تعارف میرا تعارف

محفل پر خوش آمدید۔ آپ تو ہمارے ہم نام نکلے۔ :)

کوشش تو بڑی کی ہے، لیکن کوئی مرید بننے کو تیار ہی نہیں ہوتا۔ :p

بیحد شکریہ میرے ہم نام صاحب:p
نام دیکھتے ہی مرید حاضر ہو گئے تو تسلی رکھیں اور بھی ہوں گے
 
فاتح

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید۔ آپ تو ہمارے ہم نام نکلے۔ :)

کوشش تو بڑی کی ہے، لیکن کوئی مرید بننے کو تیار ہی نہیں ہوتا۔ :p
محفل پر ان دنوں آپ کی ٹوپی کے تو کافی تذکرے ہیں اور یہی آغاز ہوتا ہے پیری مریدی کی جانب قدم بڑھانے کا۔ بس پیچھے نہیں ہٹنا اب۔ آگے بڑھتے جائیں، ٹوپیاں پہناتے جائیں اور پھر دیکھیں قطار اندر قطار مرید ہی مرید ہوں گے۔ :laughing:
 
نایاب

لائبریرین
محترم مخدوم احمد ذیشان ہاشمی بھائی محفل اردو میں دلی خوش آمدید
زمینداری کے لیئے کس علاقے کو شرف بخش رکھا ہے ۔۔؟
بہت دعائیں
 
محترم مخدوم احمد ذیشان ہاشمی بھائی محفل اردو میں دلی خوش آمدید
زمینداری کے لیئے کس علاقے کو شرف بخش رکھا ہے ۔۔؟
بہت دعائیں
بہت بہت نوازش آپکی۔ جزاک اللہ خیر۔

ضلع رحیم یار خان کے نواحی گاؤں مئومبارک کے ایک چھوٹے سے خطے کی زمینداری کا شرف ملا ہوا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
میرا نام محمد احمد ذیشان ہاشمی ہے سوِل سب انجنیئر ہوں لیکن زمینداری کرتا ہوں جس کی وجہ سے کافی وقت فراغت کا مل جاتا ہے اس لئے اردو فورم کی رکنیت اختیار کر لی۔
اپریل 2015 میں رکنیت اختیار کی تھی سمجھ نا آنے کی وجہ سے زیادہ دھیان نہیں دیا، اب کچھ مہربانوں کی مہربانی سے کافی حد تک سمجھ آگئی ہے۔
امید ہے آگے بھی آپ سب مہربان دوستوں سے مدد ملتی رہے گی۔
اگر کسی مقام پہ کسی کسی ذی روح صد تعزیم و تکریم کو میری بات یا میری طرف سے ارسال کی گئی کوئی لڑی بارِ خاطر گزرے تو بجائے تنقید کا نشانہ بنانے کے میری اصلاح فرمائی جائے۔
جزاک اللہ خیر
و علیکم السلام
اردو محفل فورم میں خوش آمدید
اردو محفل کا علم کس طرح ہوا آپ کو؟
کتنی اور کس طرح فراغت مل جاتی ہے، زمینداری میں ذمہ داریاں کم ہوتی ہیں یا کچھ اور وجہ سے؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محفل پر ان دنوں آپ کی ٹوپی کے تو کافی تذکرے ہیں اور یہی آغاز ہوتا ہے پیری مریدی کی جانب قدم بڑھانے کا۔ بس پیچھے نہیں ہٹنا اب۔ آگے بڑھتے جائیں، ٹوپیاں پہناتے جائیں اور پھر دیکھیں قطار اندر قطار مرید ہی مرید ہوں گے۔ :laughing:

:)
:)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تصویر کیسے شیئر ہوگی طریقہ کار بتائیں
جزاک اللہ

آپ کسی بھی سائٹ مثلا یہاں پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں اور جو تصاویر آپ شیئر کرنا چاہیں وہاں اپلوڈ کر کے اُن تصاویر کے روابط (لنکس) اردو محفل میں تصاویر کی شیئرنگ کے لیے مخصوص زمرہ میں نئی لڑی بنا کر شیئر کر سکتے ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپ چاہیں تو محض تصاویر شیئر کیجیے اور اگر کسی تصویر یا تمام تصاویر کے ساتھ متعلقہ معلومات بھی شیئر کرنا چاہیں تو وہ بھی کر سکتے ہیں۔
 
useralbum.php
 
Top