میرا کام !! ( 3Ds Max , AutoCAD , Corel Draw , Adobe Photoshop & Vray) کا ستعمال کیا گیا !

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اپیا ،، کچی پنسل کی ڈرائنگ شدہ تصویر ؟؟

کچی پینسل بھی ہو سکتی ہے یا بلیک مارکر یا پوائنٹر سے بنی کوئی تصویر جو صرف آؤٹ لائن ہو یا جیسے نیٹ پر بھی ایسی تصاویر ہوتی ہیں جو صرف آؤٹ لائن ہوتی ہے، میں اکثر بھتیجا کمپنی کو ایسی تصویریں ڈھونڈ کر پرنٹ نکال دیتی ہوں تو یہ لوگ ان میں رنگ کرتے ہیں۔ میں یہ جاننا چاہ رہی ہوں کہ اگر ایسی کوئی تصویر نیٹ سے لی جائے یا خود ڈرائنگ کر کے اسکین کی جائے تو کیا کمپیوٹر کے ذریعے ہم اس میں کلر کر سکتے ہیں؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مختلف سافٹ وئیرز کے ذریعے آپ رنگ بھر سکتے ہیں ۔۔ فوٹوشاپ کورل ڈرا وغیرہ ۔۔

عمر بھائی، کیا میں یہ سوفٹویئر انسٹال کر کے یہ کام خود کر سکتی ہوں یا باقاعدہ سیکھا ہوا ہو اگر کسی نے تو صرف وہی یہ کام کر سکتے ہیں؟
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
عمر بھائی، کیا میں یہ سوفٹویئر انسٹال کر کے یہ کام خود کر سکتی ہوں یا باقاعدہ سیکھا ہوا ہو اگر کسی نے تو صرف وہی یہ کام کر سکتے ہیں؟
آپی میں یہی سوال کرنے والا تھا کہ استعمال کس نے کرنا ہے کیوں کہ یہ سوفٹ ویئر تو سیکھنے پڑیں گے ،،، لیکن تصویریں کس مقصد کے لیئے ہیں ؟؟ محض تفریح کے واسطے ؟ اگر ایسا ہے تو آن لائن کلرنگ بک بھی ہو سکتی ہے ،،، لیکن میں کچھ لنک ڈھونڈ کر آپ کو بھیج دوں گا۔
 
عمر سیف

محفلین
عمر بھائی، کیا میں یہ سوفٹویئر انسٹال کر کے یہ کام خود کر سکتی ہوں یا باقاعدہ سیکھا ہوا ہو اگر کسی نے تو صرف وہی یہ کام کر سکتے ہیں؟
باقاعدہ سیکھنا پڑے گا آپ کو ۔۔ پر کیا ہے کہ اگر آپ بیسک کونسپٹ کیچ کر لیں سافٹوئیر کا تو بھی آہستہ آہستہ آپ سیکھ سکتی ہیں ۔۔ رہنمائی کے لیے میں اور فصیح حاضر ہیں ۔۔
آپی میں یہی سوال کرنے والا تھا کہ استعمال کس نے کرنا ہے کیوں کہ یہ سوفٹ ویئر تو سیکھنے پڑیں گے ،،، لیکن تصویریں کس مقصد کے لیئے ہیں ؟؟ محض تفریح کے واسطے ؟ اگر ایسا ہے تو آن لائن کلرنگ بک بھی ہو سکتی ہے ،،، لیکن میں کچھ لنک ڈھونڈ کر آپ کو بھیج دوں گا۔
جی میرا بھی اگلا سوال یہی تھا کہ استعمال کس نے کرنا ہے ۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کیا واقعی!!

یہ تو بہت ہی اچھا ہو جائے گا اگر میں سیکھ سکوں۔ دراصل بھتیجا کمپنی کی تعداد بڑھ چکی ہے اور اس کے بڑے سپاہی تو بس صرف تصاویر پسند کر کے پرنٹ نکلوا کر رنگ کر لیتے ہیں لیکن چھوٹے سپاہیوں کو ابھی رنگوں کی پہچان نہیں ہے تو میں ان کے لیے ہر آؤٹ لائن ڈرائنگ کے ساتھ ایک سیمپل شیٹ بھی بنانا چاہتی ہوں جس میں رنگ موجود ہوں اور انہیں معلوم ہو سکے کہ کون سا رنگ کہاں استعمال کرنا ہے۔

تو کب سے شروع کریں عمر سیف بھائی اور سید فصیح احمد بھائی؟
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
سیدہ شگفتہ آپی اور ماہی احمد چِڑیا ،،، آپ دونوں مجھے بس تھوڑا سا وقت دو میں تصاویری گائڈ بنا کر ایک دھاگہ بنا دوں گا جہاں سے پھر کوئی بھی سیکھ سکے گا ۔۔ زیادہ ایڈوانس نہ سہی کم از کم بنیادی باتیں ،،، اس کے بعد آپ لوگ وہاں سے دیکھ دیکھ کر سیکھتے رہنا ! :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ جنید بھائی، یہ سائٹ بھتیجا کمپنی کو بہت پسند ہے لیکن میں اس سے مختلف کچھ کرنا چاہ رہی ہوں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سیدہ شگفتہ آپی اور ماہی احمد چِڑیا ،،، آپ دونوں مجھے بس تھوڑا سا وقت دو میں تصاویری گائڈ بنا کر ایک دھاگہ بنا دوں گا جہاں سے پھر کوئی بھی سیکھ سکے گا ۔۔ زیادہ ایڈوانس نہ سہی کم از کم بنیادی باتیں ،،، اس کے بعد آپ لوگ وہاں سے دیکھ دیکھ کر سیکھتے رہنا ! :) :)

فصیح بھائی، کب آغاز کریں؟
 
Top