تعارف میرا تعارف

السلام علیکم

میرا نام محمد احمد ذیشان ہاشمی ہے سوِل سب انجنیئر ہوں لیکن زمینداری کرتا ہوں جس کی وجہ سے کافی وقت فراغت کا مل جاتا ہے اس لئے اردو فورم کی رکنیت اختیار کر لی۔
اپریل 2015 میں رکنیت اختیار کی تھی سمجھ نا آنے کی وجہ سے زیادہ دھیان نہیں دیا، اب کچھ مہربانوں کی مہربانی سے کافی حد تک سمجھ آگئی ہے۔
امید ہے آگے بھی آپ سب مہربان دوستوں سے مدد ملتی رہے گی۔
اگر کسی مقام پہ کسی کسی ذی روح صد تعزیم و تکریم کو میری بات یا میری طرف سے ارسال کی گئی کوئی لڑی بارِ خاطر گزرے تو بجائے تنقید کا نشانہ بنانے کے میری اصلاح فرمائی جائے۔
جزاک اللہ خیر
 

فاتح

لائبریرین
پہلے پہل آپ کا نام پڑھا تو سوچا کہ شاید اپنے سید ذیشان بھائی ہیں جنہوں نے مخدومیت اور ہاشمیت کا اعلان بھی کر دیا ہے لیکن جب آپ کی تصویر دیکھی تو اندازہ غلط ثابت ہوا۔ :)
 

سید ذیشان

محفلین
محفل پر خوش آمدید۔ آپ تو ہمارے ہم نام نکلے۔ :)
پہلے پہل آپ کا نام پڑھا تو سوچا کہ شاید اپنے سید ذیشان بھائی ہیں جنہوں نے مخدومیت اور ہاشمیت کا اعلان بھی کر دیا ہے لیکن جب آپ کی تصویر دیکھی تو اندازہ غلط ثابت ہوا۔ :)

کوشش تو بڑی کی ہے، لیکن کوئی مرید بننے کو تیار ہی نہیں ہوتا۔ :p
 
Top