تعارف میرا تعارف

طاہر اسلام

محفلین
تمام احباب کی خدمت میں السلام علیکم و رحمۃ اللہ
میں ایک عرصے سے اس فورم کو دیکھ رہا ہوں؛چند دن پہلے اس کا باقاعدہ رکن بنا ہوں؛میرا مختصر تعارف یہ ہے:
نام:طاہر اسلام
معروف نام:حافظ طاہر اسلام عسکری
تعلیم:درس نظامی؛ایم فل علوم اسلامیہ(جامعہ پنجاب)؛ایل ایل بی(ناتمام)؛پی ایچ ڈی(جامعہ پنجاب زیر تکمیل)
میدان کار:تدریس(ایک سرکاری کالج میں؛شعبہ اسلامیات)
دل پسند مشغلہ:مطالعہ و تحقیق
ایک آدھ عربی کتاب کا ترجمہ اور چند مضامین دینی مجلات میں شایع ہوئے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل نظریات کے نام سے ایک سہ ماہی دینی و ادبی جریدے کاآغاز کیا ہے؛اس کا پہلا شمارہ چھپ چکا ہے؛دوسرا آیا چاہتا ہے؛فورم پر موجود ارباب علم و ادب سے قلمی معاونت کی درخواست ہے ،خاص طور سے گوشہ ادبیات کے ضمن میں۔
والسلام
نظریات ڈاون لوڈ لنک
 

الف عین

لائبریرین
وعلیکم السلام اور خوش آمدید۔ ’نظریات‘ کی ان پیج فائل شئر کریں تو برقی کتابوں میں شامل کیا جا سکے۔ یا یونی کوڈ میں یہاں ہی شامل کر دیں۔ کہ سب مستفید ہو سکیں۔
 

طاہر اسلام

محفلین
پسندیدگی اور خوش آمدید کہنے پر تمام احباب کا شکریہ۔
ان پیج فائل میرے پاس ہے،لیکن اسے کیسے شیئر کرنا ہے،مجھے نہیں معلوم؛طریقہ بتائیں یا پھر آپ کو میل کر دوں؟
 

شوکت پرویز

محفلین
طاہر اسلام بھائی!
آپ کسی کے مراسلہ کا جواب دینا چاہیں تو بائیں طرف "جواب" پر کلک کریں، اور پھر جواب دیں، اس طرح منظم بھی ہو گا اور اس صاحبِ مراسلہ کو بھی ایک اطلاع چلی جائے گی کہ کسی نے اس کے مراسلہ کا اقتباس لیا ہے؛
اور اگر آپ کسی رکن کو متوجہ کرنا (یعنی یہاں بلانا) چاہیں، تو @ لکھ کر اس رکن کا نام لکھیں، (اسے ٹیگ کہتے ہیں :))، اس طرح کرنے سے (بھی) اسے ایک اطلاع چلی جائے گی کہ کسی نے اسے یاد کیا ہے اور وہ یہاں آ جائے گا۔۔۔ :)

پسندیدگی اور خوش آمدید کہنے پر تمام احباب کا شکریہ۔
ان پیج فائل میرے پاس ہے،لیکن اسے کیسے شیئر کرنا ہے،مجھے نہیں معلوم؛طریقہ بتائیں یا پھر آپ کو میل کر دوں؟

الف عین انکل! یہ آپ کے لئے ہے :)
 
KwULv.png
 
Top