میرا کام !! ( 3Ds Max , AutoCAD , Corel Draw , Adobe Photoshop & Vray) کا ستعمال کیا گیا !

اوشو

لائبریرین
ماشاءاللہ
  1. میکس، کیڈ ، فوٹوشاپ اور کورل میں آپ کی مہارت اور تخلیقی صلاحیت قابل تعریف ہے۔جہاں تک میں سمجھا ہوں پلان کیڈ میں میٹریلز میکس میں اور بیک گراؤنڈ اور ایفیکٹس فوٹوشاپ میں دئیے گئے ہیں۔ کورل کا استعمال ان میں کہاں کیا گیا ہے کیا کورل میں ویکٹرز ڈیزائن کیے گئے ہیں؟ کچھ رہنمائی فرمائیں۔ :)
  2. مجھے ٹیگ کیوں نہ کیا :(۔ کم از کم ایسے مراسلات میں مجھے بھی ٹیگ کر دیا کریں۔ :)
  3. آپ کی شاگردی میں آنے کا کیا طریقہ کار ہے :)
سید فصیح احمد
 
ہاں اور ایک موچی نے آپ کو جوتا فوراََ پالش کر دیا تو رات کو اُس کے گھر نوٹوں کی برسات ہوئی۔
ایک صاحب آپ کی طرف دیکھ مُسکرائے تھے ۔وہ دن اور آج کا دن اُن کی اہلیہ نے اُن کے سامنے چُوں تک نہیں کی!
ایک حسینہ نےمُسکر اکر آپ کو دیکھا ۔اُس دن سے اُس کا مفلوج دھڑ بھی صحیح کام کر رہا ہے!
بس منا یہ باتیں ریٹائرمنٹ کے بعد بہت کام آئیں گی ۔
 
اس کا مطلب تھا مجھے ترکیب نہیں چاہیے کیونکہ میں بال کی کھال نہیں اتارتا
یار عزیز امین بھائی، یہ کینیڈا جاتے ہوئے یاداشت کی ری سکیننگ اور ری انسٹالیشن بھی ہوتی ہے کیا؟؟؟

بھائی جان جسے جواب دے رہے ہوں اس مراسلے کا اقتباس لے لیا کریں تاکہ ہمیں بھی تو پتہ چلے یہ پھول کس کے جواب میں جھاڑے گئے۔ :)
 
عمرانیات کی ترکیب ؟؟؟؟؟؟؟؟
ایکسٹو بلیک زیرو سے شروع ہوتے عمران کے گرد گھومتے جولیا روشی کو ستاتے تنویر کو زخم لگاتے استاد محبوب نرالے عالم کی مثنویوں سے گزرتی ٹی تھری بی کو نچاتی سنگ ہی کی بازیگری تک پہنچتی ہے ۔ مگر ترکیب مکمل نہیں ہوتی جب تک سلیمان کا ذکر نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
کیا بات ہے جناب :) آپ نے تو عمرانیات کا خلاصہ کر دیا۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
ماشاءاللہ
  1. میکس، کیڈ ، فوٹوشاپ اور کورل میں آپ کی مہارت اور تخلیقی صلاحیت قابل تعریف ہے۔جہاں تک میں سمجھا ہوں پلان کیڈ میں میٹریلز میکس میں اور بیک گراؤنڈ اور ایفیکٹس فوٹوشاپ میں دئیے گئے ہیں۔ کورل کا استعمال ان میں کہاں کیا گیا ہے کیا کورل میں ویکٹرز ڈیزائن کیے گئے ہیں؟ کچھ رہنمائی فرمائیں۔ :)
  2. مجھے ٹیگ کیوں نہ کیا :(۔ کم از کم ایسے مراسلات میں مجھے بھی ٹیگ کر دیا کریں۔ :)
  3. آپ کی شاگردی میں آنے کا کیا طریقہ کار ہے :)
سید فصیح احمد

