میرا بلاگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟

اردو پریس

محفلین
کوئی دوست آپ میرا بلاگ چیک کریں اس کا تھیم باقی بلاگز کی طرح کا کیوں نظر نہیں آ رہا۔ میں نے بہت کوشش کی ہے لیکن یہ باقی بلاگرز کے بلاگز کی طرح نہیں بن سکا اس کا حل تلاش کر رہا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کے بلاگ کا ربط کہاں ہے؟ اور بھائی کوئی اور نک رکھ لیں تو بہتر ہوگا۔ اردو پریس تو ورڈ پریس کے اردو ورژن کا نام ہے۔
 

اردو پریس

محفلین
سوری۔نبیل صاحب
ربط یہ رہا کمپیوٹر پرابلم کی وجہ سے وہ رہ گیا تھا۔
اردو پریس
نام اگر آپ تبدیل کر سکتے ہیں تو کر دیں۔ میں تو اب بنا چکا ہوں۔ میں ذاتی مجبوری کی وجہ سے ایک مختلف نام رکھا تھا۔پیشگی شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
سوری۔نبیل صاحب
ربط یہ رہا کمپیوٹر پرابلم کی وجہ سے وہ رہ گیا تھا۔
اردو پریس
نام اگر آپ تبدیل کر سکتے ہیں تو کر دیں۔ میں تو اب بنا چکا ہوں۔ میں ذاتی مجبوری کی وجہ سے ایک مختلف نام رکھا تھا۔پیشگی شکریہ

آپ نے فری ہوسٹ پر بلاگ سیٹ اپ کیا ہے اور اس میں ورڈپریس کا عام پیکج استعمال کیا ہے۔ یہ از خود تو اردو بلاگ میں نہیں بدل سکتا۔ اس کے لیے آپ کو یا تو اردو پریس یعنی ورڈ پریس کا اردو پیکج انسٹال کرنا ہوگا یا اگر آپ چاہیں تو urdutech.net پر جا کر نیا بلاگ رجسٹر کر سکتے ہی۔
 

اردو پریس

محفلین
f8f80f6a1f.jpg
[/url][/IMG]
http://www.freeimagehosting.net/image.php?f8f80f6a1f.jpg
میں نے اردو پریس اپلوڈ کیا ہے برائے مہربانی اس کو ذرا ملاحظہ کیجئے گا۔ اس کا ویو بھی صحیح نظر نہیں آ رہا ۔ یہ بھی پلے بنائے ہوئے بلاگز کی طرح کاہی ہے۔ جبکہ میں نے دوسرے بلاگرز کے جو بلاگ دیکھے ہیں ان کو ویو ایسا بلکہ بھی نہیں‌ہے۔ مثلا اردو ٹیک۔
یہ تو بالکل سفید سفیدا ہوگیا ہے۔ نہ تو اس میں کوئی رنگ نظر آرہا ہے نہ ہی کوئی امیج ۔وجہ کیا ہو سکتی ہے۔
 

اردو پریس

محفلین
مجھے اردو ٹیک کا مشورہ نہ دیں ۔ میں دو دن کی محنت سے ایک انتہائی خوبصورت اور پیار بلاگ اردو ٹیک پر سیٹ کیا تھا ۔تیسرےدن بلکہ دوسرے دن کے اختتام پر ہی وہ فوت ہو گیا بلکہ اردو ٹیک کی وفات حسرت یاس واقعی ہو گئی۔ اس لیے میں‌نے اس طرف توجہ نہیں دی۔ مشورہ کا شکریہ۔ اسی وجہ سے میں نے فری ہوسٹ پر بلاگ بنایا ہے۔ میں اپنا بلاگ رجسٹر ڈومین اور ہوسٹ پر بنانا کی کوشش کروں گا۔ اگر کسی نے ڈومین اور ہوسٹ گفٹ کر دی تب بھی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فری ہوسٹ پر کسی مسئلے کے بارے میں بتانا مشکل ہے۔ عام طور پر فری ہوسٹ ویب صفحات میں اپنے اشتہارات بھی شامل کر دیتے ہیں جن کی وجہ سے ان کا سٹائل خراب ہو جاتا ہے۔ البتہ کچھ بلاگرز جیسے کہ ڈفر اور شکاری نے بھی فری ہوسٹ پر بلاگ بنائے ہوئے ہیں۔ آپ ان سے دریافت کر سکتے ہیں کہ انہوں نے کونسے فری ہوسٹ پر بلاگ سیٹ اپ کیا ہے۔
 

جہانزیب

محفلین
آپ کا مسلہ یہ ہے یا تھا، کیونکہ اب بلاگ موجود نہیں‌ ہے ، کہ سٹائل شیٹ‌ کا پتہ ہیڈر فائل میں‌ درست کرنے والا تھا، اسی لحاظ‌سے تھیم میں‌استعمال ہونے والی اگر کوئی تصاویر تھیں‌ تو بھی ان کا پتہ درست کرنا تھا ۔ اب چونکہ بلاگ موجود نہیں ہے اس لئے میں یقینی نشاندہی کرنے سے قاصر ہوں‌ ۔
 

جہانزیب

محفلین
ڈفر نے 0fees.net پر بلاگ بنایا ہے، جو کہ بہت بہتر سروس ہے ۔ میں جلد ہی وہاں بلاگ سیٹ اپ کرنے کا طریقہ لکھنے کی کوشش کروں گا ۔
 
Top