے تھمنے میں ہی نہ آتے تھے۔
اب مجھے لگتا ہے کہ لغوی معانی تمھیں بھی کچھ خاص پسند نہ آئے ہوں گے۔۔۔ ہے نا بھئی؟ ;)
 
میں شروع سے ہی سمجھ رہا ہوں کہ یہ مقولہ کسی نے فاتح کو اوائل عمر میں خوب سنایا ہے اور اب اس کا بدلہ وہ دو بھائی جہاں اکٹھے مل جائیں ضرور لیتا ہے بلکہ اختراعات اور افتراعات کے ساتھ ;)

میں تو چھوٹا بھائی نہیں رہا ہوں مگر تمہارا دکھ اب تک کیوں کم نہیں ہوا برادر :ROFLMAO:
 
مہ جبین

محفلین
آئیے فاتح بھائی اب اپنی پیاری ماں کے بارے میں ہمیں بتائیں کیونکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس دھاگے کے خواتین کارنر میں ہونے پر سب سے پہلا اعتراض آپ ہی کی جانب سے تھا :)
 
تعبیر

محفلین
تعبیر اپیا آپ نے سب بہنا لوگوں کو ٹیگ کردینا تھا ناں یہاں ۔۔ممکن ہے کچھ لوگوں نے دیکھا نہ ہو :)
لیجئے میں بہنا لوگوں کو ٹیگ کردیتی ہوں۔
سیدہ شگفتہ اپیا ، تبسم بہنا ، سارہ خان اپیا ، مہ جبین آنی ، نیلم بہنا ، غ۔ن۔غ اپیا ، زونی اپیا سب لوگ یہاں آئیں ناں :)
شو شویٹ :lovestruck:
ویسے اب مجھے تھوڑا تھوڑا ایسا لگ رہا ہے کہ میں یہاں ڈراؤ دھمکاؤ امی کا رول ادا کر رہی ہوں اور سب سے زبردستی کے رپلائز لے رہی ہوں ;)

واقعی تعبیر ، ٹھیک ہی تو گلہ کیا ہے فاتح بھائی نے :)
مجھے نہیں نا پتہ تھا کہ حضرات بھی جواب دینا چاہیں گے اب دیکھ لیں ہم نے انکا شکوہ دور بھی کر دیا لیکن فاتح کا جواب مجھے تو نظر نہیں آرہا کہیں بھی
کیا آپ کو اور کسی اور کو نظر آرہا ہے :p

میں نے بھی اتنا لمبا جواب لکھا تھا ، وہ بھی ڈیلیٹ ہو گیا اور میرے ساتھ ساتھ

زحال مرزا
فاتح

کی پوسٹس کا بھی یہی حشر ہوا۔ :(

میں نے ابھی اور بھی لکھنا تھا امی کے بارے میں مگر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

کہاں محب مجھے نظر نہیٰ آرہے انکے سوالوں کے جوابات
لکھیں نا اور بھی اب کاہے کا ڈر اور فکر :)
 
فاتح

لائبریرین
میں شروع سے ہی سمجھ رہا ہوں کہ یہ مقولہ کسی نے فاتح کو اوائل عمر میں خوب سنایا ہے اور اب اس کا بدلہ وہ دو بھائی جہاں اکٹھے مل جائیں ضرور لیتا ہے بلکہ اختراعات اور افتراعات کے ساتھ ;)

میں تو چھوٹا بھائی نہیں رہا ہوں مگر تمہارا دکھ اب تک کیوں کم نہیں ہوا برادر :ROFLMAO:
جانِ برادر! میں بھی کب رہا ہوں کسی کا چھوٹا بھائی؟ :ROFLMAO:
 
فاتح

لائبریرین
ہے کسی کی مجال جو اس دھاگے کو موضوع پر رکھ لے اب!!! :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :)
یہ تو تعبیر صاحبہ کی وجہ سے رواداری میں ہم اس دھاگے کو طول دیے چلے جا رہے ہیں ورنہ ایک ہم اور دوسری ہماری ٹوئن بہن بھلا کب بولتے ہیں۔ ہم تو خاموش طبع لوگ ہیں۔
 
