تعارف میرا تعارف - فرخ نوازفرخ

اپنا تعارف خود کرانا میرا خیال ہے اچھا خاصا مشکل کام ہے اور پھر میرے لیے کہ آج تک اپنے بارے میں سوچا تک نہیں۔ لیکن روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے بارے میں اتنا ہی کہوں گا کہ۔۔۔

میرا نام فرخ نوازفرخ ہے اور میرا تعلق ضلع صوابی کے ایک چھوٹے سے گاؤں کڈی سے ہے۔ پیشے کے لحاظ سے سول انجینئرہوں۔
تعلیم - ایم اے اُردو، انجینئرنگ۔
شاعری :-
پانچویں جماعت سے ہی شعر و شاعری کا شوق تھا پہلے اوروں کے شعر پڑھتا تھا اور مجھے اچھی طرح یاد ہے کے چھٹی، ساتویں جماعت میں مجھے 2000 سے زیادہ شعر زبانی یاد تھے اسی شوق نے ایک دن لکھنے پر مجبور کیا اور پھر میٹرک کلاس(2000-2001) سے باقاعدہ شعر کہنے کا سلسلہ شروع ہوا۔اس وقت تک مجموعی طور پر میری تین یعنی ایک پشتو شاعری اور دو اُردو شاعری کی کتابیں (1۔اُداس چہرہ اُداس آنکھیں-2008، 2- کاش تم سمجھ پاتے-2016)شائع ہو چکی ہیں۔
ریڈیو پر ادبی پروگرام سننا مجھے بہت اچھا لگتا تھا اور ایک دن خود ریڈیو سے منسلک ہو گیا اور اس طرح میرے ریڈیو کے سفر کا آغاز سال 2013 کے وسط میں ہوا۔ آج کل میں ایف ایم 94 ریڈیو صوابی سے ہفتہ وار اُردو اَدبی پروگرام ''رات کنارے'' کی میزبانی کرتا ہوں۔ اس پروگرام میں کچھ غزلیں اور نظمیں ہوا کرتی ہیں اور ساتھ میں سامعین کی لائیو فون کالز بھی شامل کی جاتی ہیں۔ یہ پروگرام ہفتہ رات 11 بجے سے 01 بجے تک ایف ایم 94 صوابی سے براہ راست نشر کیا جاتا ہے جسے لائیو اسٹریمنگ پر پوری دنیا میں بآسانی سُنا جا سکتا ہے۔
میرے فیس بُک کے دوست میرے ادبی گروپ ''رات کنارے'' پر میرا ادبی پروگرام ''رات کنارے'' لائیو اسٹریمنگ پر دنیا بھر میں جہاں جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے آسانی سے سُن سکتے ہیں۔

اُردو ادب سے بےتحاشا محبت اور وابستگی نے اس فورم میں شامل ہونے پر مجبور کیا۔ اس معاملے میں ، میں گوگل کا مشکور ہوں جس نے سرچ آپشن میں اُردو ویب کو ڈھونڈ نکالا۔

میں اس فورم سے وابستہ ہر ممبر سے کچھ سیکھنا چاہتا ہوں کہ میں یہی سمجھتا ہوں کہ آپ سب مجھ سے ہر معاملے میں بہتر ہیں اور رھینگے۔

طالبِ دعا،
فرخ نوازفرخ​
 

گلزار خان

محفلین
آج تک اپنے بارے میں سوچا تک نہیں۔

آپ کو ایسا نہیں لگتا کے ہر عقل و فہم اور باشعور انسان کو سب سے پہلے خود کے متعلق سوچنا چاہیے اور اپنی تخلیق و خالق کے بارے میں غور فکر کرنا چاہیے؟



میں اس فورم سے وابستہ ہر ممبر سے کچھ سیکھنا چاہتا ہوں کہ میں یہی سمجھتا ہوں کہ آپ سب مجھ سے ہر معاملے میں بہتر ہیں اور رھینگے۔رہیں گے
شاعری کا ذوق تو بہت عمدہ ہیے۔
اردو محفل میں خوش آمدید
 
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
پخیر راغلے
'رات کنارے' کا بهی خوب تعارف کروایا:sneaky:
اردو محفل پر بہت سے شاعر حضرات ہیں جو ہر قسم کے کیل کانٹوں سے لیس ہیں میرا مطلب ہے ردیف قافیہ اوزان وغیرہ پر اچهی دسترس رکهتے ہیں۔

آپ کی منتخب شاعری کے منتظر رہیں گے
 

گلزار خان

محفلین
اپنے سے میری مراد اپنی ذات کے حوالے سے۔ میں نے ہمیشہ دوسروں کے متعلق سوچا۔

انسان دوسروں کے بارے میں ہی سوچتا رہتا ھے لیکن اپنی خبر کم رکھتا ھے اس لیے میں آپ سے پوچھا کےہر عقل و فہم اور باشعور انسان سب سے پہلے خود کے بارے میں اور اپنی تخلیق و خالق کے متعلق غور فکر کرتا ھے ۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم فرخ نواز فرخ بھائی اردو محفل پر دلی خوش آمدید
کچھ سیکھو کچھ سکھاؤ ۔۔۔۔۔۔۔ سو زندگی آسان ہو ۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

یاز

محفلین
السلام علیکم اور محفل پہ خوش آمدید جناب۔
امید ہے کہ جلد ہی ایک عدد ریڈیو پروگرام اردو محفل کے نام بھی کریں گے۔
 
Top