میری سبکدوشی

الف عین

لائبریرین
اگرچہ خبر پرانی ہو گئی، لیکن تصویریں کچھ دن بعد دستیاب ہوئیں، اورمزید کئی دن بعد ان کو اپ لوڈ کر سکا۔ شاید احباب کو یہ علم ہو گا کہ میں 30 جون کو اپنی ملازمت سے سبک دوش ہو چکا ہوں۔
تصاویر میں اس لئے پوسٹ نہیں کر سکتا کہ یہ محض لنک ہے، تصویریں نہیں۔ یا کیا پکاسا البم بھی یہاں دکھائی دیتی ہے؟
بہرحال ربظ حاضر ہے
http://picasaweb.google.co.in/aijazakhtar/Retirement
(متفرقات میں پوسٹ نہیں کر رہا ہوں کہ اس کو وہاں بھی شاید غلط سمجھا جائے)
 

فہیم

لائبریرین
ہمممممممم۔
آپ کے کیا تاثرات تھے اس تقریب کے موقع پر؟
دل میں اداسی تھی کیا کہ اتنے عرصہ ایک جگہ کا حصہ رہنے کے بعد علیحدگی ہورہی ہے؟
اور ابھی ریٹائرمنٹ کے کی لائف کے بارے میں آپ کی کیا پلاننگ ہے کہ لائف کیسے گزاریں گے۔
شور شرابے سے دور کسی پرسکون اور پرفضا مقام پہ جاکر، یا جہاں ہیں وہیں رہ کر یا پھر امریکہ سیٹل ہوجائیں گے۔۔
 
چاچو البم کے کسی بھی تصویر پر رائٹ کلک کرکے کاپی امیج لوکیشن کے ذریعہ امیج یو آر ایل کاپی کر کے یہاں شامل کیا جا سکتا ہے۔ جیسے:

IMG_6709.jpg
 

arifkarim

معطل
ہمممممممم۔
آپ کے کیا تاثرات تھے اس تقریب کے موقع پر؟
دل میں اداسی تھی کیا کہ اتنے عرصہ ایک جگہ کا حصہ رہنے کے بعد علیحدگی ہورہی ہے؟
اور ابھی ریٹائرمنٹ کے کی لائف کے بارے میں آپ کی کیا پلاننگ ہے کہ لائف کیسے گزاریں گے۔
شور شرابے سے دور کسی پرسکون اور پرفضا مقام پہ جاکر، یا جہاں ہیں وہیں رہ کر یا پھر امریکہ سیٹل ہوجائیں گے۔۔

امریکہ میں ایسی کیا خاص بات ہے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
اعجاز صاحب، علم نہیں کہ یہ خوشی کا کی بات ہے یا دکھ کی کہ ساری زندگی انسان کام کرتے ہوئے بِتا دے اور پھر ایک دن اسے علم ہو کہ اب وہ کام نہیں کرے گا۔

خیر جو کچھ بھی ہے، دعا گو ہوں کہ آئندہ آنے والے دن آپ کیلیے صحت و تندرستی و عافیت و امن و سلامتی کے حامل ہوں۔

والسلام
 

الف نظامی

لائبریرین
محترم اعجاز عبید صاحب تو استاد ہیں اور استاد کبھی سبک دوش نہیں ہوسکتا۔ یہ تھریڈ دیکھ کر مجھے اپنے استاد گرامی کا قول یاد آگیا:
استاد پیدا ہو جائے تو پھر نہ اس کی پنشن ہوتی ہے اور نہ وہ طبعی موت سے فنا ہوتا ہے
(پروفیسر ابو عبید فیض محمد مرحوم ، پاکستان کے نامور ماہر ریاضیات)

آپ کے لیے دعا ہے کہ اللہ کریم آپ کو دنیا میں صحت و سلامتی و حفظ ایمان کے ساتھ رکھے اور آخرت میں آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے۔ آمین
 

طالوت

محفلین
سبکدوشی پر افسوس یا مبارکباد کچھ عجیب سی بات لگتی ہے ، آپ اپنے معاملات بہتر سمجتے ہیں ۔ البتہ ملازمت سے فراغت کے باعث علم و ادب پر کام کرنے کے لئے زیادہ وقت دستیاب ہو گا جو یقینا آپ کے لئے سکون کا باعث ہے۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، میں اس موقعے پر آپ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ آپ کے دم قدم سے اس فورم پر ہمیشہ رونق رہی ہے اور اس پلیٹ فارم کو روز افزوں ترقی ملتی رہی ہے۔ آپ کی یہاں موجودگی ہمارے لیے ہمیشہ باعث افتخار رہی ہے۔ اللہ تعالی آپ کو تندرست و توانا رکھے اور ہمیں آپ کی سرپرستی حاصل رہے۔ آمین۔ جہاں تک ریٹائرمنٹ کے بعد وقت کی دستیابی کا تعلق ہے تو ایک صاحب علم شخص کے پاس کبھی بھی فراغت نہیں ہوتی۔ میرے والد صاحب سولہ سال قبل کالج کی ملازمت سے ریٹائر ہوئے تھے اور آج بھی وہ پہلے کی طرح مصروف ہیں۔
 

دوست

محفلین
اللہ کریم نئی مصروفیات اور انداز زندگی مبارک کرے۔
پکاسا البم ساری بھی پیسٹ ہوسکتی ہے۔ فلیش میں سلائیڈ شو چل جاتا ہے اس کا۔
 

الف عین

لائبریرین
مجھ کو تو خوشی ہی ہے کہ اب مجھے 26 کلو میٹر جانا اور 26 کلو میٹر واپس آنا نہیں پڑے گا، اور یہ ساڑھے تین گھنٹے کسی تعمیری کام میں لگائے جا سکتے ہیں۔
کرنے کو تو بہت کام ہے، اور یہی میں ملازمت کے دوران بھی کرتا رہا تھا (افسر ہونے کا فائدہ اٹھا رہا تھا نا، کام کرنے والے دوسرے ساتھی ہوتے تھے، مجھے بس فائل یا خط کو مارک کرنا ہوتا تھا، اور پھر اپنے کام میں۔۔۔ لائبریری یا ’سمت‘ میں مصروف ہو جاتا تھا۔ اور وہی کام اب بھی کر رہا ہوں آرام سے۔
امریکہ میں بیٹا ہی نہیں بیٹی بھی ہے، البتہ بیٹے نے وہاں مکان خرید رکھا ہے اور ہم لوگوں کے لئے بھی ایک کمرہ مخصوص کیا گیا ہے، لیکن ہمارا مستقل رہنے کا ارادہ نہیں ہے وہاں، البتہ اب ڈیڑھ دو ماہ میں بھاگ آنے کی ضرورت نہیں، ویزا کی قید یعنی چھ ماہ تک رہا جا سکتا ہے، اور اس کے لئے دفتر سے اجازت کی بھی ضرورت نہیں۔
تصویروں کا سمجھ میں نہیں آیا کہ پوری پکاسا البم کس طرح دی جائے، یہ ممکن لگ رہا تھا کہ یو ٹیوب کی طرح شاید ’ویو البم‘ کے ساتھ ایک آدھ انگوٹھے کا ناخن (تھمب نیل) آ جائے جس پر کلک کر کے احباب دیکھ سکیں۔
 
Top