مقدس

لائبریرین
یہ تو تعبیر صاحبہ کی وجہ سے رواداری میں ہم اس دھاگے کو طول دیے چلے جا رہے ہیں ورنہ ایک ہم اور دوسری ہماری ٹوئن بہن بھلا کب بولتے ہیں۔ ہم تو خاموش طبع لوگ ہیں۔
ٹوئن بھیا آپ کچھ کہیں اور وہ غلط ہو ۔۔ ایسا ہو سکتا ہے کیا
ہی ہی ہی ہی
 
مجھے نہیں نا پتہ تھا کہ حضرات بھی جواب دینا چاہیں گے اب دیکھ لیں ہم نے انکا شکوہ دور بھی کر دیا لیکن فاتح کا جواب مجھے تو نظر نہیں آرہا کہیں بھی

اپیا رانی! کیا فاتح بھائی "حضرات" کے نمائندہ ہیں۔ یا ان کا جواب نہ آئے تو حضرات کے تشخص کا انکار ہو جائے گا؟ :) :) :)
 
تعبیر

محفلین
قسم خدا کی اگر میں بقلم خود فاتح نہ ہوتا تو اس نا معلوم آئی ڈی کو فاتح کی ہی آئی ڈی سمجھتا کہ جس کے محفل میں کل پیغامات 5 ہیں اور ان میں سے 2 حضرت علامہ فاتح الدین رحمۃ اللہ علیہ کی وکالت میں ہیں۔ خصوصاً تعبیر صاحبہ کے مندرجہ ذیل مراسلے میں سرخ سطور میں چھپے اشارے کے بعد تو یقین آ چکا ہوتا۔۔۔ :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

بالکل یہی میرے ساتھ بھی ہوا پہلے تو مجھے سمجھ نہیں آیا کہ یہ جواب کون دے رہا ہے
اب اس کے بعد مجھے تجسس ہو رہا کہ انکے باقی کے تین پیغامات دیکھوں :LOL:

کب ،کیسے اور کیوں میں بہن سے صاحبہ بن گئی :eek:
پچھلے مراسلے میں مجھے بہن کہا گیا اور پھر ایک دم سے صاحبہ

تعبیر سسٹر اس دھاگے کا نام کچھ جچ نہیں رہا کہ " والدائیں " یا " امیاں" کہنا اچھا نہیں لگ رہا اس کا نام " میری ماں ، پیاری ماں" کیسا رہے گا ؟ یا اور کوئی بھی رکھا جاسکتا ہے سب کی مشاورت سے
امید ہے کہ میری تجویز پر غور کروگی شکریہ

مہ جبین میرے ساتھ یہ بڑا مسئلہ ہے کہ مجھے ٹاپکس تو بہت آتے ہیں مگر انکے مناسب عنوان سمجھ نہیں آتے :(
بہت بہت شکریہ اس طرف توجہ دلانے کا اور شکریہ نبیل بھائی کہ آپ نے اسکا عنوان تبدیل بھی کر دیا:)
آپکے امی کے بارے میں پڑھ کر اچھا بھی لگا اور افسوس بھی ہوا کہ اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں اللہ انکی مغفرت فرمائیں اور انے درجات بلند کریں

یہ دھاگہ ایسی جگہ پوسٹ کیا گیا تھا جہاں کئی احباب چاہتے ہوئے بھی تبصرہ کرنے سے قاصر تھے۔ اور نتیجتاً تعبیر اپیا کو یہ لگنے لگا تھا کہ ان کے ساتھ سوتیلیوں جیسا برتاؤ ہونے لگا ہے (ہا ہا ہا ہا)۔ :) :) :)

لہٰذا ہم نے اس دھاگے کو گپ شپ کے زمرے میں منتقل کر دیا ہے اور جو پیغامات پہلے چھپا دیئے گئے تھے ان کو ظاہر کر دیا گیا ہے۔ :) :) :)

