میری قسمت میں اگر پیار تمہارا ہوتا

الف عین
شاہد شاہنواز
محمد عبدالرؤوف
عظیم
------------
میری قسمت میں اگر پیار تمہارا ہوتا
نام میرا ہی سدا تم نے پکارا ہوتا
-------
غیر اپنوں کو کبھی میں نہ سمجھتا ہرگز
تم نے مجھ کو نہ اگر اس پہ ابھارا ہوتا
-----------
غیر سمجھا ہے مجھے تم نے ہمیشہ جیسے
میں یوں کرتا تو گزارا نہ تمہارا ہوتا
--------
تم نہ چھوڑو گے ہمیں راہ میں چلتے چلتے
کاش تم پر یہ بھروسہ نہ ہمارا ہوتا
------------
ہم نے صدمات کو جھیلا ہے محبّت کر کے
-------یا
ہم نے الفت میں ترا بوجھ اٹھایا ہر دم
بوجھ بنتے تو ہمیں سر سے اتارا ہوتا
-----------
ہم کو اپنے نہ گناہوں پہ ندامت ہوتی
وقت الفت میں خدا کی جو گزارا ہوتا
-------
اب جو حالات ہمارے ہیں نہ ہوتے ہرگز
اپنی حالت کو اگر ہم نے سدھارا ہوتا
-------------
تم نے ہمدرد زمانے کو ہے سمجھا ارشد
کاش اللہ سے تعلّق یہ تمہارا ہوتا
-----------
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
شاہد شاہنواز
محمد عبدالرؤوف
عظیم
------------
میری قسمت میں اگر پیار تمہارا ہوتا
نام میرا ہی سدا تم نے پکارا ہوتا
-------
درست
غیر اپنوں کو کبھی میں نہ سمجھتا ہرگز
تم نے مجھ کو نہ اگر اس پہ ابھارا ہوتا
-----------
سمجھ میں نہیں آیا، محبوب کا دماغ خراب ہے کیا؟
غیر سمجھا ہے مجھے تم نے ہمیشہ جیسے
میں یوں کرتا تو گزارا نہ تمہارا ہوتا
--------
یہ بھی واضح نہیں، آپ کیا یوں نہ کرتے؟
تم نہ چھوڑو گے ہمیں راہ میں چلتے چلتے
کاش تم پر یہ بھروسہ نہ ہمارا ہوتا
------------
ٹھیک
ہم نے صدمات کو جھیلا ہے محبّت کر کے
-------یا
ہم نے الفت میں ترا بوجھ اٹھایا ہر دم
بوجھ بنتے تو ہمیں سر سے اتارا ہوتا
-----------
الفت اور بوجھ کا تعلق؟
ہم کو اپنے نہ گناہوں پہ ندامت ہوتی
وقت الفت میں خدا کی جو گزارا ہوتا
-------
اگر پہلے مصرع کو سوالیہ بنا کر یوں کہیں
ہم کو یوں اپنے گناہوں پہ ندامت ہوتی؟

اب جو حالات ہمارے ہیں نہ ہوتے ہرگز
اپنی حالت کو اگر ہم نے سدھارا ہوتا
-------------
دونوں مصرعوں میں حالت/حالات اچھا نہیں
تم نے ہمدرد زمانے کو ہے سمجھا ارشد
کاش اللہ سے تعلّق یہ تمہارا ہوتا
-----------
خوب، درست ہے
 
Top