تعارف میرا تعارف

خوش آمدید جناب !! یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کو اردو سے لگاؤ ہے ۔ میرا مشورہ یہ ہوگا کہ آپ کلاسیکی نثر پڑھیں ۔ مجھے علم نہیں کہ آپ کو کس صنفِ نثر سے زیادہ دلچسپی ہے ۔ لیکن ہر صنف مین اردو مالامال ہے ۔ اور اب تو تقریباً ہر کتاب انٹر نیٹ پر مل جاتی ہے ۔ اگر اچھی اردو کا شوق ہے تو اخبار پڑھنے سے گریز کریں۔
بہت بہت شکریہ برادرم ظہیراحمدظہیرصاحب۔
 
یہ محترم صاحب اچھا نہیں لگتا۔

آپ کے مکمل نام پر ابھی غور کیا۔ سیماب صفت واہ کیا بات ہے۔
خوب کہا زیک بھائی ،تاہم چونکہ یہاں آپ احباب مجھ سے سینئر ہیں ،چنانچہ یہ القاب استعمال کیے مگر آپ کا کہنا اپنی جگہ بالکل بجا ہے کہ جو لطف بے تکلفانہ گفتگو میں ہے وہ آپ جناب میں کہاں
میرے نام کو پسندکرنے کے لیے شکریہ زیک۔
 
Top