تعارف میرا تعارف

ضرغام عباس

محفلین
ضرغام عباس۔۔۔۔جھنگ سے تعلق ہے۔۔۔آج کل ملازمت کے سلسلےمیں شیخوپورہ میں قیام پذیرہوں۔۔۔ علم و ادب سے دلچسپی ہے۔ فلسفیانہ اور فکری معاملات سے خصوصی دلچسپی رکھتا ہوں۔ درس و تدریس اور تعلیمی مسائل و نظریات سے انتہا درجے کا لگائو رکھتا ہوں۔ زندگی کے مرزا غالب کے اس خیال پر یقین رکھتا ہوں
" قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں۔۔۔۔۔رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن "۔۔۔۔۔۔۔
کچھ عرصے سے اردو محفل کا جائزہ لیتا رہا ہوں صورت و سیرت نے کافی متاثر کیا۔ سوچا میں بھی اپنا نام محفلین میں شامل کردوں
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
خوش آمدید ضرغام عباس صاحب۔ امید کرتے ہیں کہ محفل میں وقت اچھا گزرے گا اور جناب کے ذوق کی تسکین ہوگی۔۔۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
خوش آمدید جناب امید واثق ہے کہ آ`پکے فکرو فلسفہ سے محفل پر بھی چار چاند ضرور لگیں گے۔ والسلام
 
غدیر زھرا

لائبریرین
السلام علیکم :)
خوش آمدید :)
یہ اتفاق ہے یا کیا معلوم نہیں لیکن آپ کے اور شیہک طاہر صاحب کے تعارف کے کچھ فقرے ہو بہو ایک جیسے ہیں :angel:لیکن آپ چونکہ ان سے بعد میں آئے ہیں سو ایسا اتفاق آپ کی طرف سے ہی ممکن ہو سکتا ہے :alien:
ان کے تعارف کی لڑی یہ رہی :)
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/میرا-تعارف.66257/
اور آخری لائن آصف اثر صاحب کے تعارف کی ابتدائی لائن جیسی ہے بالکل :)
عجب اتفاق ہے :rolleyes:
ان کے تعارف کی لڑی :)
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/آصف-اثر-حاضرِ-خدمت.66216/
امید ہے خالصتاَ آپ کے ذاتی نظریات سے آگاہ ہونے کا موقع ملے گا اورمحفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا :)
نیک تمنائیں :)
 
آخری تدوین:

محترمہ غدیر زھرا ۔۔۔۔۔۔۔۔ لفظ, جملے, اصطلاحات, کہاوتیں نسل انسانی کا مشترکہ اثاثہ ہیں۔۔۔۔ یہ محض اتفاق ہے کہ ان اصحاب کے خیالات عین وہی ہیں جو میں اپنے من میں محسوس کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!! جب تک ان لوگوں کو اعتراض نہیں ہے، آپ کی درفطننی چیزدگرہے۔۔۔۔۔۔تھوڑے لکھے کو کافی جانیں اور دعاوں میں یاد رکھیے گا۔۔۔۔۔!!!!! ان تمام محفلین کا مشکور ہوں جنہوں نے خوش آمدید کہ کر میری عزت بڑھای۔۔۔۔۔۔!!!!!
 
غدیر زھرا

لائبریرین
محترمہ غدیر زھرا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ لفظ, جملے, اصطلاحات, کہاوتیں نسل انسانی کا مشترکہ اثاثہ ہیں۔۔۔ ۔ یہ محض اتفاق ہے کہ ان اصحاب کے خیالات عین وہی ہیں جو میں اپنے من میں محسوس کرتا ہوں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔!!!!!! جب تک ان لوگوں کو اعتراض نہیں ہے، آپ کی درفطننی چیزدگرہے۔۔۔ ۔۔۔ تھوڑے لکھے کو کافی جانیں اور دعاوں میں یاد رکھیے گا۔۔۔ ۔۔!!!!! ان تمام محفلین کا مشکور ہوں جنہوں نے خوش آمدید کہ کر میری عزت بڑھای۔۔۔ ۔۔۔ !!!!!
:) :) :)
 
Top