تعارف میرا تعارف

محمد احمد

محفلین
شمشاد صاحب کے کہنے پر یہ دھاگہ کھولا ہے ۔ مگر مجھے اپنے بارے میں کہنا سننا زیادہ پسند نہیں‌ہے ۔ ہاں دوسروں کے بارے میں کافی کہہ سن لیتا ہوں :lol:

میرے خیال میں میرا اتنا ہی تعارف کافی ہے کہ میرا نام محمد احمد ہے ۔ آپ مجھے صرف احمد کہہ کر بلائیں تو مجھے اچھا لگے گا ۔ میری عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے :wink:
 
فہیم

لائبریرین
آپ کو اپنے بارے میں کچھ کہنا پسند نہیں :shock:

ایسی کیا خرابی ہے آپ میں :wink:

خیر

خوش آمدید
امید ہے یہاں آپ کو کافی مزہ آئے گا۔
 
محمد احمد

محفلین
فہیم: دراصل مجھ میں خوبیاں ہی اتنی ہیں کہ آپ برداشت نہیں کر پائیں گے ۔ یا تو حسد کے مارے جل بھن کر کباب ہو جائیں گے ۔ یا پھر اپنی حسرتوں سمیت خودکشی کے بارے میں‌سوچنا شروع کر دیں گے ۔ :lol:

راہبر: شکریہ
 
محمد احمد نے کہا:

پھر تو ہم آپ کی خوبیاں ضرور سننا چاہیں گے۔۔۔۔ کیونکہ یہاں ایسے لوگ نہیں جو کسی کی خوبیوں پر حسد کریں اور جل بھن کر کباب بن جائیں یا کچھ اور سوچیں بلکہ خوبیوں والے لوگوں کے لیے ہمارے پاس کاموں کا ڈھیر ہے۔۔۔۔۔ :wink:
سو، آپ بلا جھجھک شروع ہوجائیں۔۔۔۔ :p
اپنی عمر کے بارے میں تو آپ نے کافی طویل عرصہ کو لٹکادیا ہے بیچ میں۔۔۔ ویسے آپ کے مشاغل کیا ہیں؟ اور کیا مصروفیات ہیں؟

:!:
 
فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم
بھائی جان اور خوش آمدید

آپ کی خوبیاں نہ جان کر بہت خوشی ہوئی :p اور دُکھ اس وقت ہو گا جب آپ اپنی خوبیاں ہمیں بتائں گے ۔یقیناََ آپ کے ساتھ وقت بہت ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :p اچھا گرزے گا ۔

اور ہاں آپ کا نام بڑا پیار ہے

اور ہاں نام میں کوئی خوبی والی بات نہیں اور نہ ہی حسد والی :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ کہ آپ نے میرے کہنے پر تعارف دیا، لیکن کیا ہے کہ تعارف بہت ہی نامکمل ہے۔ تھوڑا سا تو اور بتائیں، شغل کیا ہے؟ عمر تو آپ نے بتا دی، رہائش بھی بتا دیں کہ لاہور سے پنڈی تک ہے، کچھ تعلیم کے بارے میں؟

اردو محفل کو مزید سنوارنے میں کیا مدد دے سکتے ہیں؟
 
احمد کچھ اپنی دلچسپیوں کے بارے میں بتائیں اور جشن کے سلسلے میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں اس پر بھی کچھ بتائیں۔
 
محمد احمد

محفلین
راہبر: اسی لیے تو اپنی خوبیاں نہیں بتا رہا ۔ "اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا" ۔

فرزوق: دیکھا نا ۔ مجھے معلوم تھا کہ آپ کو میری خوبیاں جان کر خوشی نہیں ہوگی ۔

قیصرانی: جی ہاں ضرور ۔

شمشاد: لیں جی باقی تعارف ۔

شغل بس کمپیوٹر ہے ، کتابیں ہیں ، تاریخ سے دلچسی ہے ۔ رہائش میری پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ایک چھوٹے سے شہر میں ہے ۔ مگر مجھے اپنے آپ کو پنجابی کہلوانا پسند نہیں ۔ میری پہچان کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ میں پاکستانی ہوں ۔ محفل کو سنوارنے کے لیے بس دعائیں ہی دے سکتا ہوں فی الحال ۔ کیونکہ آج کل میرے پاس بالکل بھی وقت نہیں ہے ۔ سردیوں میں کچھ وقت نکال سکوں گا ۔ تعلیم بس واجبی سی ہے ، یعنی ایم بی اے ۔