جزاک اللہ سعود
ہاہاہا وہ نا کافی عرصے سے سوتیلوں والا جملہ نہیں بولا تھا نا تو بس دل چاہ رہا تھا کہنے کو سو لکھ دیا :D
 
فاتح

لائبریرین
مجھے نہیں نا پتہ تھا کہ حضرات بھی جواب دینا چاہیں گے اب دیکھ لیں ہم نے انکا شکوہ دور بھی کر دیا لیکن فاتح کا جواب مجھے تو نظر نہیں آرہا کہیں بھی
کیا آپ کو اور کسی اور کو نظر آرہا ہے :p

کہاں محب مجھے نظر نہیٰ آرہے انکے سوالوں کے جوابات
ہم نے اپنے پیغامات کو سلیمانی چادر اوڑھا رکھی ہے۔۔۔ ہاہاہا
ویسے اس دھاگے میں ہمارے پیغامات کی تعداد آٹھ سے دس ہے لیکن یہ الگ بات ہے کہ ان میں سے ہماری امی کے متعلق کوئی نہیں ہے فی الحال :laughing:
 
شمشاد

لائبریرین
میری والدہ الحمد للہ بہت اچھی ہیں۔ میرے والد میرے بچپن میں ہی وفات پا گئے تھے۔ ان کی غیرموجودگی سے ہم سب بہن بھائیوں کی پرورش کی ذمہ داری میری والدہ پر آن پڑی۔ ہم نے بہت ہی مشکل دن دیکھے ہیں لیکن میری والدہ کی فہم و فراست کی وجہ سے الحمد للہ کسی کے آگے،سوائے اللہ کے، ہاتھ بھی نہیں پھیلانے پڑے مصیبت کے وہ دن گزر گئے۔ انہوں نے ہمیں اسطرح رکھا جیسے مرغی اپنے بچوں کو اپنے پروں کے نیچے چھپا لیتی ہے۔ سب کی دیکھ بھال اور سب کی پرورش گو کہ ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن گزر گیا ۔ اللہ تعالٰی سے دعا کرتا ہوں کہ انہیں صحت و تندرستی دے اور ان کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔
 
فاتح

لائبریرین
بالکل یہی میرے ساتھ بھی ہوا پہلے تو مجھے سمجھ نہیں آیا کہ یہ جواب کون دے رہا ہے
اب اس کے بعد مجھے تجسس ہو رہا کہ انکے باقی کے تین پیغامات دیکھوں :LOL:
ہم نے تو ان کے پروفائل میں جا کر تمام پیغامات دیکھ بھی لیے کہ ذرا علم تو ہو کہ مزید کہاں کہاں کیا کیا لکھا ہے ہماری ان نا معلوم محسنہ نے۔۔۔ ہاہاہا
بعد ازاں ہم نے ابن سعید بھائی کو فون کیا کہ کہیں یہ آپ کی شرارت تو نہیں اور ان کا جواب تھا کہ ہمیں تو پہلے آپ پر شک تھا۔ ہاہاہاہاہاہاہاہا
کب ،کیسے اور کیوں میں بہن سے صاحبہ بن گئی :eek:
پچھلے مراسلے میں مجھے بہن کہا گیا اور پھر ایک دم سے صاحبہ
"صاحبہ" ہو یا "بہن"۔۔۔ دونوں کا مقصد تو عزت و تکریم کا اظہار ہے لیکن آئندہ ہم آپ کو بہن ہی کہیں گے۔ :)
 
تعبیر

محفلین
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
بہت عمدہ دھاگہ ہے تعبير ، كل ميں نے فورا جواب لكھا تھا مگر ... محفل كا صرف ربط نظر آ رہا تھا ايڈريس بار ميں صفحہ غائب ہو گيا ، آج بھی قريبا 15 منٹ پہلے يہی ہوا ۔
بہت بہت شکریہ ام نور العین
اوہ سو سوری کہ آپ کو اتنی زحمت اٹھانی پڑی
ڈبل شکریہ جواب دینے کے لیے:)
بہت مزا آیا پڑھ کر

