میری بیاض

خبر ہے اِس کو دیوانہ ، خِرد کو کھو بھی سکتا ہے
سَرِ بازار ملتی ہے ، بہت ہُشیار ہے لیلیٰ

صبا کُوئے وَفا سے ، قیس کا پیغام نہ لائی
یہ تتلی ’’سب‘‘ سمجھتی ہے ، کہ کیوں بیمار ہے لیلیٰ

شہزاد قیس
 

سیما علی

لائبریرین
اب تو سیلابوں سے جل تھل ہو گئیں آبادیاں
اب مرے کھیتوں کی لاشوں پر گھٹا برسی تو کیا

احمد ندیم قاسمی
 

سیما علی

لائبریرین
وہ مزا دیا تڑپ نے کہ یہ آرزو ہے یا رب
مرے دونوں پہلوؤں میں دلِ بے قرار ہوتا

امیر مینائی
 

سیما علی

لائبریرین
نہ تلطف، نہ محبت، نہ مروت، نہ وفا!!
سادگي ديکھ کراس پر بھي ملا جاتا ھوں

مرزا رفیع سودا
 

سیما علی

لائبریرین
قطرہ قطرہ اک ہیولا ہے نئے ناسور کا !!!!!!!!!!!
خُوں بھی ذوقِ درد سے، فارغ مرے تن میں نہیں

غالب
 

سیما علی

لائبریرین
قصے تیری نظر نے سنائے نہ پھر کبھی!!!!!!!
ہم نے بھی دل کے داغ دکھائے نہ پھر کبھی
(ناصر کاظمی)
 

سیما علی

لائبریرین
فاصلے ایسے بھی ہونگے یہ کبھی سوچا نہ تھا
سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا!!
(عدیم ہاشمی)
 

سیما علی

لائبریرین
فتنہ رہے ، فساد رہے ، گفتگُو رہے!!!!!!!!!
منظور سب مجھے، جو مِرے گھر میں تُو رہے
.
اکبر الہ آبادی
 
Top