محب: جشن کے سلسلے میں کیا کیا جا رہا ہے؟
 
غازی عثمان

محفلین
خوش آم دید !
بھائی جس طرح عمر 25 اور 30 کے درمیان بتائی ہے ( جس سے ہم نے اندازہ لگایا کے ساڑھے 27 ہے کیونکہ وہی بیچ میں آتی ہے‌ )‌ اس طرح دو شہر بھی بتادو درمیان ہم خود نکال لیں گے۔
 
احمد جشن کے سلسلے میں آجکل تجزیے اور تجاویز پیش کی جارہی ہیں اور جشن پر ایک دھاگہ بھی چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایوارڈ بھی دیے جائیں گے ۔

آپ کی واجبی سی تعلیم ماشاءللہ بہت سوں کی اعلی تعلیم سے زیادہ ہے :wink: اور آپ کو تاریخ اور کمپیوٹر کے معاملے میں اچھی طرح الجھا لیں گے بس ذرا آپ کم مصروف ہو لیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کالاپانی نے کہا:
خوش آم دید !
بھائی جس طرح عمر 25 اور 30 کے درمیان بتائی ہے ( جس سے ہم نے اندازہ لگایا کے ساڑھے 27 ہے کیونکہ وہی بیچ میں آتی ہے‌ )‌ اس طرح دو شہر بھی بتادو درمیان ہم خود نکال لیں گے۔

آپ نے بہت خطرناک سوال پوچھ لیا ہے؟ اللہ خیر کرئے۔
 
الف عین

لائبریرین
احمد، کمحفل میں خوش آمدید۔ اب تک کے پانچ پیگامات سے تو دلچسپ شخصیت لگ رہے ہیں۔ فعال ہوں تو کچھ اور معلوم ہوگا آپ کے بارے میں۔ فی الحال تو جو بتایا ہے، اسی پر اکتفا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اچھا تو یہ ہیں وہ صاحب کہ جنہیں ہماری جگہ ٹیگ کیا جاتا ہے۔ ہمارے ہم نام ہیں اور گفتگو سے تو بہت اچھے لگ رہیں ہیں۔ ہمارے ہم نام جو ہوئے۔:cool: لیکن یہ حضرت گئے کہاں ؟ 5 پیغامات کے بعد غائب۔

اب جس کسی نے ہمیں ٹیگ کرنا ہوتا ہے وہ اُنہیں ٹیگ کر دیتا ہے اور موصوف تب بھی نہیں آتے ۔ :)

میں نے جس زمانے میں اپنی آئی ڈی بنائی تھی اس وقت میرے ذہن میں یہ بات نہیں گھس سکی کہ یوزر آئی ڈی میں اسپیس بھی دیا جا سکتا ہے۔ سو ہم نے اسپیس کے لئے اسپیس نہیں چھوڑی۔ نام بھی کچھ ایسا ہے کہ اسپیس نہ ہونے پر بھی باہم ملتا نہیں سو گزارا چل گیا ۔ لیکن اب سوچتا ہوں کہ کس کس کو بتاؤں کے مجھے کیسے ٹیگ کیا جائے۔ لیکن پھر سوچ کر ہی رہ جاتا ہوں۔ :thinking2:
 
شمشاد

لائبریرین
احمد بھائی اگر آپ کو اس وجہ سے اپنی پہچان تبدیل کروانی ہے تو مجھے بتا دیں، میں تبدیل کر دوں گا تاکہ یہ منسلک کرنے کا مسئلہ نہ ہو۔
 
محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی اگر آپ کو اس وجہ سے اپنی پہچان تبدیل کروانی ہے تو مجھے بتا دیں، میں تبدیل کر دوں گا تاکہ یہ منسلک کرنے کا مسئلہ نہ ہو۔

شکریہ شمشاد بھائی۔۔۔۔!

لیکن جن صاحب کی یہ آئی ڈی ہے اُن کا کیا ہوگا اگر وہ کبھی آئے اور لاگ ان نہیں ہوسکے تب تو بہت بُری بات ہوگی نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 
Top