میرا نصیب ایک بہترین سیریل جو جسے آج ہمارے ٹی وی کلاس میں دکھایا گیا

جی !پاکی ڈرامہ ہی ہے ہمارے یہاں اس کو سیریل کہتے ہیں ۔
اوہ کب تک کھلے گا میرے خیال سے ادھر کچھ خبر تو آئی تھے کھلنے کی چلئے کوئی بات نہیں آپ کی طرف سے میں بقیہ ایپی سوڈس دیکھ لیتا ہوں ۔:)
 

محمداحمد

لائبریرین
ویڈیو تو ہم بھی نہیں دیکھ پا رہے۔

میرا نصیب شاید دو بہنوں کی کہانی تھی اور غالباً اچھا ڈرامہ تھا۔
 
ویڈیو تو ہم بھی نہیں دیکھ پا رہے۔
میرا نصیب شاید دو بہنوں کی کہانی تھی اور غالباً اچھا ڈرامہ تھا۔

جی جی !! آپ سہی گئے ۔آج کلاس میں یہی دکھایا گیا ہمیں مزا آیا خوب آپ کے یہاں غضب کے بنتے ہیں بھائی واقعی ۔
 

میر انیس

لائبریرین
ہاں یہ ڈرامہ سوائے آخری چند قسطوں کے میں نے بھی پورا دیکھا تھا بس آخر کی قسطیں نکل گئیں تھی۔جسکی وجہ سے اختتام کیا ہوا معلو نہیں جس لڑکی کی ساس بشرا ا نصاری بنی تھیں کیا اسکا ہی نام سارہ یوسف ہے؟ پرمجھ کو دوسری لڑکی کی ایکٹنگ زیادہ چھی لگی جو ساجد حسن کی بہو بنی تھی۔
 
یہ پھوپھی امی تو شاید وہی ہیں جنھوں نے "چھوٹی سی دنیا" میں بھی بہترین کردار نبھایا تھا۔ ہم یہاں صدق دل سے فرحت کیانی بٹیا کو یاد کر لیتے ہیں تھوڑی دیر کے لیے! :) :) :)
 

کاشفین

محفلین
جی بہت اچھا اور خوبصورت ڈرامہ تھا۔
بے حد معذرت کے ساتھ ایک بات کہنا چاہتی ہوں کہ"پاکی "مت کہیں۔کیونکہ پاکی لفظ پاکستان کی انسلٹ کے لیے بولا جاتا ہے۔پاکستانی یا اردو ڈرامہ کہہ لیجے۔
آئی ایم شیور کہ آپ کو اچھے سے اندازہ نہیں ہو گا۔
اور بھائی آپ نئے ڈراموں کے نام جاننا چاہیں گے یا ایٹیز کے پی ٹی وی ڈرامے۔
 
Top