تمام باتیں درست ! آپ کے توجہ دلانے پر غور کیا تو جن تصاویر پر کورل کا کام تھا وہ تو شامل ہی نہیں کیں :p
( آپ کی وجہ سے اب وہ تصاویر بھی شامل کر رہا ہوں تو بہت شکریہ برادرم ! :) :) )
ارے صاحب! ہمیں کیا معلوم تھا آپ بھی شوقین ہیں اس دنیا کے اور خطا معاف آئندہ ایسا نہیں ہو گا :) :) انشاء اللہ !!
میں جب بھی پاکستان ہوا تو مشورہ مفت! تمام احباب محفل کے لیئے ( فقط محفل اس لیئے کہ آرکی ٹیکچرل وژؤلائزیشن کی تدریس میرا ذریعہ معاش بھی ہے تو سارے جہان کو مفت مشفرہ ہمارے گلے بھی پڑ سکتا ہے نا :p )
خیر فکر نہ کریں انشاء اللہ جو بس میں ہو اس کے لیئے حاضر ! :) :)

1888993_731706730219025_1954431698105983985_o.jpg

10286840_731706736885691_993664395668022741_o.jpg

10320970_731706970219001_3313619024846038528_o.jpg

10273326_731706990218999_4802232362068890302_o.jpg

1974118_731707050218993_8916392689183446352_o.jpg

1531843_731707126885652_1305621580765904029_o.jpg

جزاک اللہ :) :)
 
یاد ہو تو میں نے کہا تھا کہ کئی باتیں مشترک نظر آتی ہیں۔ لیکن اب لگ رہا ہے کافی کچھ مشترک ہے :)
یہ بہت اچھی بات ہے کہ یہ کام سکھانا آپ کا پروفیشن ہے۔ اور پروفیشنل بندے سے ہی کچھ کام کی چیزیں سیکھنے کو ملتی ہیں۔ اور رہی بات مفت والی تو جناب میں سمجھتا ہوں اکثر مفت کی چیز کی قدر نہیں ہوتی۔ اس لیے اس سلسلے میں آپ مجھے احبابِ محفل کی فہرست کے ساتھ ساتھ "سارے جہان" میں بھی شامل رکھیں۔ آپ سمجھ گئے ہوں گے :)
ممکن ہو تو کچھ نہ کچھ ابتدائی چیزیں یہاں بھی بتانا شروع کیجیے لیکن اپنی مصروفیات و ترجیحات کو دیکھتے ہوئے۔
اس حوالے سے کچھ آئیڈیا میرے ذہن میں بھی بن رہا ہے۔ کچھ صورت بنتی ہے تو آپ سے اور دیگر احباب سے ڈسکس کرتا ہوں۔
از حد شکریہ
خوش رہیں
بہت جئیں
 
تمام باتیں درست ! آپ کے توجہ دلانے پر غور کیا تو جن تصاویر پر کورل کا کام تھا وہ تو شامل ہی نہیں کیں :p
( آپ کی وجہ سے اب وہ تصاویر بھی شامل کر رہا ہوں تو بہت شکریہ برادرم ! :) :) )
ارے صاحب! ہمیں کیا معلوم تھا آپ بھی شوقین ہیں اس دنیا کے اور خطا معاف آئندہ ایسا نہیں ہو گا :) :) انشاء اللہ !!
میں جب بھی پاکستان ہوا تو مشورہ مفت! تمام احباب محفل کے لیئے ( فقط محفل اس لیئے کہ آرکی ٹیکچرل وژؤلائزیشن کی تدریس میرا ذریعہ معاش بھی ہے تو سارے جہان کو مفت مشفرہ ہمارے گلے بھی پڑ سکتا ہے نا :p )
خیر فکر نہ کریں انشاء اللہ جو بس میں ہو اس کے لیئے حاضر ! :) :)

1888993_731706730219025_1954431698105983985_o.jpg

10286840_731706736885691_993664395668022741_o.jpg

10320970_731706970219001_3313619024846038528_o.jpg

10273326_731706990218999_4802232362068890302_o.jpg

1974118_731707050218993_8916392689183446352_o.jpg

1531843_731707126885652_1305621580765904029_o.jpg

جزاک اللہ :) :)
بہت ہی اعلیٰ جناب،
خاص طور پہ اَرتاج کے موک اَپس اور دعوت نامہ کمال کا کام ہے۔
 
Top