ہے کسی کی مجال جو اس دھاگے کو موضوع پر رکھ لے اب!!! :) :) :) :) :) :) :) :) :) :):)
کوئی نہیں خیر ہے
میں تو پہلی بار پڑھ رہی ہوں محب اور فاتح کی گفتگو کو اور اچھا لگ رہا ہے

اپیا رانی! کیا فاتح بھائی "حضرات" کے نمائندہ ہیں۔ یا ان کا جواب نہ آئے تو حضرات کے تشخص کا انکار ہو جائے گا؟ :) :) :)
ہاہاہا
سب سے پہلے فاتح ہی نے احتجاج احتجاج کا نعرہ بلند کیا تھا نا اس لیے انہیں مخاطب کیا

یہ تو تعبیر صاحبہ کی وجہ سے رواداری میں ہم اس دھاگے کو طول دیے چلے جا رہے ہیں ورنہ ایک ہم اور دوسری ہماری ٹوئن بہن بھلا کب بولتے ہیں۔ ہم تو خاموش طبع لوگ ہیں۔

:):):)
جاری رکھیں جاری رکھیں
ویسے آپ انے جوابات لکھنے کے لیے مہورت نکلوائیں گے یا ووٹنگ کروائیں گے
 
فاتح

لائبریرین
ہمیں بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہونے کے باعث پیار بھی زیادہ ملا اور مار بھی۔۔۔ لیکن امی سے ایک بار ہی کراری مار پڑی تھی (یاد رہے کہ ایک آدھ تھپڑ کو ہم مار میں شامل نہیں کرتے۔۔۔ اب کون روز گھڑی کا حساب کرتا پھرے ;) )۔ بڑا ہونے کی وجہ سے ابو کی سب سے زیادہ مار کا "حق دار" میں ہوا کرتا تھا اور اسی قدر امی کے پیار کا بھی۔
میں امی کا چِپکُو بچہ ہوا کرتا تھا یعنی ہر وقت امی کے ساتھ چپکا رہنے والا اور اب بھی جب کبھی موقع ملتا ہے امی کی گود میں سر رکھ کے لیٹ جاتا ہوں اور امی سے باتیں کرتے ہوئے سو جاتا ہوں۔
حیرت ہے میں نے کتنا سوچا تھا کہ لمبا سا مضمون لکھوں گا لیکن کچھ لکھا ہی نہیں جا رہا۔ باقی اگلی قسط میں۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
کوئی نہیں خیر ہے
میں تو پہلی بار پڑھ رہی ہوں محب اور فاتح کی گفتگو کو اور اچھا لگ رہا ہے
سعود بھائی کو شاید ہمارا ویلنٹائن ڈے والا دھاگا یاد آ گیا ہو گا اور اس میں ہماری اور محب علوی کی گفتگو۔۔۔ ہاہاہاہا
محب سے تعارف محفل پر ہی ہوا تھا بلکہ محب ہی وہ پہلے رکن تھے جن سے محفل پر ہماری گفتگو رہی اور بعد ازاں یہ تعلق دوستی میں تبدیل ہوا اور پھر ان کے برادرِ خورد ذو الفقار سے بھی بہت اچھی دوستی استوار ہو گئی بلکہ ان کے والد سے بھی بہت اچھی دوستی ہے۔۔۔ حتیٰ کہ اب تو ہم جب بھی لاہور جائیں انھی کے دولت کدے کو سرائے کرتے ہیں۔ :laughing:
ہاہاہا
سب سے پہلے فاتح ہی نے احتجاج احتجاج کا نعرہ بلند کیا تھا نا اس لیے انہیں مخاطب کیا

:):):)
جاری رکھیں جاری رکھیں
ویسے آپ اپنے جوابات لکھنے کے لیے مہورت نکلوائیں گے یا ووٹنگ کروائیں گے
جواب کا پہلا حصہ شائع کروا دیا ہے۔۔۔ جب کہ مزید کے لیے پاکستانی سڑکوں کی طرح "تعمیراتی کام جاری ہے" کا بورڈ لگا دیا ہے۔۔۔ :):):)
 
Top